|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
زمانے کو برا مت کہو
ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں زمانے کی شکایت کی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا۔”زمانے کو برا مت کہو“
کسی نے کہا ”ہمیں زمانے سے کئی شکایتیں ہیں۔ لیکن سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ یہ ہمیں یا د نہیں رکھے گا۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا”تم زمانے پر احسان کرو،یہ تمہیں یاد رکھے گا۔“بعض نے کہا” جنہوں نے لوگوں پر احسان بھی کیے زمانے نے انہیں بھی بھلا دیا۔“حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”بار بار احسان کرو۔ احسان کرنے میں کبھی نہ تھکو۔ پھر دیکھنا یہ کوشش کے باوجود تمہیں بھلانے میں ناکام رہے گا۔“
حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان میں کوئی شادی کی تقریب تھی ان کے بھائی نے ان کو اپنی دکان پر بٹھا دیا تا کہ وہ اس کی رکھوالی کریں۔ انہیں دکان پر بیٹھے دیکھ کر سائلوں کا تانتا بندھ گیااور حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کسی سائل کو رد کرنا جانتے ہی نہ تھے۔جو آیا اور اس نے جتنا مانگا وہ انہوں نے اس کے حوالے کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دکان آٹے سے خالی ہو گئی۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی آئے تو انہوں نے پوچھا کہ” آٹا کاکیا ہوا؟“ ”آپ نے فرمایا“آٹا کتنے کا تھا؟ پھر فرمانے لگے۔ وہ دیکھو اس صندوق میں اس کی تمام قیمت محفوظ ہے۔ حضرت معروف رحمتہ اللہ علیہ کے بھائی نے صندوق کھول کر دیکھا تو واقعی اس میں تمام آٹے کی رقم مو جو د تھی۔
|