MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New1 انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال بچوں کیلئے نقصان - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-15-2015, 08:00 AM


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کا بہت زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں جاری طبی سفارشات کے دوران سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر کے سامنے گزارا گیا ہر گھنٹہ بچوں کی ذہنی صحت کے لئے خطرہ بڑھادیتا ہے، جس کے باعث انہیں مختلف امراض اور سماجی مسائل جیسے تنہائی، مایوسی، خوف، کم خود اعتمادی اور جارحیت وغیرہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی جاری کردہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس میں گزارے جانے والے وقت اور ذہنی صحت کے مسائل کے درمیان واضح تعلق موجود ہے۔ یہ تعلق اس وقت زیادہ نمایاں ہوجاتا ہے جب بچے روزانہ 4 گنٹے سے زائد وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، تاہم اس کا آغاز انتہائی کم وقت انٹرنیٹ پر صرف کرنے سے ہی ہوجاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت برطانیہ میں ہر 10 سے ایک بچہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے جبکہ ایک تہائی نوجوان بھی کم خود اعتمادی، اداسی یا مایوسی جیسی کیفیات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links