The beginning of World War III ?
گستاخانہ فلم: امریکا کا ١٨ ممالک میں فوج بیجھنے پر غور!
مسلم دنیا میں گستاخانہ فلم کے خلاف بڑھتے ہوئے اشتعال کے بعد امریکا نے اٹھارہ مختلف مقامات پر اپنے فوجی اہلکار تعینات کرنے پر غور شروع کردیا ہے.
خیال رہے جمعہ کو مسلم ممالک میں کم از کم 6 مغربی سفارتخانوں پر مشتعل افراد نے حملہ کیا جبکہ مختلف مقامات پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے، مسلم دنیا میں امریکی اثر و رسوخ کی علامت سمجھے جانے والے نشانات کو نذر آتش کیا گیا.
امریکی جریدے فارن میگزین کے مطابق پینٹاگون مسلم ممالک میں فوجی اہلکار بیجھنے پر غور کر رہی ہے، امریکا نے سوڈان کے شہر خرطوم میں اپنے سفارتخانے کے تحفظ کے لئے میرین کمانڈوز بجھوادے ہیں.
دوسری جانب احتجاج کا سلسلہ یورپی ممالک تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ شب لندن، جب کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پر تشدد مظاہرے ہوئے، جس کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں.
یورپی یونین نے مسلم اوم سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے