Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
غصّہ تو آنی جانی چیز ہے پرانے زمانے میں جب انسان جنگی دور میں تھا ۔۔ تو غصہ ایک اندھا جزبہ ہوا کرتا تھا ۔۔ ہوتا یوں تھا کہ اگر آپ پر کسی نے پتھر پھینکا اور پھر بھاگ گیا ' اس پر آپ کو غصہ آجاتا ۔۔۔آپ اپنا تیر کمان اٹھا لیتے اور گھر سے نکل جاتے ۔ باہر کوئی بھی چلتا پھرتا نظر آتا ۔۔چاہے وہ انسان ہو یا پرندہ یا پڑوسی کی بھینس آپ اس پر تیر چلادیتے ۔۔ اور پھر اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے بعد جھونپڑے میں داخل ہوکر آرام سے اپنے کام کاج میں مصروف ہوجاتے ۔۔ اس زمانے میں بدلے یا انتقام کاسوال نہ تھا ۔۔ صرف دل ٹھنڈا کرنے کی بات تھی ۔۔اس کے بعد انسان آہستہ آہستہ مہزب ہوتا گیا ،،اور اس کی سمجھ میں آگیا کہ غصّہ نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ غصّہ دلانے والے کو سزا دی جائے ۔۔۔ آج کی صورت حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر سے جنگلی دور میں جا داخل ہوئے ہیں۔۔ جب بھی ہم غصّے میں آتے ہیں تو جوش میں باہر نکلتے ہیں۔۔ سڑک پر چلتی بسوں کو روک کر انہیں آگ لگا دیتے ہیں ۔۔ چلتی گاڑیوں پر پتھر پھینکتے ہیں ۔۔ چار ایک نعرے لگاتے ہیں منہ سے جھاگ نکالتے ہیں ۔۔ اور یوں دل ٹھنڈا کرنے کے بعد اپنے کارنامے پر نازاں خوشی خوشی گھر لوٹتے ہیں ۔۔ سمجھ میں نہیں آتا دورِ جدید کے لوگ ہر وقت غصے میں کیسے رہتے ہیں ؟ بھئی غصّہ تو آنی جانی چیز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن اسے قائم کرلینا یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی ۔۔۔ سیانوں کا کہنا ہے ۔۔ " غصہ پہاڑ کی برفیلی چوٹی کی طرح ہے ۔۔ آپ چوٹی پر جاسکتے ہیں ' وہاں قیام نہیں کرسکتے ۔۔" از ممتاز مفتی
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
کیا یہی زندگی ھے۔؟ زندگی ایک باغ کی مانند ھے جہاں کبھی مایوسی کے بادل چھاتے ھیں کبھی امید کا سورج چمکنے لگتا ھے کبھی سکون چاندنی کی طرح ھر شے پر چھا جاتا ھے . کبھی غم اماوس کی رات طرح ھر چیز کو اندھیرے میں چھپا لیتا ھے . کبھی خوشیوں کی برسات ھوتی ھے .اور کبھی آزمائشوں کی تپش جلا دیتی ھے . کبھی انسان نئے عزم سے کھلنے لگتا ھے .تو کبھی موسمِ خزاں سوکھے پتوں کی طرح حوصلے ٹوٹنے لگتے ھیں ..جو ان سب باتوں کو برداشت کرتا ھے اسی پہ بہار آتی ھے وہی پودے پھل لاتے ھیں جو ھر خشک گرم و سرد موسم کو برداشت کرتے ھیں ھر تکلیف اور آزمائش سے گزرنے کے بعد پھول کھلتا ھے اور باغ خوشبو سے مہکتا ھے .. ایسی طرح جو زندگی کی آزمائشوں سے گزرتا ھے ھر دکھ درد مایوسی کے حالات سے مقابلہ کرتا ھے وہ دنیا میں نام پیدا کرتے ھے اسے صبر کا پھل ملتا ھے … جو زرا سی تکلیف سے بے دل ھوجائے اور مایوس ھو کر بیٹھ جائے اس کی زندگی میں کبھی بہار نہیں آتی ..اونچائ کی طرف سفر کرنا بہت مشکل ھے ایک ایک قدم رک رک کے فاصلہ طے ھوتا ھے. سانس اکھڑنے لگتا ھے ھمت ساتھ چھوڑنے لگتی ھے مگر حوصلے سے کام لیا جائے تو انسان منزل پا لیتا ھے ….بلندی سے پستی کی طرف جاتے ھوئے ایک غلط قدم سے انسان اتھاہ گہرائیوں میں گر جاتا ھے …. زندگی میں خوشیاں چاہیے تو سرد و گرم خزاں ھر موسم کو ھمت سے برداشت کرو گے تو بہاریں تمہارا استقبال کریں گی…….
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آنی, تو, جانی, غصّہ, چیز, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
پائنچے اور سنّت نبوی صلی الله علیہ وسلّم | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 07-08-2012 06:01 PM |
حاجت پوری ہونے کی صورت میں بھی خوف لازم ہے | ROSE | Quran | 6 | 07-04-2012 03:09 PM |
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز | -|A|- | Sports | 10 | 01-15-2012 11:39 PM |
وہ چیزیں جن سے کفر لازم ہو جاتا ہے | ROSE | Islamic Issues And Topics | 2 | 10-10-2011 10:08 AM |
غصّہ تو آنی جانی چیز ہے | ROSE | Urdu Literature | 5 | 08-23-2011 04:40 AM |