MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - عشق کے اس سفر نے تو مُجھکو نڈھال کر دیا
View Single Post
(#1)
Old
Shaam Shaam is offline
Shaam
 


Posts: 5,120
My Photos: ()
Country:
Join Date: Dec 2008
Location: some where near somebody
Gender: Male
Loading عشق کے اس سفر نے تو مُجھکو نڈھال کر دیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-24-2011, 07:31 PM

چلنے کا حوصلہ نہیں رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مُجھکو نڈھال کر دیا

ملتے ھوئے دلوں کے بیچ اور تھا فاصلہ کوئی
اُس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کر دیا

اے میری گُل زمیں تجھے چاھیئے تھی اک کتاب
اھل کتاب نے مگر کیا تیرا حال کر دیا

ممکنہ فیصلوں میں ایک ھجر کا فیصلہ بھی تھا
ھم نے تو ایک بات کی ، اُس نے کمال کر دیا

میرے لبوں پہ مُہر تھی پر میرے شیشہ رُو نے تو
شہر کے شہر کو میرا واقف حال کر دیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس شبیہہ کو خواب و خیال کر دیا

مدتوں بعد اُس نے آج مجھ سے کوئی گلہ کیا
منصب دلبری پہ کیا مُجھکو بحال کر دیا

 




ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا
ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے


And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links