|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
1۔دانوں کے نشانات کے لیے:
روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر چہرے پر ان جہگوں پر لگائیں جہاں دانوں کے نشانات رہ گۓ ہوں،اس مساج کا استمال اس وقت تک کریں جب تک نشانات مکمل طور پر ختم نا ہوجائیں۔
2۔چھائیوں کے لیے:
آدھا چمچ لیموں کا رس۔آدھا چمچ ہلدی،اور دو چمچ شہد ملا ماسک بنا لیں اور ہفتے میں دو تین بار استعمال کریں۔
3۔ ایڑیاں پھٹنا:
ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں،اس میں ایک چاۓ کا چمچ گلیسریں،ایک چمچہ گلاب کا عرق ملا کر ایک کریم تیار کر لیں،رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھو لیں،چند دنوں میں پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
4۔بالوں کی چمک:
روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لیے سر دھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سر دھو لیں صرف اسی پانی سے اس سے بالوں میں چمک آ جاتی ہے۔
5:ناخن کی چمک:
لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں،ناخن صاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔
6۔آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات :
آنکھوں کے حلقے پر کچے آلو رگڑیں یا آلو کا رس لگا لیں۔روزانہ صبح ایک ماہ تک ایک عدد سیب کھائیں اور پانچ منٹ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں۔مالٹے کا رس پی لیں اور چھلکے کو باریک پیس کر ایک چٹکی ہلدی اور سرسوں کے تیل کی چند بوندیں شامل کر کے آنکھوں کے حلقوں پر لگائیں۔حلقے جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔
7۔چہرے کے روئیں ختم کریں:
مسور کی دال دودھ میں بھگو کر باریک پیس لیںاور چہرے پر روؤں والی جگہ پر لگا کر خشک ہونے دیں اور پھر رگڑ کر اتار لیں۔ایک بڑا چمچ بیسن میں ایک چھوٹا چمچ ہلدی اور تھوڑا سا تیل ملا کر ابٹن تیار کر لیں اور روئیں کی جگہ لگا کر خشک ہونے دیں ،بعد میں رگڑ کر اتار لیں۔
8۔ہونٹوں کی سیاہی دور کریں:
آلو ابال کر میش کر لیں اس میں دودھ اور لیموں کے چند قطرے ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور ہونٹوں پر لگائیں۔دودھ کی بالائی میں اصلی گھی ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔سب سے اہم بات یہ کہ اپنے ہونٹوں پر ہر وقت مسکراہٹ سجائے رکھیں۔
9۔پلکیں دراز کریں:
زیتون کا تیل پلکوں پر لگانے سے پلکیں لمبی ہوتی ہیں۔کسٹر آئل میں شہد ملا کرسونے سے پہلے روزانہ پلکوں پر لگائیں۔دو تین ہفتے میں پلکیں لمبی اور خوبصورت ہو جائیں گی۔
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|