|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
مائیکروسافٹ نے ایک بار پھر ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم ہونے سے پہلے جدید آپریٹنگ سسٹمز پر منتقل ہوجائیں۔ بصورت دیگر انہیں زیرو ڈے تھریڈز کا سامنا رہے گا۔
مائیکروسافٹ 8 اپریل 2014ء کے بعد سے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ فراہم کرنا بند کررہاہے اوراس میں دریافت ہونی والی خامیوں کے لئے کوئی سکیوریٹی پیچز ریلیز نہیں کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی تقریباً 12 سال پرانا آپریٹنگ سسٹم ہے جسے آج بھی صارفین کی ایک بڑی تعداد استعمال کررہی ہے۔ مائیکروسافٹ اب تک اس آپریٹنگ سسٹم کی تین سروس پیکز ریلیز کرچکا ہے جو اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اب جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ فراہم کرنا بند کی جارہی ہے، اس لئے یہ بات واضح ہے کہ 8 اپریل 2014ء کے بعد ونڈوز ایکس پی میں دریافت ہونی والی خامیاں اس میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔ کچھ ماہرین تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ہیکرز نے ونڈوز ایکس پی کی کچھ خامیوں کو اب تک منظر عام پر ہی نہیں لایا۔ وہ انہیں اس وقت استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نقصان پہنچائیں گے جب مائیکروسافٹ اس آپریٹنگ سسٹم کو مزید سکیوریٹی فراہم کرنے سے ہاتھ کھڑے کرلے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ بار بار اپنے صارفین کو جدید آپریٹنگ سسٹمز جیسے ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 پر منتقل ہونے کا مشورہ دےرہا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مائیکروسافٹ نے اب تک سب سے زیادہ سکیوریٹی پیجز ونڈوز ایکس پی کے لئے ہی جاری کئے ہیں۔ جس سے اس آپریٹنگ سسٹم کی ناقص سکیوریٹی کا واضح اظہار ہوتا ہے۔
پاکستان میں صارفین کی بہت بڑی تعداد اب بھی ونڈوز ایکس پی استعمال کررہی ہے۔ پاکستان سے ماہنامہ کمپیوٹنگ کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے والے قارئین کی ستر فی صد تعداد ونڈوز ایکس پی استعمال کرتے ہوئے، ویب سائٹ براؤز کرتی ہے۔
تقریباً آٹھ ماہ بعد جب ونڈوز ایکس پی کے لئے سکیوریٹی پیچز کی فراہمی بند ہوجائے گی، پاکستانی کمپیوٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد وائرس حملوں کی ذد میں آسکتے ہیں۔ لہذا ہم بھی آپ کو مائیکروسافٹ کے مشورے پر کان دھرنے کا مشورہ دیں گے۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:09 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.