Banned
|
|
Posts: 18,452
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2011
Gender:
|
|
61 ۔ اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالحؑ کو بھیجا(86) ۔ اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا (87) اور اس میں تم کو آباد کیا ۔ لہٰذا اس سے معافی مانگو اور اس کی طرف رجوع کرو ۔ یقیناً میرا رب قریب ہے اور دعاؤں کا قبول کرنے والا ہے (88) ۔
62۔ انہوں کے کہا صالحؑ اس سے پہلے تو ہم تم سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوۓ تھے (89) کیا تم ہیمیں ان معبودوں کی پرستش سے منع کرتے ہو جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے آۓ ہیں (90)۔ ہمیں تو اس بات میں بڑا شک ہے جس کی طرف تم دعوت دیتے ہو اور اس نے ہمیں بڑی الجھن میں ڈال دیا ہے ۔
63 ۔ صالحؑ نے کہا میری قوم کے لوگو ! تم نے ذرا سوچا اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل پر قائم ہوں اور اس نے مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہو تو کون ہے جو اللہ کی پکڑ سے مجھے بچاۓ گا اگر میں اس کی نافرمانی کروں ؟ تم اس کے سوا اور کیا کر سکتے ہو کہ میری تباہی میں اضانہ کر دو(91)۔
64 ۔ اور اے میری قوم ! یہ اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے (92) ۔ اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں چرتی رہے اور اس کو کسی طرح کی تکلیف نہ دو ورنہ جلد ہی تمہیں عذاب آ لے گا
|