جلد کو ہمیشہ جوان اور صحت مند رکھنے کے لیے م&# - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Fashion Designs & Home Decoration » Beauty Tips » جلد کو ہمیشہ جوان اور صحت مند رکھنے کے لیے م&#
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!

Advertisement
 
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New جلد کو ہمیشہ جوان اور صحت مند رکھنے کے لیے م&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   12-28-2014, 07:37 AM




لندن(نیوزڈیسک)وقت گزرنے کے ساتھ انسان کی جلد ڈھیلی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور بڑھاپے کے آثار نمودار ہوجاتے ہیں۔ کئی لوگ اپنے بڑھاپے کو چھپانے کے لئے سرجری کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ ایک مہنگا اور تکلیف دہ عمل ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم کچھ عادات اپنا لیں کہ ہماری جلد ہمیشہ جوان نظر آئے۔ آئیے آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتاتے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ خالی پیٹ دہی ہر گز نہیں کھانا چاہیے کیونکہ
وٹامن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال
امریکی جرنل آف نیوٹریشن میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جن کی عمر 40سال سے زیادہ تھی اور وہ وٹامن سی وافر مقدار میں استعمال کر رہی تھیں کی جلد پر دانے کم تھے اور وہ ان خواتین سے زیادہ جوان لگتی تھیں جو وٹامن سی کم استعمال کرر ہی تھیں۔
سگریٹ چھوڑ دیں
اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو فوراًسے پہلے اس غلط عادت کو ترک کردیں ۔ سگریٹ پینے سے ایک خاص قسم کے انزائمزmatrix metalloproteinases پیدا ہوتے ہیں جو جلد کو خراب کرتے ہیں جس سے آپ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں۔
سورج سے بچیں
سورج کی روشنی انسانی جلد کے لئے بہت نقصان دہ ہوتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ سورج سے بچنے کے لئے سن سکرین کا استعمال کریں۔ یہ عادت بھی مت اپنائیں کہ سورج کی روشنی سے یکسر اجتناب کریں۔
Retinoid creams
آپ کو چاہیے کہ ایسی کریمز کا استعمال کریں جن سے جلد کے اندر collagen کا اضافہ ہو۔ عام طور پر ایسی کریمز کو انٹی ایجنگ کریمز کہا جاتا ہے اور یہ بازار سے باآسانی دستیاب ہیں۔
میٹھے سے اجتناب
چینی کا زیادہ استعمال انسانی جلد کے لئے زہر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ خون میں موجود شوگر اپنے آپ کو جلد کے خلیوں سے جوڑ کر انسان کی جلد کو ایسا بنا دیتے ہیں کہ وہ بوڑھا لگنے لگتا ہے لہذا آپ زیادہ چینی سے اجتناب کریں۔
EXFOLIATE
ایکسفولیشن کے ذریعے جلد پر موجود مردہ خلیوں کو ختم کیا جاتا ہے جس کی بدولت نئے اور تازہ خلیہ جلد میں بن جاتے ہیں اور انسان جوان نظر آتا ہے جبکہ اس عمل کے لئے کچھ کیمیکلزبھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ آپ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

انٹی آکسیڈنٹس کا استعمال
بعض اوقات جلد کو کچھ ایسی چیزوں سے نقصان پہنچتا ہے جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا اور ہم انہیں عام سی بات خیال کرتے ہیں لیکن اگر آپ اینٹی آکسیڈنٹ کا استعمال کریں تو جلد تروتازہ رہتی ہے اور ایسے تمام مادے چہرے کی جلد سے دور ہو جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے آپ کو چاہیے سبز چائے پیئں کیونکہ اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے چہرے سے خطرناک مادوں کو دور کر کے آپ کو کو تروتازہ بنائے گی۔ اسی طرح سبز پتوں والی سبزیوں اور سلاد کا استعمال کریں کیونکہ ان میں بھی انٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
پودوں کی پروٹین
جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اس کا اسٹروجن لیول کم ہوتا جاتا ہے جس سے جلد پر داغ ،دھبے اور بڑھاپا نمودار ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ اس عمل سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں پودوں کی پروٹین استعمال کریں کیونکہ یہ اسٹروجن کو بنانے میں مددگار ہو گی۔ اس مقصد کے لئے آپ کو چاہیے خشک میوہ جات، لوبیااور مٹر استعمال کریں۔
چہرے کا مساج
اپنے چہرے کا مساج باقاعدگی سے کریں کیونکہ اس سے چہرے کے مردہ خلیے ختم ہوتے ہیں اور نئے خلئے بنتے رہتے ہیں۔ چہرے کے مساج کے لئے collagen بڑھانے والے تیل کا استعمال کریں۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
اور, جلد, جوان, صحت, لیے, م&#, مند, کو, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
تو رحیم ہے تو کریم ہے مجھے مشکلوں سے نکال دے bint-e-masroor Hamd O Naat 1 05-12-2014 01:51 PM
وہ حرف تھا جس نے ہم پر خوشبو کا دریچہ Rania Urdu Writing Poetry 3 02-07-2014 09:42 PM
مدینہ منورہ کے فضائل احادیث کی روشنی میں۔® ROSE Hadees Shareef 4 07-08-2012 07:16 PM
حاجت پوری ہونے کی صورت میں بھی خوف لازم ہے ROSE Quran 6 07-04-2012 03:09 PM
مدت میں شامِ وصل ہوئی ہے مُجھے نصیب ...دو چار س ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 5 09-24-2011 11:34 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:46 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG