Girl Heart Black!!! .. =D
|
|
Posts: 12,518
Country:
Star Sign:
Join Date: Feb 2009
Location: Lahore..
Gender:
|
|
اللہ کی قسم کھاکر کہتا ہوں، لڑکی کو کوڑے مارنے کی وڈیو جعلی ہے، کمشنر مالاکنڈ
کمشنر مالاکنڈ سید محمد جاوید نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ مختلف نئے چینلز پر دکھائے گئے وہ ویڈیو کلپس جس میں ایک نوجوان لڑکی کو کوڑے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہ جعلی ہیں اور انکا تعلق سوات سے نہیں ہے۔ دی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ یہ سوات امن معاہدے کو پٹڑی سے اتارنے کی ایک سازش ہے۔دریں اثناء پشاور کے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بھی اس مالاکنڈ کے کمشنر کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ” کالا“ کے علاقے کے دیہاتیوں نے بتایا ہے کہ وہ چاند بی بی کو کسی قسم کے کوڑوں کی سزا دیئے جانے سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون 4 ماہ قبل عدالت خان سے بیاہی گئی تھیں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ” میں پوری اتھارٹی کے ساتھ کہتا ہوں کہ جو ویڈیو کلپ دکھایا گیا ہے وہ سوات کا نہیں“انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو کلپ میں جو لہجہ سنا گیا ہے وہ سوات میں بولے جانے والے لہجے سے مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر بھی کالا اور ڈاکورک کے دودیہاتوں کا دورہ کیا۔ جہاں ابتدائی غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ، انہوں نے یہ دورے فروری میں سوات میں ہونے والے امن معاہدے سے پہلے کئے تھے ۔ان میں سے ایک غیر مصدقہ رپورٹ کبل کے نزدیک کالا کے گاؤں میں چاند بی بی سے متعلق تھی۔ جبکہ دوسری مائی راجا کی سزا سے متعلق تھا جو کہ مبینہ طور پر چار باغ ڈسٹرکٹ میں ڈاکورک میں پیش آیا۔جاوید نے دعویٰ کیا کہ ان کے دوروں کے دوران پتہ یہ چلا کہ ڈاکورک کی مائی راجا کو اکتوبر2008 میں گاؤں کے ایک چھوٹے لڑکے نے کوڑے مارے تھے اور یہ وہ وقت تھا جب علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔اس پر اپنے سسر کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام تھا اس کے بعد خاوند نے اسے طلاق دیدی تھی اوراسے پردے میں کوڑے مارے گئے نہ کہ سرعام۔ گاؤں والوں کے مطابق اسے سزا زبردستی لٹا کر نہیں دی گئی بلکہ اسے بیٹھے ہوئے سزا دی گئی۔ چاند بی بی کے کیس میں کالا کے علاقے کے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ وہ چاند بی بی پر برسائے جانے والے کوڑوں کے معاملے سے آگاہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے واقعات کے حوالے سے جو ویڈیو دکھائی جارہی ہے وہ مکمل جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ” اللہ کی قسم کھاتاہوں کہ جمعہ کو سوات کے واقعات کے حوالے سے جو کچھ پوری دنیا کے سامنے پیش کیاگیا وہ جھوٹ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 35 کوڑے کھانے کے بعد ایک17 سالہ لڑکی بغیرکسی پریشانی اور بغیر درد کے اٹھ کے چل دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں جو لوگ اطراف میں کھڑے تھے ان پر صورتحال کا کسی بھی کسی قسم کا کوئی تاثر نہیں آتا جبکہ اس قسم کے واقعات میں عینی شاہدین پریشان ہوتے ہیں ۔جاوید نے اس امرکا انکشاف بھی کیاکہ ان علاقوں کے دورے کے علاوہ انہوں نے اس معاملے پر مسلم خان سمیت طالبان کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی ہے ان تمام لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ چاند بی بی کو کوڑے مارنے یا اس قسم کا اور کوئی واقعہ سوات میں پیش نہیں آیا۔ کمشنر مالاکنڈ اس معاملے پر انتہائی پریشان تھے کہ اس سے امن معاہدہ پٹڑی سے اتر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اس ویڈیو نے سوات کے رہنے والوں کو بھی سواتی اور پختون کی حیثیت سے بدنام کیا ہے ۔
Chal Fiqr Noo Goli Maar Yaar Hain Din Jindri Day Chaar! 
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 10:51 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.