Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
"أكثروا من ذكر هادم اللذات لذتوں کو ختم کر دینے والی چیز کو کثرت سے یاد کرو یعنی موت تو موت کو یاد کرنے کے لئے ہم یہ تھریڈ شروع کر رہے ہیں آپ کے نزدیک موت کیا ہے؟ اور اسکی کے لئے انسان کو کیسے تیار رہنا چاہیے؟ (كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَہ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَہ وَالَيْنَا تُرْجَعُونَ) ہر متنفس کو موت کا مزا چکھنا ہے۔ (وَيَبْقَى وَجْہ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْاكْرَامِ) (الرحمن : 27 )اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات بابرکات جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی موت ایک ایسی حقیقت ہے جو ہر نفس کو چکھنی ہے الا اللہ یہ نہ کسی امیر کو چھوڑتی ہے نہ غریب کو ، نہ بڑوں کو، نہ بچوں کو، نہ نیک کو، نہ گناہگار کو، اسکے لیے نہ عمر کی قید ہے نہ مکان کی۔ میرے نزدیک یہ ہر انسان کے لئے سب سے خطرناک لیکن 100فیصد سچی خبر ہے لیکن موت یاد رکھنے والا ہی اس دنیا کے بڑے سے بڑے مصائب کا آسانی سے سامنا کر سکتا ہے کیونکے (جس کے لئے موت ہے اسکے لئے کیا خوشی اور کیا غم) یقیناً ایسا بندہ دنیا کی ہر مشکل اور نقصانات کو فانی سمجھ کر انکا باآسانی مقابلہ کر سکتا ہے لیکن اسکے برعکس وہ شخص جو موت سے سرے سے ہی غافل ہے اور دنیا ہی کو اپنا دائمی گھر سمجھ بیٹھا ہے اسکے لئے دنیا کی معمولی سی معمولی تکلیف یا کوئی معمولی نقصان بھی ناقابلِ برداشت ہوگا موت کو یاد رکھنے والا ہر لمحہ موت کے لئے تیار رہتا ہے اور اپنے لئے نیک اعمال کی فکر میں رہتا ہے اس کے برعکس ایک غافل اپنی دنیا ہی کو سب کچھ سمجھتا ہے اور اسی کو حاصل کرنے میں لگا رہتا ہے یھاں تک کے موت اسکے گلے تک آ پھنچتی ہے پھر وہ کھتا ہے رَبِّ ارْجِعُونِ رب مجھے واپس بھیج تاکہ وہ نیک اعمال جمع کرسکوں جن کو چھوڑ آیا اور خالی ہاتھ پشتاوے کے سوا اب کچھ اسکے پاس نہیں رہتا (حَتَّى اذَا جَاء احَدَھمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ لَعَلِّي اعْمَلُ صَالِحاً فِيمَا تَرَكْتُ كَلَّا انَّھا كَلِمَہ ھوَ قَائِلُھا وَمِن وَرَائِھم بَرْزَخٌ الَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ) (المؤمنون : 100 ) یہ لوگ اسی طرح غفلت میں رہیں گے یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی تو کہے گا کہ اے پروردگار! مجھے پھر دنیا میں واپس بھیج دے تاکہ میں اس میں جسے چھوڑ آیا ہوں نیک کام کیا کروں۔ ہرگز نہیں۔ یہ ایک ایسی بات ہے کہ وہ اسے زبان سے کہہ رہا ہوگا اور اس کے ساتھ عمل نہیں ہوگا اور اس کے پیچھے برزخ ہے جہاں وہ اس دن تک کہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے، رہیں گے
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
ameer, choorti |
|
|