MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست د
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کراچی (کاروان ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کئے جانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔
بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کے مقدمےکی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے قرار دیا ہے کہ پرویز مشرف کو گرفتار نہیں کیا گیا، وہ اپنی نقل و حرکت کے لئے آزاد ہیں۔ فیصلے کی بنیاد پر 2 اپریل کو سیکرٹری داخلہ سے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی تاہم یہ درخواست مسترد کردی گئی۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ 5 اپریل 2013 اور 2 اپریل 2014 کا ای سی ایل سے متعلق وزارت داخلہ کافیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں بیرون ملک جانے کی جازت دی جائے تاکہ وہ اپنی علیل والدہ کی عیادت کرسکیں۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت عالیہ سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ ان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف مختلف مقدمات زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ان کا نام گزشتہ برس ای سی ایل میں درج کیا گیا تھا۔
خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد 2 اپریل کو سیکرٹری داخلہ سے ان کا نام ای سی ایل سے خارج کئے جانے کی درخواست کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
Pakistan news karwan.no
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very Nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
All times are GMT +5. The time now is 01:49 PM.