MobiLe Zone !!! Discuss latest mobiles post there pictures and softwares !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() نوکیا 105 کا نیا ورژن جس کی بیٹری 35 دن تک چلتی ہے
![]() اگر آپ کو ہر روز رات کو موبائل چارج کرنے سے نفرت ہے اور آپ کو موبائل پر صرف فون کال ہی کرنی ہوتی ہیں تو نوکیا نے آپ کے لیے 20 ڈالر کا موبائل متعارف کرا دیا ہے۔ اس موبائل کی بیٹری ایک دفعہ چارج کرنے کے بعد 35 دن چلتی ہے۔ یہ فون پاکستان جیسے ممالک کے لیے بنایا گیا ہے جہاں بجلی کا کال پڑا ہواہے تاہم اسے ہنگامی حالات میں متبادل فون کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نوکیا 105 کا یہ نیا ورژن جس میں بیک وقت دو سمیں استعمال کی جاسکتی ہیں، میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔ سب سے بڑھ کر اس موبائل فون کی آواز بہت صاف ہے۔ اس موبائل کا ٹاک ٹائم ساڑھے بارہ گھنٹے ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ باتیں کرتے ہوئے تھک جائیں گے مگر موبائل نہیں تھکے گا۔ نئے نوکیا 105 میں فون بک کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں 2000 رابطوں کے نمبرز محفوظ کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ فون مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کروائے گئے کم ترین قیمت والے موبائل فونز میں سے ایک ہے۔ سستا ترین موبائل ہوتے ہوئے بھی 35 دن کی بیٹری بہت بڑی خصوصیت ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے صارفین کو چارجنگ کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت ہی نہیں۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اسمارٹ فون کو فون کالز اور ایس ایم ایس کے لیے بنایا گیا ہے تاہم اس میں اوربھی کئی خوبیاں ہیں۔ اس فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ یوں ہیں: آپریٹنگ سسٹم: سیریز 30+ ڈسپلے : 1.45 انچ / ایل سی ڈی ٹرانس میسو (Transmissiv) بیٹری: بی ایل-5 سی بی 800 ایم اے ایچ (قابل تبدیل) ٹاک ٹائم: 15 گھنٹے (ایس ایس اور ڈی ایس) سٹینڈ بائی ٹائم : 35 دن (ایس ایس)، 25 دن (ڈی ایس) پیمائش: 108.5 x 45.5 x 14.1ملی میٹر
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ ![]() ![]() ![]() ![]() |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
105, battery, chale, din, jis, nokia, tak, version |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Overheating And Battery Drain | Morash | Iphone | 15 | 03-24-2014 12:59 AM |
Kolaveri Di Pakistani Version - Original - Ja Teri Aisi Ki Taisi (Pakistani Version) | (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) | Share Your Favourite Videos | 1 | 03-07-2012 05:35 PM |
Battery Low | (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) | Pics And Images | 8 | 12-08-2011 02:18 PM |
Hidden Battery power ... | QUEEN OF HEARTS ... | MobiLe Zone | 6 | 08-04-2011 01:10 AM |