|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
دبئی ( کاروان ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 403 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا مایوس کن آغاز کرتے ہوئے صرف 34 رنز پر ہی دو وکٹ گنوا دئیے ہیں۔
دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم 137 اور کوری اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم دوسرے ہی اوور میں اینڈرسن 9 رنز بنانے کے بعد احسان عادل کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹام لیتھم بھی اپنے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے راحت علی کا شکار بن گئے اور 137 رنز بنانے کے بعد ہی میدان بدر ہوگئے۔
چھٹے آﺅٹ ہونے والے بلے باز جیمس نیشم تھے جو صرف 17 رنز ہی بنا سکے۔ ساتویں وکٹ کی شراکت میں واٹلنگ اور مارک کریگ نے 68 رنز جوڑے اور 346 کے مجموعے پر واٹلنگ 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹم ساﺅتھی 17، مارک کریگ 43 اور ٹرینٹ بولٹ 2 رنزبنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ ایش سودھی 32 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
Pakistan news karwan.no
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 11:04 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.