Ramdan Ul Mubarak A Section dedicated to Ramdan ul Mubarak. Share and Read Articles and Columns and Quran & Hadith related to Ramdan and how to spend this holy month |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
روز ے دار کے لئے مباح وجائز کام 1) پورے دن مسواک کی جاسکتی ہے ۔ 2) جائز کاموں کے لئے سفر اختیار کیا جاسکتاہے ۔ 3) سخت گرمی میں پانی کے ذریعے ٹھنڈک حاصل کرنا ۔ 4) بیماری سی بچنے کے لئے انجکشن وغیرہ لگوانا جائز ہے لیکن طاقت کا انجکشن نہ ہو ۔ 5) خوشبو لگانا۔ 6) سرمہ ڈالنا ۔ روزے کو توڑنے والے امور 1) جماع کرنا۔ 2) کھانا پینا یا طاقت والے انجکشن لگانا ۔ 3) سنگی لگا کرخون نکلوانا۔ 4) قصداً قے کرنا۔ 5) حیض یا نفاس کا خون جاری ہونا ۔ 6) یہ شرائط اس وقت روزہ توڑتی ہیں جب یہ کام جان بوجھ کر کئے جائیں ۔ان میں سے کئی کام قصداً نہیں کئے جا سکتے۔ روزہ کن لوگوں پر واجب نہیں ہے ١) چھوٹا بچہ جب تک بالغ نہ ہو جائے ۔لڑکے کی بلوغت تین امور سے معلوم ہو جاتی ہے ۔ احتلام آنا ،زیر ناف بالوں کا اگ آنا یا 15سال کی عمر تک پہنچنا۔ لڑکی کی بلوغت میں حیض کا آنا بھی شامل ہے ۔ ٢) پاگل پن۔ ٣) ایسا بڑھاپاکہ کسی چیز کی تمیز نہ رہے۔ ٤) ہمیشہ کا مریض یا معزور لیکن ایسے افراد پر فرض ہے کہ وہ فدیہ میں مسکین کا کھانا ادا کریں ۔ وہ افراد جن پر قضاء واجب ہے 1) وہ مسافر جوحالت سفر میں روزہ نہ رکھ سکے۔ 2) وہ مریض جو شفا یابی کی امید رکھتا ہو۔ لیکن حالت ِ مرض میں روزہ نہ رکھ سکے۔ 3) حائضہ عورت کو روزہ رکھنا حرام ہے ۔حالت روزہ میں حیض آجائے تو پھر فوراً روزہ چھوڑنا چاہیے ۔بعد میں قضاء دی جائے گی ۔نفاس والی عورت کا حکم بھی یہی ہے ۔ 4) حاملہ یا دودھ پلانے والی عورت جب کمزوری محسوس کرے توروزہ چھوڑ سکتی ہے ۔ 5) کوئی بھی ایسی اضطراری یا مجبوری کی حالت جس میں روزہ چھوڑنا ضروری ہو جائے ۔ افطار مغرب کے فوراً بعد ہونا چاہیے ۔جلدی کرنا سنت ہے ۔فرمانِ نبوی ہے کہ لوگ اسوقت تک بہتری میں رہیں گے جب تک جلد افطار کرتے رہیں (بخاری 1856)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم افطاری چند کھجوروں کیساتھ کرتے تھے۔ اگر وہ نہ ملتیں تو چھوارے کھاتے اگر وہ بھی نہ ملتے تو پھر آپ صرف پانی پیتے تھے (صحیح ترمذی ) رسول اﷲ نے فرمایا ’’جو شخص کسی دوسرے کا روزہ افطار کرواتا ہے تو اسکو بھی اجر وثواب ملتا ہے ۔روزے دار کے اجر میں کمی نہیں ہوتی‘‘ (ترمذی 648)۔ تراویح رمضان کی راتوں میں قرآن اور نمازکے ذریعے شب بیداری کرنا ،تراویح سنت نبوی ہے۔ تراویح کی تعداد گیارہ رکعت ہے ۔بخاری شریف میں اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں گیارہ رکعات ہے ۔ قیام الیل اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ’’ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ رات کو خود جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے تھے‘‘(بخاری)۔ سحری کرنا رسول اﷲ نے فرمایا ’’ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں فرق سحری کا کھانا ہے ‘‘(مسلم 1096) مزید فرمایا ’’سحری کرو بے شک سحری کرنے میں برکت ہے‘‘ (مسلم 1090)۔ نفلی روزے 1) رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے سے پورے سال کے روزے رکھنے کا اجر وثواب ملتا ہے ۔ (مسلم)۔ 2) پیر اور جمعرات کے روزے رکھنا مستحب ہے ان دونوں ایام میں اعمال اﷲتعالیٰ کے حضور پیش کیے جاتے ہیں ۔ 3) ہر مہینے کی15,14,13تاریخ کو روزے رکھنا ۔ 4) ذوالحجہ کی 9تاریخ کو روزہ رکھنا (غیر حاجیوں کے لئے یوم عرفہ 9تاریخ کا)۔ 5) عاشورہ محرم کی 9اور 10تاریخ کو روزہ رکھنا ممنوعہ روزے 1) چاند دیکھے بغیر محض شک کی بنیاد پر روزہ رکھنا ۔ 2) عیدالفطر اور عید الاضحی کے دن روزہ رکھنا ۔ 3) ایام التشریق کو روزے رکھنا منع ہے ۔ایام التشریق12.11اور 13ذوالحجہ ہیں ۔ 4) خاص طور پر صرف جمعۃ المبارک کا روزہ رکھنا منع ہے ۔ 5) بیوی کا شوہرکی اجازت کے بغیر نفلی روزے رکھنا ۔ اعتکاف اعتکاف میں بیٹھنا مستحب سنت ہے ۔رمضان کے مہینے کے آخری عشرے میں افضل ہے۔ اُمّ المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بے شک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھاکرتے تھے ۔یہاں تک کہ آپکی وفات ہو گئی ۔ فطرانہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے زکوٰۃ ِفطر کو روزے داروں کو لغو ،فحش کاموں سے پاک کرنے اور مساکین کے کھانے کیلئے فرض کیا تھا۔ جوشخص نمازِعید سے قبل زکوٰۃ فطر دے گا تویہ مقبول ہو گی۔ اور جو نماز عید کے بعد دے گا یہ عام صدقہ ہوگا فطرانہ نہیں۔ (ابودائود) یہ فطرانہ ہر شخص خود دے گا اوراپنے زیر کفالت افراد کی طرف سے بھی دے گا ۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
دار, روز, لئے, مباح, کام, کے, ے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
نماز کے بارے میں ارشادات محمد الرسول اللہ | ROSE | Hadees Shareef | 5 | 07-15-2012 09:19 PM |
اس نے مجھ کو دب لتاڑا مارا جائے گا | ROSE | Funny Poetry | 4 | 08-24-2011 04:12 PM |
فقط اعتبار کا اک لازوال پل مجھے دے دو | life | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 06-23-2011 12:37 AM |
دین دار افراد کے لئے معاش اور روزگار کے مسا | asian boy | Islamic Issues And Topics | 2 | 05-20-2011 07:09 AM |
رازِ وفائے ناز پھر دل کو بتا گیا کوئی | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 6 | 10-05-2010 04:23 AM |