Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
خاموشی بات کرتی ہے کہتے ہیں کہ شور لہروں کی عادت ہوتی ہے ۔ تو خاموشی چٹان کی طاقت،، اگر آپ خاموشی کے ساتھ رہنا سیکھ جائیں تو یہ ساتھ آپ کو کبھی اپنی ذات میں تنہا نہیں کرتا۔۔۔ کبھی آنکھیں موند کر اس کی موجودگی کا احساس کر کے دیکھیں تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ خود ہی اپنے احساسات کو زبان دیتی ہے۔ اس کی اپنی ایک زبان ہے اور جب یہ بولنا شروع کرتی ہے تو آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور آپ چاہ کے بھی اس سے باہر نہیں نکل پاتے۔۔۔ کبھی چوڑیوں کی چھنکار میں اور کبھی پائل کی کھنک میں چپکے سے یہ کچھ گنگناتی جاتی ہے۔۔اور کبھی خزاں میں پارک میں پھیلے سوکھے پتوں پر تنہا چلتے ہوئے یہی خاموشی ہمارے ساتھ چلتی ہے اور ہمیں احساس دلاتی ہے کہ ہم تنہا نہیں ، خاموشی، خاموشی کے ساتھ ہماری ہمسفر ہے۔ میں اکثر اپنے آپ کو چار دیواری میں قید محسوس کرتی ہوں ایسا لگتا ہے کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ، کوئی روشنی نہیں، بس کسی زندان میں قید ہوں،،، تب یہی خاموشی تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند آکے اپنے ہونے کا احساس دلاتی ہے اور کہتی ہے کہ "میں ہوں ناں" ۔۔۔۔ میرا ہاتھ تھام کرمیرے احساسات کو جگاتے ہوئے اور میرے ہونے کا یقیں دلاتی مجھے اس زندان سے نکالتی ہے۔۔ میرے چاروں طرف پھیلی یہ خاموشی اپنے پر پھیلائے اس انتظار میں بیٹھی رہتی ہے کہ میں کب تنہا ہوں اور یہ اپنی باتوں سے مجھے بہلائے، مسکرائے، گنگنائے اور میں اس کی کھلکھلاہٹ میں کھو کر اور اس کے ساتھ بے معنی باتیں کرتے ہوئے اپنے ارد گرد سے بےنیاز ہو جاوں۔۔ کبھی بات کر کے دیکھیے گا اس سے، کیسے آپ کے احساسات کو یہ خود ہی لفظوں میں ڈھال لے گی بس یہی ہوں میں اور میری ہمسفر میری خاموشی۔
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
nice sharing
![]() نیلگوں فضاؤں میں شور ہے بپا دل میں شدتوں کے موسم کی چاہتیں سوا دل میں حبس ہے بھرا دل میں میں اداس گلیوں کی اک اداس باسی ہوں بادلوں کے پردے سے واہموں کو ڈھکتی ہوں خوشبوئیں گلابوں کے جسم سے نکلتی ہیں روشنی کی امیدیں کونپلوں پہ چلتی ہیں پھر بہار آنے سے پہلے ٹوٹ جاتی ہیں چوڑیاں بھی ہاتھوں میں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں جسم کے شگوفوں میں رنگ چھوڑ جاتی ہیں بس سنہرے لہجےکی روشنی ہے لو جیسی ہونٹ سے پرے دل میں کام کی دعا ایسی کس کو یہ خبر لیکن اِس سنہرے لہجے میں کھارے کھارے پانی سا بدگمانیوں سے پُر |
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
بات, کرتی, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
خراب موسم موٹاپے کی اہم وجوہات میں شامل ہے | ROSE | Health & Care | 5 | 06-03-2013 11:25 PM |
مچلتی ہے میری آغوش میں خوشبوئے یار اب تک | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 3 | 09-14-2011 08:42 PM |
حرفِ تازہ نئی خُوشبو میں لکھا چاہتا ہے | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 6 | 08-25-2011 05:43 PM |
اس عمر میں میکے جائیں وہ بھی، ایسے تو خدشات | ROSE | Funny Poetry | 5 | 08-24-2011 04:19 PM |
اس عمر میں میکے جائیں وہ بھی، ایسے تو خدشات | ROSE | Funny Poetry | 6 | 08-24-2011 04:06 PM |