MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Quran
»
کیا پتہ قبر جگہ دیتی ہے یا نہیں
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!
|
 |
|
|
Posts: 54
Country:
Join Date: Oct 2013
Gender:
|
|
بہت عرصہ پہلے میں بلدیہ میں ملازم تھا۔ بلدیہ کے ذمہ لاوارث لاشوں کو دفنانا بھی شامل ہے۔ ایک دفعہ ایک لاوارث لاش کے دفن کرنے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی۔ قبر کھودی گئی، جب قبر مکمل تیار ہو گئی کہ لاش کو دفن کرتے ہیں تو اچانک قبر گر گئی اور مٹی کا ڈھیر بن گئی۔ پھر قبر کھودی پھر جب مکمل تیار ہوئی تو پھر گر گئی۔ گورکن تھک کر چور ہو گئے اور ان کی بری حالت تھی۔ تمام جسم پھوڑے کی طرح دکھنے لگا۔ تیسری دفعہ قبر کھودی گئی اور قبرستان سے ادھر ادھر گری پڑی اینٹیں اکٹھی کر کے چاروں طرف دیوار بنا کر اور چھت سی بنا کر مٹی ڈال دی تاکہ نہ گرے ۔ ہمارے چہروں پر عجیب سا خوف طاری تھا۔ بصد مشکل مٹی ڈال کر قبر کا منہ بند کر دیا کہ اچانک قبر کے اندر سے کڑ کڑاھٹ کی آواز سنی۔ وہ عجیب قسم کی آواز تھی جس کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ آواز ایسی تھی جیسے کوئی شخص پتلی سوکھی لکڑی کو پاﺅں کے نیچے دباتا ہے تو چرچرانے کی آواز نکلتی ہے بالکل ویسی آواز قبر کے اندر سے آئی تھی۔ تمام لوگوں نے آواز سنی اور تمام لوگ خوف زدہ تھے اور جلدی جلدی واپس جانا چاہتے تھے ۔ اس کے بعد دل ہلا دینے والی آوازیں آنے لگیں اور قبر کے اندر سے تین دفعہ کڑ کڑانے کی آوازیں آئیں۔ جس طرح لکڑی کو ہاتھ میں لے کر یا گھٹنے پر رکھ کر توڑتے ہیں۔ اس طرح ہڈیوں کے توڑنے کی اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی آواز تھی۔ ان حالات میں قبرستان میں رکنا اور باقی مٹی ڈالنا مشکل ہو گیا۔ ہر طرف افراتفری مچ گئی اور ہم بھاگ کر قبرستا ن سے نکلے اور و ہ رات بہت بھاری تھی۔ خوف کی وجہ سے نیند نہ آئی اور کئی دنوں تک خوف کی کیفیت طاری رہی اور عجیب قسم کی بے چینی‘ ڈر اور اضطراب تھا کہ نامعلوم کس گناہ کی پکڑ میں یہ شخص مبتلا تھا انسان جب گناہ کرتا ہے، اللہ کی نا فرمانی کرتا ہے توبھول جاتا ہے کہ قبر میں جانا ہے۔ کیا پتہ قبر جگہ دیتی ہے یا نہیں؟
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 8,345
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2013
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 14,110
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2011
Location: pakistan
Gender:
|
|
|