MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
View Single Post
(#1)
Old
masoodjee masoodjee is offline
It's good to be bad
 


Posts: 1,102
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Apr 2011
Location: C:\WINDOWS\system32
Gender: Male
Default وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-18-2011, 09:06 AM

جو خیال تھے نہ قیاس تھے ،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے ،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ ہیں میرے ہمسفر
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
مری عمر بھر کی جو پیاس تھے،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

یہ خیال سارے ہیں عارضی ،یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گل آرزو کی جو باس تھے ،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جنہیں کر سکا نہ قبول میں.وہ شریک راہ سفر ہے
جو مری طلب،مری آس تھے،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

مری دھڑکنوں کے قریب تھے،مری چاہ تھے،میرا خواب تھے
وہ جو روز و شب میرے پاس تھے ،وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

 



Ɖσ ʏσʋ ℓσѴɛ мɛ?
Ƥℓɛαƨɛ ℓιɛ αи∂ ƨαʏ...


ʏɛƨ...

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links