Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
خاموشی کی مدح قَالَ (عَلِیٌّ) عَلَیْہِ السَّلااَامُ: "اَلْکَلااَامُ فِیْ وِثَاقِکَ مَا لَمْ تَتَکَلَّمْ بِہ فَاِذَا تَکَلَّمْتَ بِہ صِرْتَ فِیْ وَثَاقِہ فَاخْزَنْ لِسَانَکَ کَمَا تَخْزَنْ ذَھَبَکَ وَ وَرِقَکَ فَرُبَّ کَلِمَةُ سَلَبَتْ نِعْمَةً (وَجَلَبَتْ نِقْمَةً)"۔ (نھج البلاحہ کلمہ ۳۸۱مفتی جعفر حسین صفحہ ۳۹۰ ابن اَبِیْ حدید۔ جلد ۱۹ اصل ۳۸۷ صفحہ ۳۲۲) ترجمہ:۔ سید رضی رضوان اللہ علیہ نے حضرت امیر المومنین-سے نقل کیا ہے فرمایا: " جب تک تم نے بات نہیں کہ وہ تمہارے کنٹرول میں ہے لیکن جب بات کہہ ڈالی تو تم اس کے اختیار میں چلے گئے۔ لہٰذا اپنی زبان کی اسی طرح حفاظت کرو جس طرح اپنے سونے چاندی کی حفاظت کرتے ہو کیونکہ بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جو کسی بڑی نعمت کو چھین لیتی ہیں اور کسی عذاب کا موجب بنتی ہیں۔" فقیر (شیخ عباس قمی) کہتا ہے کہ خاموشی کی مدح میں روایات بہت ہیں یہاں نقل کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ چونتیسویں حدیث ان لوگوں کے بارے میں جوانسانیت سےدور ہیں اِنَّہ قِیْلَ لِاَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ عَلَیْہِ السَّلااَامُ اَتَرٰی ھٰذَا الْخَلْقَ کُلَّہ مِنَ النَّاسِ؟ فَقَالَ: اَلْقِ مِنْھُمُ التَّارِکَ لِلسِّوَاکَ وَ الْمُتَرَبِّعَ فِیْ مَوْضِعِ الضِّیْقِ وَ الدَّاخِلَ فِیْمَا لااَا یَعْنِیْہِ وَالْمَمَارِیْ فِیْمَا لااَاعِلْمَ لَہ بِہ وَ الْمُتَمَرِّضَ مِنْ غَیْرِ عِلَّةٍ وَالْمُتَشَعِّثَ مِنْ غَیْرِ مُصِیْبَةٍ وَالْمُخَالِفَ عَلٰی اَصْحَابِہ فِیْ الْحَقِّ وَ قَدْ اِتَّفَقُوْا عَلَیْہِ وَالْمُفْتَخِرَ بِاَبَائِہ وَ ھُوَ خَلَوٌ مِنْ صَالِحِ اَعْمَالِھِمْ فَھُوَ بِمَنْزِلَةِ الْخَلَنْجِ یُقْشَرُ لَحَا عَنْ لَحَا حَتّٰی یُوْصَلَ اِلٰی جَوْھَرِیَّتِہ وَ ھُوَ کَمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ اِنَّ ھُمْ اِلَّا کَالْاَنْعَامِ بَلْ ھُمْ اَضَلُّ سَبِیْلااًا۔ (بحار الانوارجلد۷۰ صفحہ ۱۱) ترجمہ: شیخ صدوق نے روایت کہ ہے کہ حضرت امام جعفر صادق-سے پوچھا گیا یہ مخلوق جو آپ- دیکھ رہے ہیں کیا یہ تمام لوگ انسانیت اور آدمیت میں شمار ہوتے ہیں تو جواب میں فرمایا" ان افراد کو آدمیت کی صف سے خارج کردو" آپ- نے فرمایا : " اس کو انسانوں اور آدمیوں کی صف سے نہ سمجھو جو مسواک نہ کرے ، جو تنگ جگہ پر چوپڑی مار کر بیٹھے، جو ایسی بات یا کام میں (خوا ہ مخواہ)دخل اندازی کرے جو اس کے مطلب کی نہ ہو، جو ایسی بات پر جھگڑے جس کا اسے علم تک نہ ہو، جو بغیر کسی وجہ کے بیمار بن جائے، جو غیر مصیبت کے اپنے بالوں کو غبار آلود کرے اور بکھیرے، حق میں اپنے ساتھیوں کی مخالفت کرے جبکہ آپس میں متفق ہوں، اور جو اپنے آباء و اجداد پر فخر کرے حالانکہ ان کے اچھے کاموں سے خالی ہو وہ آرمی خلنج (جس کو فارسی میں خدنگ کہتے ہیں اس کے چھلکے) کی طرح ہے اس درخت کی لکڑی تیر بنانے کیلئے مضبوط ہوتی ہے۔ اس کے چھلکے کو اتار دیتے ہیں تاکہ اس کے اصلی جوہر تک پہنچ جائیں پس جس طرح خدنگ کا درخت کا چھلکا اتار کر پھینک دیتے ہیں باوجود اس کے کہ وہ اس لکڑی کے مغز اور جوہر کے بہت ہی قریب ہوتا ہے اسی طرح جو اپنے آباء واجداد کے فضائل سے خالی ہے اسے بھی دور پھینکتے ہیں۔ اور اس کی پرواہ نہیں کرتے "یہ اسی طرح ہے جس طرح خداوند عالم نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ چوپاؤں کی طرح ہیں بلکہ ان سے زیادہ گمراہ اور راہ سے دور ہیں"۔ شیخ عباس قمی فرماتے ہیں کہ بہترین بات کہی ہے جس نے کہا ہے۔ "اَلْعَاقِلُ یَفْتَخِرُ بِالْھِمَمِ الْعَالِیَةِ لااَا بِالرَّمَمِ الْبَالِیَةِ کُنْ اِبْنَ مَنْ شِئْتَ وَاکْتَسِبْ اَدَبًا یُغْنِیْکَ مَحْمُوْدُہ عَنِ النَّسَبِ اِنَّ الْفَتٰی مَنْ یَقُوْلُ ھَا اَنَاذَا لَیْسَ الْفَتٰی مَنْ یَّقُوْلُ کَانَ اَبِیْ۔" "عقل مند انسان بلند ہمت پر فخر کرتا ہے نہ کہ (آباء و اجداد کی) بوسیدہ ہڈیوں پر جس کا بھی چاہے بیٹا بن جا۔لیکن ادب سیکھ اچھا ادب تجھے نسب سے بے نیاز کردے گا۔ جوان مرد وہ ہے جو یہ کہے کہ میں یہ ہوں (اتنے کمالات وفضائل کا مالک ہوں)نہ کہ کہے کہ میرا باپ ایسا تھا۔"
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
مدح, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
میدان بدر میں فرشتوں کی مدد | ROSE | Quran | 11 | 07-05-2012 02:08 PM |
خواہشات کی محبت (خوب) آراستہ کر دی | ROSE | Quran | 3 | 07-04-2012 03:39 PM |
مام جعفر صادق- نے ایک آدمی کو اس کےضمیر کی خب& | ROSE | Quran | 4 | 07-04-2012 03:10 PM |
امام جعفر صادق- نے ایک آدمی کو اس کےضمیر کی خ& | ROSE | Quran | 4 | 07-04-2012 03:05 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |