 |
|
|
Posts: 16,987
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: Islamabad
Gender:
|
|
QUETTA: Three rockets were fired from unknown location in Ziarat, killing a policeman and erupting fire at Quaid e Azam Residency in the wee hours of Saturday, police said.
According to the police, the fire completely burnt the historic building and furniture of Quaid e Azam Residency. Fire Brigades were called in from Quetta which extinguished the fire after four-hour long struggle.
District Police Officer (DPO) said that six bombs were also recovered from the site of the incident. He said that each bomb weighed 2 to 3 kilograms.

The DPO further said that the attackers also opened fire following the rocket attack, resultantly a policeman was killed.
Heavy contingent of police and FC reached the site of the incident and cordoned off the area. Levies personnel are inspecting the vehicle of the attackers.
زیارت
قائداعظم ریزیڈینسی حملوں کے بعد آگ لگنے کے باعث مکمل طورپر جل گئی ہے،ایک اہلکار جاں بحق، آتشزدگی کے باعث پوری تاریخی عمارت اور فرنیچر جل گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق قائداعظم ریزیڈینسی کا تاریخی حیثیت کا فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریزیڈینسی سے ملنے والے بم ڈھائی سے 3 کلو وزنی تھے،گر یہ بم پھٹ جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی تھی،بی ڈی ایس کی ٹیم نے بموں کو ناکارہ بنایا۔عمارت کے ارد گرد پولیس ، ایف سی اور لیویز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر ندیم کا کہنا ہے کہحملہ آورں نے رات ڈیڑھ بجے قائداعظم ریزیڈینسی پر حملہ کیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جبکہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ لیویز کی گاڑیاں ملزمان کی تلاش کررہی ہیں۔ڈی پی او کے مطابق عمارت کے ارد گرد 6 بم ملے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔عمارت کابیرونی حصہ کلیئر قرار ، اندر کے حصے کا معائنہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریزیڈینسی پر ایک ریموٹ کنٹرول اور 3 ٹائم ڈیوائسز سے حملہ کیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 سے 5 تھی۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں فائر بریگیڈ کی سہولت موجود نہیں اس لیے آگ بجھانے میں تاخیر ہوئی۔
And Your Lord Never Forget
|