MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
Political Issues Of Pakistan
»
رام مندر کو کبھی نہیں بھولے: اڈوانی
Political Issues Of Pakistan Share Pakistani Political Issues and videos Here
|
 |
BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
رام مندر کو کبھی نہیں بھولے: اڈوانی

ناگ پور کنونشن میں بی جے پی کے سبھی بڑے رہنما جمع ہیں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل کنونشن کے تیسرے اور آخری روز پارٹی کے سینیئر رہنما اور پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار لعل کرشن اڈوانی نے ایودھیا کے متنازعہ رام مندر معاملے کے سلسلے میں کہا ہے کہ بی جے پی کبھی بھی اس معاملے کو بھولی نہیں ہے۔
سنیچر کو ہی مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں پاررٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ موقع ملتے ہی ایودھیا کی سرزمین پر مندر ضرور بنےگا۔
اتوار کو ناگپور میں پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اڈوانی نے کہا: ’ ہم کبھی بھی رام مندر کی تعمیر کو نہيں بھولے ہیں۔ ہم لوگ اس معاملے پر عوام کو گمراہ نہیں کر رہے ہیں۔ بی جے پی فرقہ پرست سیاست کو بڑھاوا نہیں دیتی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا: ’بی جے پی کی جیت دراصل بھارت کی جیت ہوگی اور ہمارا نصب العین بھارت کی فتح ہے۔‘
کانگریس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’افسوس کی بات ہے کہ ہماری سیاست میں کئی قسم کی پارٹیاں ہیں جس میں ایک خاندان پر سیاسی وراثت حاوی ہے۔‘ حالانکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کانگریس کی بات نہیں کر رہے ہیں۔
ادھر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے دارالحکومت دلی میں بلاک اور ضلع سطحی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے رام مندر معاملے کو دوبارہ اٹھانے پر کہا ہے کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔
سونیا گاندھی کا کہنا تھا: ’این ڈی اے ہماری سکیولر سیاست، سماج اور معیشت کا کافی نقصان کر چکی ہے۔ وہ منافرت، تقسیم اور نفرت کی بات کرتے ہیں جبکہ ہم سماجی انصاف اور قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔‘
سونیا گاندھی نے انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے
دہشتگردی سے متعلق سونیا گاندھی کا کہنا تھا: ’ ہم نے کبھی بھی این ڈی اے یعنی قومی جمہوری محاذ کے دور اقتدار میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی ہے۔‘
اس سے قبل ناگپور میں ہی بی جے پی کے سینیئر رہنما نریندر مودی نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ چھبیس نومبر کے ممبئی حملے بغیر مقامی مدد کے ممکن نہيں تھے اور مرکزي حکومت نے مقامی عناصر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔
ہندوستان میں عام انتخابات سے چند مہینے قبل ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سیاسی جنگ واضح طور پر چھڑ گئی ہے۔
جہاں کانگریس نے دہشتگردی کے معاملے پر بے جی پی پر حملہ کر رہی ہے وہیں رام مندر معاملہ کو دوبارہ ایجنڈے میں شامل کرنے پر کانگریس بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

سونیا گاندھی نے انتخابی مہم کی شروعات کر دی ہے
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|
 |
|
|
Posts: 12,370
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: Karachi
Gender:
|
|
thanks for sharing dekhtey hai kia hota hie

ALLAH FARMATA HAI :
AEY BANDEY JO HUA
WO ACHA HUA .
JO HORAHA HAI ACHA HO RAHA HAI.
JO HOGA WO BHI ACHA HOGA.
TERA KIYA GAIYA JO TU ROTA HAI
TU KIA LAYA JO TU NE KHO DIYA.
JO LIYA YAHIN (DUNYA) SEI LIYA
JO DIYA YAHIN (DUNYA) PE DIYA
JO AAJ TERA HAI PEHLAY KISI AUR KA THA
AUR KAL KISI AUR KA HOGA.
TABDEELI KAINAAT KA MAMOOL HAI
BAS TU WO JAMA KAR JO TU SATH LEI KAR JANEY WALA HAI
YANI NAIK AMAAL.
|
Banned
|
|
Posts: 1,646
Country:
Join Date: Nov 2008
Gender:
|
|
|
 |
Banned
|
|
Posts: 23,626
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: USA
Gender:
|
|
|