ہم کب سیکھیں گے؟ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Chit Chat » Political Issues Of Pakistan » ہم کب سیکھیں گے؟
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*('s Avatar
)*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( is offline
 


Posts: 10,633
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Gender: Female
bye ہم کب سیکھیں گے؟ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-14-2011, 07:07 PM


تحریر : زیرک

ہم کب سیکھیں گے؟

حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے کسی نے پوچھا۔ "آپ کے دور حکمرانی میں اتنی افراتفری کیوں ہے؟ آپ سے پہلے کے خلفائے راشدین کے عہد میں تو یہ حال نہ تھا"۔ آپ نے فرمایا۔ "یہ اس لئے کہ اُن خلفائے راشدین کے مشیر ہم تھے اور ہمارے مشیر تم ہو"۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمرانوں کے لئے ایک اچھا مشیر، نعمت اور ایک بدکردار، بدنیّت مشیر ایک لعنت سے کم نہیں ہے. یہ مشیر نامی مخلوق اکثر دورِ اقتدار میں ہی حکمرانوں کے نزدیک نظر آتی ہے اور جب اقتدار ختم ہوتا ہے تو ڈوبتے جہاز کو چھوڑ کر یہ "چوہے نما" مخلوق غائب ہو جاتی ہے اور اکثر ان حکمرانوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کے ان کی سیاسی زندگی اور بعض اوقات اصل زندگی کے خاتمے کا باعث بھی بن جاتے ہیں، آپ اسلامی ریاستوں اور خاص کر پاکستان کے سیاسی منظر نامے پہ نظر دوڑائیں تو آپ کو یہ مخلوق بکثرت نظر آئے گی، ایسے ہی کچھ لوگ ترقی پا کر یا تو سیاسی لیڈر بن گئے ہیں، یا جن کو اس دشت کی ہوا راس نہیں آئی وہ معروف تجزیہ نگار بن کر سابقہ آقاؤں کے خلاف لعن طعن اور بغض کا بازار گرم کئے رکھتے ہیں. یہ 'گرگٹ نما" مخلوق ہمارے معاشرے کا ناسور بن گئی ہے، ہونا تو یہ چاہیے کہ ان کو کوئی منہ نہ لگائے مگر سیاسی مخالفت کے کھیل میں یہ کردار "نمک" کی طرح اتنا لازمی ہو گیا ہے کہ اس کے بغیر کوئی "سیاسی ڈش" تیار ہی نہیں ہوتی. ایسے کچھ کردار اپوزیشن کی "پے رول" پر بھی ہیں اور حکومت کی "پے رول" پر بھی ہیں اور ان کا ایک ہی کام ہے نئے نئے جھوٹ گھڑنا، نئے نئے سیاسی سکینڈل بنانا، نِت نئے ہیجانوں کو جنم دینا اور انہی کارناموں کے عوض یہ "گِرگٹ نما، کتا خصلت" مخلوق پل رہی ہے اور ان کی وجہ سے ہمارے پیارے ملک میں بے سکونی کا جو ایک طوفان آیا ہوا ہے اس کی مثال ہماری سیاسی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی یہ نہیں کہ ایسے لوگ پہلے نہیں ہوا کرتے تھے مگر آجکل یہ لوگ کچھ زیادہ ہی مقدار میں پائے جاتے ہیں. ہماری آج کی سیاسی قیادت کو یہ سوچنا ہو گا کہ کیا ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند معاشرہ دے رہے ہیں یقیناً نہیں، آپ شماریاتی تجزیے اٹھا کر دیکھ لیں ہماری آج کی نسلیں جس درجہ ٹینشن، ذہنی دباؤ کے شکار ہیں ویسے پہلے کبھی نہیں تھیں. اب بھی وقت ہے مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں، مفاہمت سے ہی قومیں ترقی کیا کرتی ہیں نہ کہ لعن طعن سے، مفاہمت سے مسئلے کا حل سامنے آتا ہے، نہ کہ صرف الزام تراشی کی جائے اور مسائل کی نشاندہی کی جائے، یہ حل نہیں ہے، حل یہ ہے کہ مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کیا جائے. مفاہمت کا ماحول ہمیں ان ناسوروں سے نجات دلائے گا جو ہمارے لئے ایک رِستا ہوا زخم بن گئے ہیں اور مفاہمت سے اور کچھ حاصل ہو نہ ہو لیکن کم از کم اس کا یہ فائدہ ضرور حاصل ہو گا کہ ایک عام انسان کو ایک قدرے بہتر ماحول میسّر آئے گا اور اگر ماحول بہتر ہو گا تو ذہن سکون میں رہے گا اور اور ایک پرسکون دماغ ہی کوئی بہتر فیصلہ کر سکے گا. اس میں سب سیاسی قیادت، میڈیا اورعوام کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے اور سب سے پہلا قدم یہ لینا ہو گا کہ ایسے مشیروں سے دور رہیں جو مسائل کا حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں. اللہ ہمیں اچھے فیصلے کرنے کی ہمت و جرات عطا فرمائے، آمین.

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
کب, گے؟, ہم


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کیوں روٹھ گئے ہو یہ بتا کیوں نہیں دیتے؟ RAJA_PAKIBOY Image Poetry 5 08-23-2011 09:45 PM
کبھی دامن کبھی پلکیں بھگونا کس کو کہتے ہیں Zafina Miscellaneous/Mix Poetry 5 08-19-2011 11:55 PM
نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں MAsooM LArKa Ghamgheen/Sad shayari 6 07-07-2011 08:56 AM
گرمی میں جلدی کی حفاظت کیسے کریں؟؟؟ ROSE Beauty Tips 3 07-06-2011 12:46 AM
نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں !«╬Ĵamil Malik╬«! Miscellaneous/Mix Poetry 9 02-16-2011 05:01 PM


All times are GMT +5. The time now is 11:18 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG