Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
(متفق علیہ) توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (4494۔فتح)، ومسلم (2743) اس کتاب کی پروف ریڈنگ محترم احمد غزنوی نے کی ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ امام نووی رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب، "ریاض الصالحین" سلسلہ وار مطالعے کیلئے پیشِ خدمت ہے۔ کتاب کا مختصر تعارف۔ یہ کتاب صحیحین، سننِ اربعہ و مسانید اور دیگر اہم کتبِ احادیث سے منتخب کردہ احادیث پر مشتمل ہے۔ ہر باب کے ذیل میں موضوع سے متعلق آیات و احادیث یکجا کی گئی ہیں۔ ہر دور میں عام مسلمانوں کیلئے اس کتاب کی افادیت مسلمہ رہی ہے۔ اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ احادیثِ مبارکہ کی تخریج بھی ساتھ ساتھ کی گئی ہے اور ضرورت پر حدیث کے ماخذ سے رجوع کرنا ممکن ہے۔ مزید کچھ نہیں کہتا، اس کے مطالعے سے اندازہ ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ کہ یہ ان مفید کتب میں سے ہے جن کی ہر مسلم گھرانےمیں موجودگی ضروری ہے۔ والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ ریاض الصالحین ۔۔ حصہ اول ۔۔۔۔ سلسلہ وار مطالعہ -------------------------------------------------------------------------------- ریاض الصالحین (جلد اول) بسم اللہ الرحمن الرحیم باب اول: تمام ظاہری اور باطنی اعمال، اقوال اوراحوال میں اخلاص اور حسن نیت کا بیان: آیاتِ قرآنی جہاں تک عمل پر مضبوطی سے قائم رہنے اور احکامات الہٰی کو مضبوطی سے تھامنے کا تعلق ہے، تو اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''ہم نے جو تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو''۔ (سورۃ البقرۃ :63) نیز فرمایا: ''تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کر یں۔'' (سورۃ الاعراف:145) مزید فرمایا: ''اے یحییٰ میری کتاب کو قوت ومضبوطی سے تھام لو۔'' (سورۃ مریم: 12)
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
اور اچھے اعمال میں جلدی کرنے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''میرے ذکر میں سستی نہ کرنا۔'' (سورۃ طٰہٰ:42) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''انہیں (امم سابقہ کو) صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں، نما ز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں اور (جان لیں کہ) یہی سیدھا اور سچا دین ہے۔'' (سورۃ البینۃ :5)
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
(#5)
![]() |
|
|||
حدیث نمبرایک (1) 1۔ امیر المومنین حضرت ابو حفص عمر بن خطاب بن نفیل بن عبد العزی بن ریاح بن عبد اللہ بن قرط بن رزاح بن عدی بن کعب بن لوی بن غالب قریشی عدوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ''اعمال کا دارو مدار صرف نیتوں پر ہے، ہر شخص کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ ملے گا، پس جس شخص کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہو گی، تو اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی خاطر ہوگی اور جس نے حصولِ دنیا یا کسی عورت سے نکاح کی غرض سے ہجرت کی تو اس کی ہجرت انہی مقاصد کے لیے ہوگی جن کی خاطر اس نے ہجرت کی۔'' توثیق الحدیث:اخرجہ البخاری (91۔ فتح)، مسلم ( 1907) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
|
(#6)
![]() |
|
|||
حدیث نمبر دو (2) 2۔ ام المومنین ام عبد اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''ایک لشکر خانہ کعبہ پر لشکر کشی کرے گا، پس جب وہ بیدار(1) (کسی چٹیل میدان) میں پہنچے گا تو ان کے اول وآخر سب کو زمین میں دھنسا دیا جا ئے گا۔'' حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ''میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) ! ان کے اول وآخر سب کو کیسے دھنسا دیا جائے گا جب کہ ان میں بازار والے بھی ہوں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جوان میں سے نہیں ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ان کے اول وآخر سب کو دھنسا دیا جائے گا، پھر (روز قیامت) انہیں انکی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔'' (متفق علیہ۔ یہ الفاظ بخاری کے ہیں)
|
(#7)
![]() |
|
|||
1: ''بیدار" معنی وہ چٹیل میدان جہاں کوئی چیز نہ اُگتی ہو۔ حدیث کے بعض راویوں نے اس میدان کی وضاحت کی ہے، صحیح مسلم میں اسے بیدائے مدینہ کہا گیا ہے۔ جس سے وہ معروف جگہ مراد ہے۔ جو مکہ اور مدینہ کے درمیان ہے۔ نیز وہ اونچی جگہ جو ذوالحلیفہ سے آتے ہوئے مکہ کی طرف ہے۔ "الخسف" کے معنی ہیں ''زمین میں دھنس جانا'' اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا (سورۃ العنکبوت:آیت 40) نیز فرمایا: ''ہم نے اسے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا'' (سورۃ القصص :81)
|
(#8)
![]() |
|
|||
اور سورہ ہود میں ارشاد ربانی ہے: ''گزشتہ امتوں میں ایسے نیک لوگ کیوں نہ ہوئے جو زمین میں فساد پھیلا نے سے روکتے بجز چند لوگوں کے جن کو ہم نے ان میں سے عذاب سے بچا لیا تھا اور جو لوگ ظالم تھے وہ انہی باتوں کے پیچھے تھے جن میں عیش وآرام تھا اور وہ مجرم تھے۔ اور آپ کے رب کا یہ دستور نہیں کہ بستیوں کو ناحق ہلا ک کردے حالانکہ انکے رہنے والے نیکوکار اور مصلح ہوں'' ( سورۃ ھود 112۔117) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
(#9)
![]() |
|
|||
حدیث نمبر تین (3) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔ اور جب تمہیں دشمن کے ساتھ قتال کرنے کے لیے نکلنے کے لیے کہا جائے تو پھر نکل کھڑے ہو۔'' (متفق علیہ) اس کے معنی ہیں کہ فتح مکہ کے بعد مکہ سے ہجرت کی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ وہ دارالاسلام بن گیا ہے توثیق الحدیث :اخرجہ البخاری (2268۔ فتح)، ومسلم (1864) واللفظ لہ، و فی الباب عن ابن عباس عند البخاری (36۔ فتح) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
(#10)
![]() |
|
|||
حدیث نمبر چار (4) حضرت ابو عبداللہ جابر بن عبد اللہ انصاری بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شریک تھے تو آپ نے فرمایا: ''یقینا مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم نے جتنا بھی سفر کیا اور جو بھی وادی طے کی وہ تمہارے ساتھ رہے ہیں، انہیں تو مرض نے روکے رکھا۔'' اور ایک روایت میں ہے۔ ''وہ تمہا رے ساتھ اجر میں شریک رہے ہیں۔ '' (مسلم)
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
ریاض |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت | ROSE | Hadees Shareef | 2 | 07-14-2012 07:14 AM |
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی | mcitp-it | Other's Ulama Bayans | 0 | 05-30-2012 02:46 PM |
سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-11-2012 01:57 AM |
.............. حضرت ایاس(رضہ) ثعلبہ انصاری .................. | ROSE | Islamic Issues And Topics | 1 | 09-18-2011 02:01 PM |
صحا بی رضی اللہ عنہ کی ٹوٹی پنڈلی حضور صلی | ROSE | Islamic Issues And Topics | 2 | 06-04-2011 12:05 AM |