Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
اک پاگل سی لڑکی
اک پاگل سی لڑکی وہی چمکیلی روشن صبح وہی سرمئی شام وہی سفید کہر وہی موتیوں کے جیسی شبنم وہی ہواوں کی شوخیاں وہی موسموں کی کج ادائیاں وہی کوئل کی کوک وہی بلبل کے نغمے وہی آبشاروں کی جلترنگ وہی دھنک کے سات رنگ وہی شمع و پروانے کی کہانی وہی چوکور کی تڑپ وہی سردیوں کی میٹھی دھوپ وہی پیپل کی ٹھنڈی چھاوں کچھ بھی تو نہیں بدلہ تیرے جانے کے بعد بھی سب کچھ ویسے کا ویسا ہے مگر اک لڑکی کو لگتا ہے جیسے سب کچھ بدل گیا ہے جیسے کائنات کی ہر شے اداس ہو جیسے کوئل کی کوک میں درد ہو جیسے بلبل اس کے پیار کا نوحہ سنارہاہو وہ پاگل آج بھی تیرے سپنے دیکھتی ہے تیرے آنے کی امید پہ تیری راہیں اڈکتی ہے راتوں کو دیے جلاتی ہے کتنی مجبور ہے وہ اپنے دل کے ہاتھوں پل دو پل کی محبت کو عمر بھر کا روگ بنا بیٹھی حالانکہ وہ پاگل سی لڑکی جانتی بھی ہے جانے والے کبھی لوٹا نہیں کرتے مگر خود سے جھوٹ بولتی ہے مسلسل جھوٹ بھلا جسے خدا اپنا مہماں بنا لے کب اس کا دل کرتا ہے لوٹ کے واپس آنے کا چاہے اس کے انتظار میں کوئی چوکھٹ پہ پتھر ہی کیوں نہ ہوجائے از "محمد یاسرعلی"
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
قلوپطرہ کا زمانہ 51 قبل مسیح سے 30 قبل مسیح ہے۔ یہ وہ عہد ہے جب مصر پرآخری فرعون حکمران تھا اور اس کی موت کے بعد مصر روم کا ایک صوبہ بن گیا۔ قلوپطرہ روم کے شہنشاہ جیولیس سیزر کی ایک ساتھی تھی اور تاریخ کے مطابق اس کے رومن جنرل مارک انتھونی سے بھی تعلقات تھے جو شہنشاہ روم کا بہنوئی بھی تھا۔ اور یہی تعلق شہنشاہ آگسٹس اور انتھونی کے درمیان لڑائیوں کا ایک سبب بنا۔ قلوپطرہ کے بطن سے انتھونی کے تین بچے بھی تھے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ انہوں نے شادی کرلی تھی۔ یہ قلوپطرہ کی تیسری اور آخری شادی تھی۔ ہلاکت کی طرح قلوپطرہ کی شادی سے بھی کئی کہانیاں منسوب ہیں۔قدیم مصری مملکت میں تمام بادشاہ خود کو فرعون کہلاتے تھے۔ اور روایات کے مطابق شہنشاہ اپنی بہن سے شادی کرتاتھا۔قلوپطرہ کے دو بھائی تھے، ایک بڑا اوردوسرا چھوٹا۔وہ دونوں تیرہویں اور چوہودیں فرعون کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ 51 قبل مسیح میں باپ کے مرنے پر قلوپطرہ کا بڑا بھائی تخت نشین ہوا اور اس نے اپنی 11 سالہ بہن قلوپطرہ سے شادی کی۔ اس کی ہلاکت کے بعد چھوٹے بھائی نے تخت و تاج سنبھالا اور اس نے بھی روایات کے مطابق اپنی بہن سے شادی کی۔
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
(#5)
![]() |
(#6)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
اک, سی, لڑکی, پاگل |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
عجب پاگل سی لڑکی ہے | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | Urdu Writing Poetry | 3 | 03-16-2012 09:38 AM |
~[ ہے عجیب رنگ کی داستاں، گئی پل کا تو کئی پل ک | CaReLeSs | Urdu Writing Poetry | 8 | 11-30-2011 12:17 AM |
پیاس کے عالم میں کیا بولوں مجھ کو کیسا لگتا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 4 | 09-14-2011 08:27 PM |
پیاس کے عالم میں کیا بولوں مجھ کو کیسا لگتا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 3 | 09-05-2011 03:41 PM |
اگر اللہ تمہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف پہنچا | ROSE | Islamic Issues And Topics | 1 | 04-30-2010 07:37 PM |