| Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
| Advertisement |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
|
(#1)
|
|
|||
|
باب 16 سنت اور اس کے آداب کی حفاظت کرنے کا حکم: اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: ''رسول تمہیں جو دے اسے لے لو اور جس سے تمہیں روک دے اس سے رک جاؤ۔'' (سورة الحشر:7) اور فرمایا: ''وہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی خواہش سے نہیں بولتا، وہ تو وحی ہی ہے جو اس کی طرف نازل کی جاتی ہے۔" (سورة نجم آیات 3،4) اللہ تعالیٰ نے ایک اور مقام پر فرمایا: ''کہہ دیں کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو تم میری پیروی کرو، اللہ تمہیں اپنا محبوب بنالے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا'' (سورة آل عمران:31) اور فرمایا: ''یقیناً تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔ اس شخص کے لیے جو اللہ پر اور یوم آخرت پر یقین رکھتا ہے۔'' (سورة الأحزاب:21) اور فرمایا: ''تیرے رب کی قسم! لوگ مومن نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ وہ اپنے باہمی جھگڑوں میں تجھے اپنا حاکم (ثالث) نہ مان لیں پھر تیرے فیصلے پر وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی بھی محسوس نہ کریں اور خوش دلی سے اسے تسلیم کرلیں۔'' (سورة النساء آیت 65) اور فرمایا: ''اگر کسی چیز کی بابت تمہارا آپس میں جھگڑا ہوجائے تو تم اسے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف لوٹا دو اگر تم اللہ تعالیٰ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔'' (سورةالنساء:59)
|
| Sponsored Links |
|
|
| Bookmarks |
| Tags |
| باب, ریاض, 1516 |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| گھر کے باہر کھلی فضا میں سانس لینا صحت بخش | ROSE | Health & Care | 5 | 06-04-2013 12:29 AM |
| اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 07-15-2012 10:13 PM |
| اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت | ROSE | Hadees Shareef | 2 | 07-14-2012 08:14 AM |
| سیدنا جابر الانصاری (رضی اللہ عنہ) سے روایت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-11-2012 02:57 AM |
| .............. حضرت ایاس(رضہ) ثعلبہ انصاری .................. | ROSE | Islamic Issues And Topics | 1 | 09-18-2011 03:01 PM |