|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
خشک جلد کے لئے نسخے۔
ايک پختہ کيلا لے کر اچھي طرح مسل ليں، اس ميں ايک چمچہ شہد ملا ليں، اب آہستہ آہستہ نيچے سے اوپر کي طرف مالش کرتے ھوئے اسے چہرے اور گردن پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد منرل واٹر سے چہرے اور گردن کو صاف کرليں، کيلے ميں وٹامن، اے، بي، سي، سي، کيلشئيم، فاسفورس کاپر، آئرن وغيرہ عناصر کافي مقدارميں پائے جاتے ھيں، جو جلد کو اچھي طرح صاف کرتے ھيں اور جلد کو چکنائي فراہم کرکے لچکيلي اور ملائم بناتے ھيں، شہد ميں موجود عناصر جلد کو توانائي عطا کرتے ھيں۔
ايک ٹماٹر کو کدو کش کرليں، اس ميں ايک چمچہ ملائي ملائيں، اسے اچھي طرح پھينٹ کر سارے چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد نيم گرم پاني سے چہرے کوصاف کرليں، ٹماٹر ميں وٹامن، اے ، سي، کيلشئيم، فاسفورس، آئرن وغيرہ عناصر موجود ہوتے ھيں، ٹماٹر ميں پائے جانے والا لائيکو پن نامي عنصر فري ريڈ يکلس کو ختم کرتا ہے، ملائي کي موائسچرزازر خوبي جلد کو ملائم اور خوبصورت بناتي ہے، يہ نسخہ ہفتے يں دو بار استعمال کيا جاسکتا ہے۔
پختہ ناشپاتي کا گودا چار چمچہ، ايک انڈے کي زردي ، ان دونوں ميں آدھا چمچہ شہد اچھي طرح ملا کرچہرے پر لگائيں، خشک ہونے کو پاني سے اچھي طرح صاف کرليں، انڈے کي زردي جلد کے مردہ خلئيوں کو نکالتي ہے، اور جلد کو غذائيت فراہم کرتي ہے، ناشپاتي اور شہد خشک جلد کو بھر پور غذا دے کر صاف، خوبصورت اور ملائم بناتے ھيں۔
دو چمچع چقندر کا پيسٹ، دونوں کو اچھي طرح ملا کرچہرے پر لگائیں،دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو پاني سے دھو ڈاليں، چقندر ميں کافي کيلشئيم فاسفورسم وٹامن، سي، وغيرہ عناصر پائے جاتے ھيں، سيب ميں کيلشئيم، فاسفورس، آئرن، وٹامن سي، پوٹا شئيم وغيرہ عناصر ملتے ھيں، چقندر اور سيب ميں پائے جانے والے اجزاء جلد کي خشکي کو دور کرتے ھيں، سيب ميں پايا جانے وال کيور سٹین نامي عنصر اينٹي آکسي ڈينٹ کا کام کرتا ہے۔
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|