Ramadan Mubarakh ( - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Ramdan Ul Mubarak » Ramadan Mubarakh (
Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
Default Ramadan Mubarakh ( - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2012, 10:38 AM

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رمضان المبارک



یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ اَیَّامًا مَّعْدُوْدٰتٍ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ وَ عَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَہٗ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَیْرًا فَھُوَ خَیْرٌ لَّہٗ وَ اَنْ تَصُوْمُوْا خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَo شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَ الْفُرْقَانِ فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ وَ مَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ یُرِیْدُ اﷲُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اﷲَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ

مومنو تم پر روزے فرض کئے گئے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے۔ تاکہ تم پرہیز گار بنو۔ روزوں کے دن گنتی کے چند روز ہیں۔ جو شخص تم میں سے بیمار ہویا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں روزوںکا شمار پورا کرے ۔اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتے ہوں وہ روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلا دیں۔ اور جو شوق سے نیکی کرے تو اسکے حق میں اچھاہے ۔اگر سمجھو تو روزہ رکھنا ہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن (اول اول )نازل ہوا ۔ لوگوں کا راہنماہے ۔اور جس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور جو حق وباطل میں فرق کرنے والاہے۔ تو جو کوئی تم میں سے اس مہینے موجود ہو چاہیے کہ پورے مہینے روزے رکھے او رجو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو دوسرے دنوں میں رکھ کر انکا شمار پورا کرے۔ اللہ تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے ۔اور سختی نہیں چاہتا ۔اور یہ آسانی کا حکم اسلئے دیا گیاہے کہ تم روزوں کا شمار پورا کرلو ۔اور اس احسان کے بدلے کہ اللہ نے تم کو ہدایت بخشی ہے ۔تم اس کی بڑائی کرو اور اسکا شکر ادا کرو۔ (بقرہ ،)۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
Default Re: Ramadan Mubarakh ( - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2012, 10:41 AM

واجبات:
رمضان المبارک کے واجبات درج ذیل ہیں :

1 بدنی او رقولی عبادات پر عمل کرنا ۔
2) حرام کردہ چیزوں کو دیکھنے او رسننے سے اجتناب کرنا ۔
3) رمضان کے تمام مستحب آداب پر عمل کرنا مثلاً سحری تاخیر سے کرنا ،افطار میں جلدی کرنا، قرآن پڑھنا ،ذکر ،دعا او رصدقہ وخیرات کثرت سے کرنا ۔

فضائل رمضان :
۔ اس مہینے میں قرآن نازل ہوا ۔
۔ گناہوںکی بخشش کا موقع حاصل ہوتا ہے ’’جو شخص رمضان کے روزے ایمان واحتساب کے ساتھ رکھے تو اﷲتعالیٰ اسکے گذشتہ گناہوں کوبخش دیتا ہے‘‘۔(بخاری 1910)۔

۔ دعائوں کی قبولیت کا حصول ہونا: ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ’’تین افراد کی دعائیں کبھی رد نہیں ہوتیں‘‘ 1 روزہ دار جب تک افطاری نہ کرے۔ 2 عادل حکمران۔ 3اور مظلوم کی دعا۔ (حسن الصحیح المسند من اذکارالیوم واللیلہ)
۔ رمضان میں ’’لیلۃ القدر ‘‘ حاصل ہوتی ہے ۔
۔ شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔
۔ روزے رکھنا گناہوں کا کفارہ بنتاہے ۔
چنانچہ فرمان رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے ’’جب تک کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے اس وقت تک ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک کے روزے گناہوں کا کفارہ بنتے ہیں‘‘ (صحیح الجامع 4098)

روزوں کا لغوی مفہوم
نیت کے ساتھ کھانے ،پینے ،جماع اور تمام ایسے اعمال سے رک جانا جو روزوں کو توڑنے کا باعث بنتے ہیں ۔ یہ عمل طلوع فجر سے مغرب تک ہوتا ہے ۔روزہ اسلام کا رکن ہے ۔یہ ہر بالغ مرد و عورت پر فرض ہے۔ روزہ رکھنا چاند دیکھ کر او رروزوں کی تکمیل بھی رویت ِہلال یا 30روزوں کے مکمل ہونے پر ہوتی ہے۔ فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے: ’’چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید کرو‘‘۔ (مشکوۃ)۔

روز ے دار کے لئے مباح وجائز کام
1) پورے دن مسواک کی جاسکتی ہے ۔
2) جائز کاموں کے لئے سفر اختیار کیا جاسکتاہے ۔
3) سخت گرمی میں پانی کے ذریعے ٹھنڈک حاصل کرنا ۔
4) بیماری سی بچنے کے لئے انجکشن وغیرہ لگوانا جائز ہے لیکن طاقت کا انجکشن نہ ہو ۔
5) خوشبو لگانا۔
6) سرمہ ڈالنا ۔

 

(#3)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
Default Re: Ramadan Mubarakh ( - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2012, 10:44 AM

روزے کو توڑنے والے امور
1) جماع کرنا۔
2) کھانا پینا یا طاقت والے انجکشن لگانا ۔
3) سنگی لگا کرخون نکلوانا۔
4) قصداً قے کرنا۔
5) حیض یا نفاس کا خون جاری ہونا ۔
6) یہ شرائط اس وقت روزہ توڑتی ہیں جب یہ کام جان بوجھ کر کئے جائیں ۔ان میں سے کئی کام قصداً نہیں کئے جا سکتے۔

روزہ کن لوگوں پر واجب نہیں ہے
١) چھوٹا بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے ۔لڑکے کی بلوغت تین امور سے معلوم ہو جاتی ہے ۔ احتلام آنا ،زیر ناف بالوں کا اگ آنا یا 15سال کی عمر تک پہنچنا۔ لڑکی کی بلوغت میں حیض کا آنا بھی شامل ہے ۔
٢) پاگل پن۔
٣) ایسا بڑھاپاکہ کسی چیز کی تمیز نہ رہے۔
٤) ہمیشہ کا مریض یا معزور لیکن ایسے افراد پر فرض ہے کہ وہ فدیہ میں مسکین کا کھانا ادا کریں ۔

وہ افراد جن پر قضاء واجب ہے
1) وہ مسافر جوحالت سفر میں روزہ نہ رکھ سکے۔
2) وہ مریض جو شفا یابی کی امید رکھتا ہو۔ لیکن حالت ِ مرض میں روزہ نہ رکھ سکے۔
3) حائضہ عورت کو روزہ رکھنا حرام ہے ۔حالت روزہ میں حیض آجائے تو پھر فوراً روزہ چھوڑنا چاہیے ۔بعد میں قضاء دی جائے گی ۔نفاس والی عورت کا حکم بھی یہی ہے ۔
4) حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت جب کمزوری محسوس کرے توروزہ چھوڑ سکتی ہے ۔
5) کوئی بھی ایسی اضطراری یا مجبوری کی حالت جس میں روزہ چھوڑنا ضروری ہو جائے ۔

افطار مغرب کے فوراً بعد ہونا چاہیے ۔جلدی کرنا سنت ہے ۔فرمانِ نبوی ہے کہ لوگ اسوقت تک بہتری میں رہیں گے جب تک جلد افطار کرتے رہیں (بخاری 1856)۔

سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم افطاری چند کھجوروں کیساتھ کرتے تھے۔ اگر وہ نہ ملتیں تو چھوارے کھاتے اگر وہ بھی نہ ملتے تو پھر آپ صرف پانی پیتے تھے (صحیح ترمذی )
رسول اﷲ نے فرمایا ’’جو شخص کسی دوسرے کا روزہ افطار کرواتا ہے تو اسکو بھی اجر وثواب ملتا ہے ۔روزے دار کے اجر میں کمی نہیں ہوتی‘‘ (ترمذی 648)۔

تراویح
رمضان کی راتوں میں قرآن اور نمازکے ذریعے شب بیداری کرنا ،تراویح سنت نبوی ہے۔ تراویح کی تعداد گیارہ رکعت ہے ۔بخاری شریف میں اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں گیارہ رکعات ہے ۔

 

(#4)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
Default Re: Ramadan Mubarakh ( - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2012, 10:47 AM

قیام الیل
اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ’’ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ رات کو خود جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے‘‘ (بخاری)۔

سحری کرنا
رسول اﷲ نے فرمایا ’’ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں فرق سحری کا کھانا ہے ‘‘ (مسلم 1096) مزید فرمایا ’’سحری کرو بے شک سحری کرنے میں برکت ہے‘‘ (مسلم 1090)۔


نفلی روزے

1) رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے سے پورے سال کے روزے رکھنے کا اجر وثواب ملتا ہے ۔ (مسلم)۔
2) پیر اور جمعرات کے روزے رکھنا مستحب ہے ان دونوں ایام میں اعمال اﷲتعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں ۔
3) ہر مہینے کی15,14,13تاریخ کو روزے رکھنا ۔
4) ذوالحجہ کی 9تاریخ کو روزہ رکھنا (غیر حاجیوں کے لئے یوم عرفہ 9تاریخ کا)۔
5) عاشورہ محرم کی 9اور 10تاریخ کو روزہ رکھنا

ممنوعہ روزے
1) چاند دیکھے بغیر محض شک کی بنیاد پر روزہ رکھنا ۔
2) عیدالفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا ۔
3) ایام التشریق کو روزے رکھنا منع ہے ۔ایام التشریق12.11اور 13ذوالحجہ ہیں ۔
4) خاص طور پر صرف جمعۃ المبارک کا روزہ رکھنا منع ہے ۔
5) بیوی کا شوہرکی اجازت کے بغیر نفلی روزے رکھنا ۔

اعتکاف
اعتکاف میں بیٹھنا مستحب سنت ہے ۔رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں افضل ہے۔ اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بے شک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھاکرتے تھے ۔یہاں تک کہ آپکی وفات ہو گئی ۔

 

(#5)
Old
komal fatima komal fatima is offline
 


Posts: 253
My Photos: ()
Country:
Join Date: Oct 2011
Gender: Female
Default Re: Ramadan Mubarakh ( - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2012, 10:48 AM

فطرانہ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے زکوٰۃ ِفطر کو روزے داروں کو لغو ،فحش کاموں سے پاک کرنے اور مساکین کے کھانے کیلئے فرض کیا تھا۔ جوشخص نمازِعید سے قبل زکوٰۃ فطر دے گا تویہ مقبول ہو گی۔ اور جو نماز عید کے بعد دے گا یہ عام صدقہ ہوگا فطرانہ نہیں۔ (ابودائود) یہ فطرانہ ہر شخص خود دے گا اوراپنے زیر کفالت افراد کی طرف سے بھی دے گا ۔

روزے داروں کی توجہ کے لئے
اے میرے مسلم بھائی: رمضان کے روزے ایمان واحتساب کی نیت سے رکھوا ﷲتعالیٰ تمہارے گذشتہ گناہوں کو بخش دے گا ۔
بغیر عذر کے ایک دن کا روزہ بھی مت چھوڑو ۔یہ کبیرہ گناہ ہے ۔
رمضان کی راتوں میں تراویح پڑھو ۔خاص طور پر لیلۃالقدر کی راتوں کو نوافل ادا کرو۔
اپنے کھانے پینے او رلباس کو حلال رزق سے بنائو ۔ا ﷲتعالیٰ تمہارے اعمال کو قبول فرمائے گا۔ دعائوں کو قبولیت ملے گی۔ حرام رزق سے افطاری کرنے سے اپنے آپ کو بچائو ۔
روزے داروں کو افطاری کروائو ۔تاکہ تم بھی وثواب حاصل کرو ۔
نماز ِپنج گانہ کی اچھی طرح پابندی کرو ۔
کثرت سے صدقہ وخیرات تقسیم کرو ۔بے شک رمضان میں صدقہ کرنا افضل ترین ہے ۔
اپنے اوقات کو بغیر صالح عمل کیے ضائع مت کرو ۔تم سے تمہارے عمل کے متعلق پوچھا جائے گا۔ ہر عمل کابدلہ ملے گا ۔
رمضان میں عمرہ کرناحج کے برابر ہے ۔
سحری کا اہتمام ضرور کرو ۔
مغرب کے فوراً بعد افطاری کرنے میں جلدی کرو،ا ﷲتعالیٰ کی محبت ملے گی ۔
فجر سے پہلے ہی غسلِ جنابت کرلو ۔تاکہ مکمل طہارت کے ساتھ عبادت کرسکو ۔
رمضان میں فرصت کے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآنِ کریم کی کثرت سے تلاوت کرو ۔
اپنی زبان کو جھوٹ ،لعن طعن ،غیبت ،چغل خوری سے پاک رکھو ۔
یہ اعمال روزے کونقصان دیتے ہیں ۔
روزے میں اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھیں ۔اپنے نفس کواطمینان اور سکون دیں ۔
روزے رکھنے سے اﷲتعالیٰ کے خوف وتقویٰ کا احساس پیدا ہوجائے ۔ہمیشہ شکر الٰہی کرو۔ احکامات الٰہی کی اطاعت کرو ۔
کثرت سے ذکر الٰہی کرو ۔استغفار کو اپنا شعار بنائو ۔طلب ِجنت او رجہنم سے نجات کا سوال کرتے رہو ۔خاص طور پر سحری وافطاری کے وقت خاص طور پر اپنے نفس ،والدین ،اولاد اور تمام مسلمانوں کیلئے دعاکرو۔اﷲتعالیٰ نے دعا اور مانگنے کا حکم دیا ہے۔ اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے ۔
اﷲتعالیٰ سے سچی توبہ کرو ۔توبہ گناہوںکو ترک کرنے او ر ندامت وشرمندگی کے احساس کے ساتھ کی جاتی ہے ۔
ایمان وتقویٰ کو ہمیشہ جاری رکھو ۔رمضان کے اختتام تک نہیں بلکہ موت تک، فرمانِ الٰہی ہے ’’اور اپنے رب کی عبادت کرو حتی کہ یقین (موت)آجائے ۔‘‘
انسان پر عبادت ،توبہ او رتقویٰ کے آثا رنظر آنے چاہیں ۔
رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم پر کثرت سے درود وسلام پڑھیں ۔
روزے دار کا ٹائم ٹیبل
اس ٹائم ٹیبل کو لکھنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ روزے دار اپنے اوقات کو قیمتی بناتے ہوئے ہر منٹ کو ایک عبادت او رنیک عمل کے لئے مختص کرلے ۔
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔ ’’ہر روز غروب شمس کے وقت میں ہمیشہ نادم ہوتا ہوں۔ کیوں کہ میری زندگی کا ایک لمحہ ایک دن کم ہوگیا لیکن میرا عمل نہیں بڑھا ۔
امام نخعی رحمہ اللہ یک روز رمضان کے دن کے قیمتی ہونے کے متعلق فرماتے ہیں ’’رمضان کاایک دن ہزار دنوں سے بہتر ہے ۔ایک تسبیح ہزار تسبیحات سے بہتر ہے ۔ایک رکعت ہزار رکعات سے بہتر ہے۔ (لطائف المعارف)۔
ان اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان کا ایک ایک دن ،منٹ ،لمحہ بڑا قیمتی ہے ۔تقرب الی اﷲکے لئے مختلف عبادات ہیں جن کے ذریعے اﷲتعالیٰ سے اجرِعظیم کی امید کی جاسکتی ہے ۔
اے عزیز بھائی ۔اگر تم اﷲتعالیٰ کے حضور زیادہ سے زیادہ اپنی عبادات کا نذرانہ پیش کرنا چاہتے ہوتو پھر وقت ضائع نہ کرو ۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
mubarakh, ramadan


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
Ramadan Mubarakh komal fatima Ramdan Ul Mubarak 2 07-22-2012 02:21 AM
Rabi ul Awwal Mubarakh !! -|A|- Announcement 22 02-19-2011 12:17 AM
Eid mubarakh 2 all of !! -|A|- Birthday & Other Wishes 19 12-28-2010 08:40 AM
SHADI Mubarakh Sumi JANO !! -|A|- Birthday & Other Wishes 17 12-07-2010 11:29 AM
Ramadan Asslaam Aye Ramadan Assalam ..:) ~ZAIN~ Share Your Favourite Videos 1 08-22-2009 03:45 AM


All times are GMT +5. The time now is 02:11 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG