Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
خطیب بغدادی نے اپنی کتاب "تاریخ بغداد" میں قاضی ابو یوسف رحمہ اللہ کے تزکره کے ذیل میں لکها ہے.. علی بن جعد کہتے ہیں کہ امام ابو یوسف نے مجهہ کو بتایا.. "میرے باپ ابراہیم بن حبیب کا انتقال هوگیا.. میری ماں نے مجهے ایک دهوبی کے یہاں خدمت کے لئے رکه دیا.. میں اکثر دهوبی کو چهوڑ کر امام ابو حنیفہ کے حلقہ درس میں چلا جاتا اور وہاں حدیث اور فقہ کا علم حاصل کرتا.. میری ماں کو معلوم هوتا تو وه آتی اور میرا ہاته پکڑ کر دوباره دهوبی کے یہاں پہچا دیتی.. جب ایسا قصہ بار بار هونے لگا تو میری ماں پر شاق گزرا.. اس نے امام ابو حنیفہ سے کہا.. "اس لڑکے کا بگاڑ صرف تم هو.. یہ ایک یتیم لڑکا ہے.. اس کے پاس کچه نہیں.. میں چرخہ کات کر اس کو کهلاتی هوں اور چاہتی هوں کہ وه بهی کچه کمانے لگے.." امام ابو حنیفہ نے میری ماں سے کہا.. "وه پستہ کا فالوده کهانے والا علم حاصل کر رہا ہے.." میری ماں یہ کہتی هوئی واپس چلی گئ کہ معلوم هوتا ہے کہ بڑهاپے کی وجہ سے تمہاری عقل جاتی رہی ہے.. امام ابو یوسف کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے میری مالی مدد کی اور میں ان کے حلقہ درس سے برابر علم حاصل کرتا رہا.. یہاں تک کہ میں اس قابل هو گیا کہ عباسی حکومت نے مجه کو قاضی کے عہده پر مقرر کیا.. اب میں خلیفہ ہارون رشید کی مجلس میں بیٹهنے لگا.. میں اس کے دستر خوان پر کهانا کهاتا.. ایک روز دستر خوان پر ہارون رشید کے لئے فالوده آیا.. ہارون رشید نے کہا "اس کو کهاو.." میں نے پوچها.. "اے امیرالمومنین ! یہ کیا چیز ہے.." ہارون رشید نے کہا.. "یہ پستہ کا فالوده ہے.." یہ سن کر مجه کو ہنسی آ گئ.. ہارون رشید نے پوچها کہ تم کیوں ہنسے.. پهر میں نے مزکوره قصہ شروع سے آخر تک بتایا.. ہارون رشید یہ سن کر اچهنبے میں پڑ گیا.. اس نے کہا.. "میری زندگی کی قسم ! علم آدمی کو بلند کرتا ہے اور دین اور دنیا میں اس کو نفع دیتا ہے.. اللہ ابو حنیفہ پر رحم کرے , وه اپنی عقل کی انکه سے وه چیز دیکهہ لیتے تهے جس کو وه اپنی سر کی آنکهہ سے نہیں دیکه سکتے تهے.." انسان کے چہره پر اللہ نے دو خوبصورت آنکهیں دی ہیں جن سے وه تمام چیزوں کو دیکهتا ہے مگر ان آنکهوں سے جو کچه نظر آتا ہے وه صرف ظاہری چیزیں ہیں.. زیاده گہری اور زیاده بامعنی چیزیں دیکهنے کے لئے ایک اور آنکه کی ضرورت ہے.. یہ بصیرت یا عقل کی آنکه ہے.. جو شخص صرف سر کی آنکه رکهتا هو اس کا دیکهنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص مشین کے اوپر کا ڈهکن دیکهے مگر اندر کے کل پرزوں سے بے خبر رہے.. ایسا دیکهنا ، نہ دیکهنے سے بس برائے نام ہی مختلف ہے.. بڑهیا کی ظاہری آنکه نوجوان کا مستقبل صرف دهوبی کے خدمت گار کی صورت میں دیکهتی تهی مگر اسی نوجوان کو جب ایک عقل کی آنکه والے نے دیکها تو وه اس کو بادشاه کے دسترخوان پر بیٹها هوا نظر آیا.. عقل کی آنکه آدمی کو کس طرح حاصل هوتی ہے ___ اس کا ایک ہی جواب ہے.. یہ صلاحیت آدمی کے اندر اس وقت پیدا هوتی ہے جبکہ وه سر کی آنکه سے نظر آنے والی چیزوں سے اوپر اٹه جائے.. معنوی حقیقتیں ظاہری حقیقتوں سے پرے ہیں اس لئے معنوی حقیقتوں کو وہی شخص پاتا ہے جو ظاہری حقیقتوں سے گزر جائے.. سامنے کی چیزوں سے نظر ہٹانے کے بعد ہی دور کی چیزیں دکهائی دیتی ہیں.. اسی طرح گہری باتوں کو آدمی اس وقت پاتا ہے جب کہ وه اوپری باتوں سے بلند هو جائے.. چیزوں کے ظاہری روپ میں گم رہنے والا کبهی چیزوں کو ان کے اندرونی روپ میں نہیں دیکه سکتا.. مولانا وحیدالدین خان.. "اسباق تاریخ
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
آنکھ, عقل, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی آیت نے مجھے عیسائ | bint-e-masroor | Urdu Literature | 4 | 11-28-2015 10:18 PM |
آنکھوں کی حفاظت کے لیۓ عینک کا استعمال | ROSE | Health & Care | 6 | 05-28-2013 11:37 PM |
اللہ کی قدرت کے آگے کچھ بھی نہیں | (‘“*JiĢäR*”’) | Islamic Issues And Topics | 4 | 05-24-2013 08:57 AM |
کیا قرآن کریم مصحف کو دیکھ کر پڑھنا افضل ہے | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:42 PM |
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لیے آپ م | ROSE | Beauty Tips | 6 | 08-02-2011 04:52 PM |