Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
محبت
محبت۔۔ ۔ ۔ ۔ میں جب بھی اس لفظ کوسنتی ہوں۔۔ یا کہیں لکھا پڑھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ۔اس پر آخر ہم کتنا لکھ سکتے ہیں۔۔ کیونکہ اس پر اتنا لکھا جا چکا ہے آج تک کہ لگتا ہے کہ کوئی نیا خیال، نیا تجزیہ یا اور الفاظ نہیں بچے جو اس احساس کے بارے میں کچھ اور کہہ سکیں۔۔محبت احساس ہی تو ہے۔۔ لیکن پتہ نہیں کیا جادو ہے اس ایک لفظ "محبت" میں کہ زندگی کی شروعات سے آج تک یہ اتنا ہی خوبصورت اور کچھ پراسرار سا محسوس ہوتا ہے۔۔ ۔ ۔ ہم اس کی پرتیں کھول کھول کر تھک جاتے ہیں۔ ۔ ۔یہ سوچ کر کہ اب ختم کہ اب ختم۔۔ لیکن کوئی پرت آخری پرت ثابت نہیں ہوتی۔۔۔ ۔۔ اور نہ ہی انسان کی تجسس کی حس اُسے رُکنے دیتی ہے کہیں۔۔ میں نے کہیں یہ پڑھا تھا کہ محبت ایک دوسرے کے اندر اگنے کا نام ہے۔۔ صحیح تو ہے محبت کی جڑیں تو بہت اندر تک پیوست ہوتی ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔ لیکن کسی بھی میلے لفظ، کج ادائی سے جب یہی جڑیں سوکھ جائیں تو آپ کو اپنا آپ اس درخت کی مانند لگتا ہے جس پر کبھی پھل نہیں آتا۔ ویسے کبھی کبھی میں سوچتی ہوں کہ محبت کو برا کہنے والے بھی اس کے پیچھے اپنا خالی کشکول لیے بھاگ رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ یہ اچھی ہے یا بری ہے۔۔ ہمیں خوشیوں سے نوازتی ہو یا دکھوں کے انبار میں دھکیلتی ہو۔۔ ان سے باتوں کے قطع نظر ہم اس کی خواہش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔۔ یہ اک احساس ہے، اک خوشبو ہے، اک جذبہ ہے، وفا ہے، خلوص ہے۔۔ بس محبت ہی محبت ہے کہتے ہیں کہ تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے۔۔۔لیکن ۔۔۔۔۔ محبت ایک ہاتھ کی تالی ہے۔۔۔ جو بنا کسی لالچ، کسی غرض کے بس بجتی ہی چلی جاتی ہے۔۔ یہ نہ گلہ کرتی ہے نا شکایت۔۔ محبت تو بس دل کا سودا ہے، جو زور و ذبردستی سے نہ باندھا جا سکتا ہے اور نہ توڑا جا سکتا ہے۔۔۔ محبت بس محبت ہے
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
Nice Sharing Komal keepit up
![]() نیلگوں فضاؤں میں شور ہے بپا دل میں شدتوں کے موسم کی چاہتیں سوا دل میں حبس ہے بھرا دل میں میں اداس گلیوں کی اک اداس باسی ہوں بادلوں کے پردے سے واہموں کو ڈھکتی ہوں خوشبوئیں گلابوں کے جسم سے نکلتی ہیں روشنی کی امیدیں کونپلوں پہ چلتی ہیں پھر بہار آنے سے پہلے ٹوٹ جاتی ہیں چوڑیاں بھی ہاتھوں میں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں جسم کے شگوفوں میں رنگ چھوڑ جاتی ہیں بس سنہرے لہجےکی روشنی ہے لو جیسی ہونٹ سے پرے دل میں کام کی دعا ایسی کس کو یہ خبر لیکن اِس سنہرے لہجے میں کھارے کھارے پانی سا بدگمانیوں سے پُر |
(#5)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
محبت |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
جب ترا حکم ملا ترک محبّت کر دی | HarD-RocK | Your Own Poetry | 9 | 08-16-2012 06:10 PM |
تم ميرے بعد ترجيح ديکھو تو صبر کرنا صحيح بخ | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | Hadees Shareef | 4 | 08-07-2012 01:55 AM |
محبّت کی تھی جب تم نے | komal fatima | Mohabbat shayari | 4 | 11-20-2011 04:46 PM |
تم محبت بھی موسم کی طرح نبھاتے ہو | RAJA_PAKIBOY | MF Design Poetry | 9 | 07-21-2010 04:58 AM |
مفتی محمد تقی عثمانی صاحب - بیان فیس بک کے با& | ~ABDULLAH~ | Islamic Issues And Topics | 3 | 05-28-2010 12:08 PM |