Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]() اگر میں چاہتا۔ ۔ ۔ اگر میں نہ چاہتا۔ ۔ ۔ میں یہ کر سکتا ہوں۔ ۔ ۔ میں وہ کر سکتا ہوں۔ ۔ ۔ اب میں یہ کر کے دکھا دونگا ۔ ۔ ۔ میں نے یہ کر دیا ۔ ۔ ۔ میں سب کچھ کر سکتا ہوں میں۔ ۔ ۔ میں۔ ۔ ۔ میں۔ ۔ ۔ اور بس میں !!! اس نے کہا میں خدا ہوں مجھے سجدہ کرو۔ خدائی کے فتور والے دماغ میں مچھر گھسیڑ دیا گیا لنگڑا مچھر !!! وہ مچھر ذلت آمیز موت کی وجہ بن گیا۔ پھر ایک نے پھر دعوی کیا میں خدا ہوں سجدہ کرو۔ اسی کے گھر میں موسیٰ پیدا کر دیا گیا، جس نے اس کی خدائی کی ایسی کی تیسی کر دی ۔ آج وہ مصر کے عجائب گھر میں تڑا مڑا پڑا ھے لوگ ٹکٹ خرید کر اسے چڑیا گھر کے بندر کی طرح دیکھنے آتے ہیں۔ پھر ایک نے جنت بنائی ۔ اسی جنت کے دروازے پر اسے منہ کے بل گرا کر خاک میں ملا دیا گیا۔ پھر ایک نے اپنا کعبہ بنایا ۔ اور اصل کعبہ گرانے چلا۔ ابابیل جیسے کمزور ترین پرندے سے ہاتھیوں سمیت بھوسہ بنا دیا گیا۔ میں ۔ ۔ ۔ میں ۔ ۔ ۔ میں ۔ ۔ ۔ اور بس میں !!! فرعون آج بھی ہیں، نمرود آج بھی ہیں، شداد آج بھی ہیں، علی الااعلان نہیں لیکن دعوے ان سے بھی بڑے، میں تو ھوں وردی کھال ہے کیسے اتار دوں، میں تو مرتے دم تک ھوں۔ ۔ ۔ ھمارا خاندان تو صرف حکومت کرنے کیلئے پیدا ھوا۔ ۔ ۔ گردنوں میں سریے باتوں میں دنیا جہان کا غرور، یہ خدائی دعوے۔ ۔ ۔ یہ فرعونیت۔ ۔ ۔ خاک کا بنا ہوا پانچ چھ فٹ کا مٹی کا ڈھیر کیوں بھول جاتا ہے کہ چھ فٹ کی قبر میں لاکھوں ایکڑ نہیں سما سکتے۔ اور آج تک کسی کی قبر لاکھوں ایکڑ میں نہیں بنی۔ تم سے پہلے جو شخص یہاں تخت نشین تھا اسکو بھی اپنے خدا ہونے کا اتنا ہی یقین تھا کاش کہ تم حقیقت کو پا سکتے۔ کاش کہ تم سمجھ سکتے کہ زمینی خداؤں کو مچھر اور ابابیل جیسی حقیر چیزوں سے مروایا جاتا ہے۔
![]() ![]() ![]() |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
اور, بس, میں, میں۔, ۔, literature, today |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
مایوس بندہ کب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | General Discussion | 11 | 05-09-2013 04:21 PM |
بستیاں کب ویران ہوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔& | ROSE | Urdu Literature | 4 | 12-23-2011 01:22 PM |
دعاوں کا اثر ھے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | life | Ashaar's | 15 | 09-20-2011 02:42 PM |
نہ دل میں بھروسا۔۔۔۔ | Shaam | Ghamgheen/Sad shayari | 1 | 05-28-2011 03:35 AM |
وہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | !«╬Ĵamil Malik╬«! | Miscellaneous/Mix Poetry | 19 | 11-13-2010 07:12 PM |