Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں
![]() اوپنرز اظہرعلی اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 204 رنز کا اضافہ کیا احمد شہزاد اور اظہر علی کی شاندار سنچریوں کی بدولت پیٹرنزالیون نے سری لنکا کے خلاف دو روزہ میچ کی پہلی اننگزمیں 395 رنزبنالئے اوراس کے4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ یہ فرسٹ کلاس میچ نہیں ہے اور اس میں دونوں ٹیمیں پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ ڈیفنس کرکٹ سٹیڈیم میں پیٹرنز الیون کے کپتان شاہد آفریدی نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز اظہرعلی اور احمدشہزاد نے اعتماد سے کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں204 رنز کا اضافہ کیا۔ احمد شہزاد 146 کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ 174گیندوں پر مشتمل ان کی اننگزمیں22 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ اظہرعلی جو جمعرات کو تئیس سال کے ہوجائیں گے ابتدا میں انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کی جس کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پہلا رن 54 ویں گیند پر سکورکیا۔ تاہم بعدمیں وہ 9 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے100 رنز بناکر فرویزماہروف کی گیند پر پراناتیوانا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ بازید خان صرف11 رنز بناکر واس کی گیند پر ورنا پوراکے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سعید بن ناصر جنہوں نے اس سیزن میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے41 رنزبناکردلشن کی گیندپر لکمل کو کیچ دے بیٹھے۔انکی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکےشامل تھے۔ کپتان شاہد آفریدی آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے خواہش مند عاصم کمال اٹھارہ اور سرفراز احمد تیرہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
احمد, اظہر, اور, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگلش ترجمہ رو | -|A|- | Quran | 304 | 02-11-2017 08:00 AM |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
ازحد پریشاں کُن ہے یہ انداز زندگی | ! HEER | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 12-28-2010 12:07 AM |
’ڈاکٹر عبدالقدیر آزاد شہری ہیں | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 6 | 06-04-2009 10:17 AM |