Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 327 حدیث مرفوع زکریا بن یحیی، عبداللہ بن نمیر، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن اسماء کا ہار مانگ لیا تھا اور اس کو پہن کر آپ کے ہمراہ سفر میں گئیں اور وہ کھو گیا تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کو اس کی تلاش میں بھیجا ہار تو مل گیا لیکن نماز کا وقت آگیا اور لوگوں کے پاس پانی موجود نہ تھا لہذا انہوں نے (بے وضو) نماز پڑھ لی۔ اور رسول اللہ سے اس کی شکایت کی تو اللہ نے تیمم کی آیت( فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُواْ بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ الی آخرہ)( نازل فرمائی تب اسید بن حضیر نے حضرت عائشہ سے کہا کہ اللہ تمہیں جزائے خیر دے اللہ کی قسم جب تم پر کوئی ایسی بات ہوئی جس کو تم دشوار سمجھتی ہو تو اللہ تعالی نے اس میں تمہارے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے فائدہ کیا
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 328 حدیث مرفوع یحیی بن بکیر، لیث، جعفر بن ربیعہ، اعرج (ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے آزاد کردہ غلام) ، عمیر روایت کرتے ہیں کہ میں اور عبد اللہ بن یسار حضرت میمو نہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد شدہ غلام ابوجہیم بن حارث بن صمہ انصاری کے پاس گئے، ابوجہیم نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیر جمل کی طرف سے آرہے تھے، آپ کو ایک شخص مل گیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جواب نہیں دیا، بلکہ آپ دیوار کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے اپنے منہ اور ہاتھوں کا مسح فرمایا پھر اسے سلام کا جواب دیا۔
|
(#3)
![]() |
|
|||
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 329 حدیث مرفوع آدم، شعبہ، حکم، ذر، سعید بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ایک شخص حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے غسل کی ضرورت ہو گئی، اور پانی نہ مل سکا، تو عمار بن یاسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا کہ کیا آپ کو یاد نہیں کہ ہم اور آپ سفر میں جنبی ہو گئے تھے، تو آپ نے تو نماز نہیں پڑھی اور میں (مٹی میں) چمٹ گیا اور نماز پڑھ لی، پھر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کو بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے صرف یہ کافی تھا (یہ کہہ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارا اور ان میں پھونک دیا، پھر ان سے اپنے منہ اور ہاتھوں پر مسح فرما لیا۔
|
(#4)
![]() |
|
|||
Re: تیمم کا بیان صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 330 حدیث مرفوع حجاج، شعبہ، حکم، ذر، سعید بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، عمار نے یہ سب واقعہ بیان کیا اور شعبہ (جو اس حدیث کے راوی ہیں) نے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں اپنے چہرے کے قریب کیا، اور اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا اور نضر نے کہا کہ میں ذر کو ابن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہوئے سنا، حکم نے کہا کہ میں نے اس کو ابن عبدالرحمن سے بھی سنا، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا کہ عمار نے کہا۔
|
(#5)
![]() |
|
|||
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 332 حدیث مرفوع محمد بن کثیر، شعبہ، حکم، ذرابن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد عبدالرحمن سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا کہ میں جنابت سے تیمم کے لئے زمین میں لوٹ گیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تمہیں چہرے اور دونوں ہاتھوں کامسح کرنا (ہی) کافی تھا۔
|
(#6)
![]() |
|
|||
|
(#7)
![]() |
|
|||
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 339 حدیث مرفوع عبدان، عبداللہ ، عوف، ابورجاء، عمران بن حصین خزاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو گوشہ میں بیٹھا ہوا دیکھا کہ اس نے لوگوں کے ہمراہ نماز ادا نہیں کی، تو آپ نے فرمایا کہ اے فلاں! تجھے لوگوں کے ہمراہ نماز پڑھنے سے کیا چیز مانع آگئی؟ اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے جنابت ہوگئی اور پانی نہیں ہے، آپ نے فرمایا کہ تیرے لئے مٹی (سے تیمم کرنا) کافی ہے
|
(#8)
![]() |
|
|||
|
(#9)
![]() |
|
|||
|
(#10)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
بیان, تیمم, کا |
Thread Tools | |
Display Modes | |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Thread: انڈے میں چکنائی کی مقدار توقع سے بھی کم | ROSE | Health & Care | 4 | 06-03-2013 11:40 PM |
میں ہاں کمی کمین اے ربَ میری کی اوقات | ROSE | Islamic Poetry | 10 | 08-27-2011 06:36 AM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب - بیان فیس بک کے با& | ~ABDULLAH~ | Islamic Issues And Topics | 3 | 05-28-2010 12:08 PM |
اسلام میں خواتین کا بال کٹوانا جائز ہے یا ن | ROSE | Islamic Issues And Topics | 3 | 05-16-2010 09:47 AM |