MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
Political Issues Of Pakistan
»
لاہور اور نوشہرہ میں دھماکے، نو ہلاک
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here
|
 |
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
لاہور اور نوشہرہ میں دھماکے، نو ہلاک

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرحد کے شہر نوشہرہ میں ہونے والے دھماکوں میں ممتاز عالم ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
لاہور میں ہونے والا دھماکہ گڑھی شاہو میں واقع جامعہ نعیمیہ میں نمازِ جمعہ کے بعد ہوا جس میں جامعہ کے سربراہ مفتی سرفراز نعیمی سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے جبکہ نوشہرہ میں ایک خودکش حملہ آور نے فوج کے سپلائی ڈپو کی مسجد کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور اسّی سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بی بی سی اردو کے علی سلمان کے مطابق مفتی سرفراز نعیمی کے بیٹے وقار نعیمی نے اپنے والد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود دیگر ہلاک شدگان میں ڈاکٹر نعیم مفتی کے ایک طالبعلم عبدالرحمان، حافظ محمد اکمل اور راشد نامی دو افراد اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ جماعہ نعیمیہ کے دفتر میں اس وقت ہوا جب نمازی دفتر سے متصل مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس جا رہے تھے اور مفتی سرفراز نعیمی اپنے دفتر میں کچھ طالبعلموں سے ملاقات میں مصروف تھے۔ دھماکے سے دفترکی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
میو ہسپتال میں تین اور گنگا رام ہسپتال میں دو زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
جامعہ نعیمیہ بریلوی اہلِ سنت مسلک کا اہم مرکز ہے اور اس کے سربراہ مفتی سرفراز نعیمی نے ماضی میں پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں کو حرام قرار دینے کا فتوٰی بھی جاری کیا تھا اور اسی ادارے کے طلبہ سوات میں جاری آپریشن کے حق میں ریلیاں بھی نکالتے رہے ہیں۔زخمیوں میں شامل ایک عینی شاہد اور جماعہ نعیمیہ کے ریسپشنسٹ محمد خلیل نے بی بی سی اردو کی مناء رانا کو بتایا کہ وہ مفتی نعیمی کے ہمراہ اسی کمرے میں موجود تھے جہاں دھماکہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی شخص کو دھماکہ کرتے تو نہیں دیکھا تاہم جب انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو انہوں نے ایک سترہ اٹھارہ برس کے لڑکے کا سر دیکھا جو داخلی دروازے کے قریب پڑا تھا۔
خیال رہے کہ جامعہ نعیمیہ بریلوی اہلِ سنت مسلک کا اہم مرکز ہے اور اس کے سربراہ مفتی سرفراز نعیمی نے ماضی میں پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں کو حرام قرار دینے کا فتوٰی بھی جاری کیا تھا اور اسی ادارے کے طلبہ سوات میں جاری آپریشن کے حق میں ریلیاں بھی نکالتے رہے ہیں۔
ادھر پشاور سے بی بی سی کے نمائندے دلاور خان وزیر کے مطابق نوشہرہ پولیس کے افسر سجاد نے بی بی سی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک شہزور ٹرک پر سوار تھا اور اس نے آرمی سپلائی ڈپو کی مسجد کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی تھی اور مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مختلف مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا جا رہا ہے جبکہ سول اور فوجی ہسپتال میں ایمرجنسی نافد کر دی گئی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ مسجد میں زیادہ تر فوجی اہلکار جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے اس لیے خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بھی زیادہ تر سکیورٹی اہلکار ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے مسجد مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہے اور کچھ لوگ مسجد کے ملبہ کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کاکام جاری ہے۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
~`*/\/\!TT! D@ Ba\/\/a*`~
|
|
Posts: 2,235
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Pakistan
Gender:
|
|
Dil Jalta Hay Yaar ..
|
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
Sahe kaha app nay
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 09:20 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.