Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
فضائل سورتِ یسین الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ أما بعد: سورت یٰس مکی سورت ہے اس کی ۸۳ آیات ہیں اور پانچ رکوع ہیں ۔ ترتیب نزولی کے اعتبار سے اس کا نمبر ۴۱ ہے اور قرآنی ترتیب میں ۳۶ نمبر پر ہے ۔ سورت کا بنیادی موضوع یہ چونکہ مکی سورت ہے لہذا اس کے موضوعات وہی ہیں جو مکی سورتوں کے ہوا کرتے ہیں اور اس کا اولین مقصد عقیدے کی بنیاد کو استوار کرنا ہے ، بالکل شروع سے ہی یہ سورت وحی کی طبعیت اور صدق رسالت جیسے موضوع شروع کردیتی ہے۔ بِسمِ اللّہِ الرَّحمنِ الرَّحِیمِ یس- وَالقُرآنِ الحَکِیمِ- إِنَّکَ لَمِنَ المُرسَلِینَ- عَلَی صِرَاطٍ مُّستَقِیمٍ- تَنزِیلَ العَزِیزِ الرَّحِیمِ- یٰس: اور پھر یہ سورت ایک بستی والوں کا قصہ بیان کرتی ہے جیسا کہ ان کے پاس رسول آتے تھے مقصد یہ ہے کہ وحی ورسالت کی تکذیب سے ڈرائے اور اس کے انجام کو قرآن کے عام طریقے کے مطابق قصے کے ضمن میں اور اس کے واقعات کے ماتحت بیان کرے او رسورت کے اختتام کے قریب سورت اسی مضمون کی طرف لوٹتی ہے۔ ’’اور ہم نے پیغمبر کو شعر نہیں سکھایا، اور نہ وہ اس کیلئے مناسب ہے ، وہ تو ایک نصیحت ہے اور روشن قرآن ہے تاکہ اس کو خبردار کرے جو زندہ ہو اور کافروں پر عذاب کی بات ثابت ہوجائے۔‘‘ اسی طرح یہ سورت الوہیت اور وحدانیت کے موضوع کو بھی بیان کرتی ہے شرک کا ردّ اُس مرد مومن کے بیان میں آیا ہے ، جو شہر کے دوسرے کونے سے دوڑ کر آیا تھا تاکہ رسولوں کی شان میں اپنی قوم کے ساتھ مدلل گفتگو کرے اور وہ کہتاہے : ’’ میں کیوں نہ اس اللہ کی عبادت کروں جس نے مجھے پیدا کیا ، اور تم سب اسی کی طرف لوٹ کر جاؤگے، کیا میں اس کے سوا ایسے معبود اختیار کروں کہ اگر رحمان مجھے کوئی نقصان دینا چاہے تو ان کی سفارش میرے کچھ کام نہ آئے گی۔ ۱۔۵
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
یسین |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
فضائل سورتِ یسین | life | Quran | 11 | 08-13-2012 02:26 AM |
فضائل سورتِ یسین ) فضائل قرآن ) | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 08:48 PM |
فضائل سورتِ یسین | ROSE | Quran | 5 | 07-06-2012 08:30 PM |
سُلطانِ ٹیپو کی وصیت از ضربِ کلیم | Zafina | Image Poetry | 5 | 08-24-2011 03:34 AM |
بلوچستان:سائیکلون سے قبل طوفانی بارشیں | -|A|- | Pakistani Defense | 6 | 10-30-2010 09:24 AM |