دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#11)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:03 AM



۵۸۔۔۔ اور یاد کرو جب ہم نے کہا تھا اس بستی ۷۷* میں داخل ہو جاؤ اور جہاں سے چاہو بفراغت کھاؤ اور دروازے ۷۸* میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو اور حِطۃ ۷۹ * (اے رب ! ہمارے گناہ بخش دے) کہو۔ ہم تمہارے گناہ بخش دیں گے اور حسن و خوبی کے ساتھ حکم کی تعمیل کرنے والوں کو ہم مزید فضل سے نوازیں گے۔


۵۹۔۔۔ مگر جو بات کہی گئی تھی اسے ظالموں نے دوسری بات سے بدل دیا۔ آخر کار ہم نے ظلم کرنے والوں پر ان کی نافرمانیوں کی پاداش میں آسمان سے عذاب نازل کیا۔


۶۰۔۔۔ یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی کی دعا ۸۰* کی توہم نے کہا اپنا عصا پتھر پر مارو چنانچہ اس سے بارہ چشمے ۸۱* پھوٹ نکلے ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر لیا۔ کھاؤ اور پیو الہ کے رزق میں سے اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔


۶۱۔۔۔ یاد کرو جب تم نے کہا تھا کہ اے موسیٰ ہم ایک ہی قسم کے کھانے پر ہرگز صبر نہیں کریں گے۔ اپنے رب سے دعا کیجئے کہ وہ ہمارے لیے زمین کے نباتات مثلاً سبزیاں ، ککڑیاں ، لہسن، مسور، پیاز وغیرہ پیدا کرے۔ موسیٰ نے کہا م اعلیٰ چیز کے بدلہ میں ادنیٰ ۸۲* چیز حاصل کرنا چاہتے ہو؟ کسی شہر میں اتر جاؤ تمہیں وہاں اپنی مطلوبہ چیزیں ملیں گی اور ان پر ذلت اور پستی مسلط کر دی گئی اور وہ اللہ کے غضب کے مستحق ہوئے۔ یہ اس وجہ سے ہوا کہ وہ اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے لگے تھے اور نبیوں کو ناحق قتل ۸۳* کرتے تھے۔ یہ نتیجہ تھا ان کی نافرمانیوں کا اور اس کا کہ وہ حد سے تجاوز کرنے لگے تھے۔ ۸۴*

 

Sponsored Links
(#12)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:04 AM


۶۲۔۔۔ بے شک جو ایمان ۸۵* لائے اور جو یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صابی ۸۶* جو بھی اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیا تو ایسے لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، ان کے لیے نہ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ ۸۷*


۶۳۔۔۔ یاد کرو جب ہم نے طور کو تمہارے اوپر اٹھا کر تم سے پختہ ۸۸* لیا تھا (اور تاکید کی تھی کہ) جو کتاب ہم نے تمہیں دی ہے اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو ہدایت اس میں درج ہیں انہیں یاد رکھو تاکہ اللہ کے غضب سے بچو۔


۶۴۔۔۔ پھر اس قول و قرار کے بعد تم اپنے عہد سے پھر گئے اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم تباہ ہو چکے ہوتے۔


۶۵۔۔۔ اور ان لوگوں کا قصہ تو تمہیں معلوم ہی ہے جو سبت ۸۹* کے معاملہ میں زیادتی کے مرتکب ۹۰* ہوئے تھے اور اس کی پاداش میں ہم نے ان سے کہہ دیا کہ ذلیل بندر بن جاؤ۔


۶۶۔۔۔ اس طرح ہم نے اس زمانہ کے لوگوں اور بعد کے آنے والوں کے لیے اس کو نمونۂ عبرت بنایا نیز متقیوں کے لیے نصیحت۔


۶۷ اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ تمہیں ایک گائے ذبح کرنے کا حکم دیتا ہے۔ کہنے لگے کیا آپ ہم سے مذاق کر رہے ہیں ؟ موسیٰ نے کہا میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ جاہل بن جاؤ۔

 

(#13)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:04 AM


۶۸۔۔۔ انہوں نے کہا کہ اپنے رب سے دعا کیجئے وہ ہمیں واضح طور پر بتائے کہ گائے کیسی ہونی چاہئے۔ موسیٰ نے کہا وہ فرماتے ہے کہ گائے نہ بوڑھی ہو اور نہ بچھیا۔ اوسط عمر کی ہو۔ پس جو حکم دیا جا رہا ہے اس کی تعمیل کرو۔


۶۹۔۔۔ کہنے لگے اپنے رب سے دعا کیجئے وہ یہ واضح کرے کہ اس کا رنگ کیسا ہو۔ موسیٰ نے کہا وہ فرماتا ہے گائے زرد رنگ کی ہو ایسے شوخ رنگ کی کہ دیکھنے والے خوش ہو جائیں۔


۷۰۔۔۔ بولے اپنے رب سے دعا کیجئے وہ اچھی طرح واضح کرے کہ وہ گائے کیسی ہونی چاہئے۔ گائے کی تعین میں ہمیں اشتباہ ہو گیا ہے اور انشاء اللہ ہم اس کا پتہ پا لیں گے۔


۷۱۔۔۔ موسیٰؑ نے کہا وہ فرماتا ہے گائے ایسی ہو جس سے خدمت نہ لی جاتی ہو زمین جوتنے کی اور نہ آبپاشی کی۔ صحیح سالم اور بے داغ ہو ۹۱*۔ کہنے لگے اب آپ واضح بات ۹۲* لائے۔ پھر انہوں نے اسے ذبح کیا حالانکہ وہ ذبح کرنے پر آمادہ نہ تھے۔


۷۲۔۔۔ اور یاد کرو جب تم نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پھر اس کے بارے میں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے تھے اور اللہ چاہتا تھا کہ جو بات تم چھپا رہے ہو اس کو ظاہر کر کے رکھ دے۔

 

(#14)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:04 AM



۷۳۔۔۔ چنانچہ ہم نے کہا اس (مقتول کی لاش) کو اس (گائے) کے ایک حصہ سے ضرب ۹۳* لگاؤ۔ اس طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۹۴*۔


۷۴۔۔۔ ان نشانیوں کو دیکھنے کے بعد بھی تمہارے دل سخت ہو گئے پتھروں کو دیکھنے کے بعد بھی زیادہ سخت کیونکہ بعض پتھر ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے نہریں پھوٹ نکلتی ہیں اور بعض پھٹ جاتے ہیں اور ان سے پانی جاری ہو جاتا ہے ۹۵* اور بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو خدا کے خوف سے گر پڑتے ہیں اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔


۷۵۔۔۔ کیا تم یہ توقع رکھتے ہو کہ یہ لوگ تمہاری بات مان لیں گے حالانکہ ان میں سے ایک گروہ اللہ کا کلام سنتا رہا ہے اور اس کو سمجھ چکنے کے بعد دانستہ اس میں تحریف ۹۶* کرتا رہا ہے۔


۷۶۔۔۔ جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے ہیں اور جب اکیلے میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کیا تم ان کو وہ باتیں بتاتے ہو جو اللہ نے تم پر کھولی ہیں تاکہ تمہارے رب کے پاس تمہارے خلاف حجت کریں ۹۷ * ؟ کیا تم سمجھتے نہیں ؟


۷۷۔۔۔ کیا انہیں نہیں معلوم کہ اللہ ان باتوں کو بھی جانتا ہے جن کو وہ چھپاتے ہیں اور ان باتوں کو بھی جن کو وہ ظاہر کرتے ہیں۔


۷۸۔۔۔ اور ان میں ان پڑھ ۹۸* لوگ بھی ہیں جو کتابِ الٰہی کا علم نہیں رکھتے بلکہ آرزوؤں ۹۹* کو لیے بیٹھے ہیں اور صرف اٹکل کی باتیں کرتے ہیں۔
a

 

(#15)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:04 AM


۷۹۔۔۔ پس تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں ۱۰۰* پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے تاکہ اس کے ذریعے تھوڑی سی قیمت ۱۰۱* وصول کر لین۔ تو ان کے ہاتھ کا یہ لکھا بھی ان کے لیے تباہی کا باعث ہے اور ان کی یہ کمائی بھی ان کے لیے موجبِ ہلاکت ۱۰۲*۔


۸۰۔۔۔ وہ کہتے ہیں (دوزخ کی) آگ ہمیں چھوٹے گی نہیں اِلا یہ کہ گنتی کے چند ۱۰۳ * دنوں کے لیے آگ میں ڈالے جائیں۔ ان سے پوچھو کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے رکھا ہے کہ اللہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا تم اللہ کی طرف ایسی بات منسوب کرتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں۔


۸۱۔۔۔ کیوں نہیں ؟ جس نے بھی برائی کمائی اور اس کے گناہوں نے اس کو گھیرے میں لے لیا تو ایسے ہی لوگ دوزخ والے ہیں۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔


۸۲۔۔۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کئے وہ جنت والے ہیں۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔


۸۳۔۔۔ یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ

 

(#16)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:05 AM


۸۳۔۔۔ یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا والدین ۱۰۴* ، قرابت داروں ، یتیموں ور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا، لوگوں سے اچھی ۱۰۵* بات کہنا ، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا مگر تھوڑے آدمیوں کے سوا تم سب اس سے بر گشتہ ہو گئے اور منہ موڑنا تو تمہارا شیوہ ہی ہے۔


۸۴۔۔۔ اور یاد کرو جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا تھا کہ ایک دوسرے کا خون نہ بہاؤ گے اور نہ ایک دوسرے کو ان کی بستیوں سے نکالو گے۔ پھر تم نے اس کا اقرار کیا اور تم اس پر گواہ ہو۔


۸۵۔۔۔ مگر یہ تم ہی لوگ ہو کہ اپنوں کو قتل کرتے ہو اور اپنے ہی ایک گروہ کو ان کی بستیوں سے نکالتے ہو اور گناہ و زیادتی کے ساتھ ان کے دشمنوں کی مدد کرتے ہو۔ اگر وہ تمہارے پاس ایسر ہو کر آتے ہیں تو فدیہ دے کر انہیں چھڑا ۱۰۶* لیتے ہو۔ حالاں کہ سرے سے ان کو (ان کے گھروں سے) نکالنا ہی تم پر حرام تھا۔ پھر کیا تم کتابِ الٰہی کے ایک حصے کو مانتے ہو اور دوسرے حصے سے انکار کرتے ہو؟ پھر تم میں سے جو لوگ اس کے مرتکب ہوں ان کی سزا ۱۰۷* اس کے سوا اور کیا ہے کہ دنیا کی زندگی میں وہ رسوا ہو اور قیامت کے دن شدید ترین عذاب کی طرف پھیر دیئے جائیں ؟ اللہ تمہارے کرتوتوں سے بے خبر نہیں ہے۔


۸۶۔۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیوی زندگی خرید لی ۱۰۸*۔ لہذا نہ تو ان کے عذاب میں کوئی تخفیف ہو گی اور نہ وہ کہیں سے مدد پا سکیں گے۔

 

(#17)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:05 AM

۸۷۔۔۔ ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے بعد پے درپے رسول بھیجے اور عیسیٰ ابن مریم کو کھلی نشانیاں ۱۰۹* دیں اور روح القدوس ۱۱۰* (پاک روح) سے اس کی مدد کی پھر تمہارا یہ کیا شیوہ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی بات لے کر آیا تم نے تکبر ہی کیا ؟ کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا۔


۸۸۔۔۔ وہ کہتے ہیں ہمارے دل بند ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب ان پر لعنت کر دی ہے اس لیے وہ کم ہی ایمان لاتے ہیں۔


۸۹۔۔۔ اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک کتاب آئی تصدیق کرتی ہوئی اس کی جو ان کے پاس پہلے سے موجود ہے اور اس سے پہلے وہ کافروں کے مقابلہ میں فتح کی دعائیں مانگا کرتے تھے لیکن جب وہ چیز ان کے پاس آ گئی جسے وہ پہچان بھی گئے تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا ۱۱۱*۔ اللہ کی لعنت ہو ایسے منکرین پر۔


۹۰۔۔۔ کیا ہی بری چیز ہے جس کے بدلہ انہوں نے اپنی جانوں کا سودا کیا کہ ضد میں آ کر وہ اللہ کی نازل کردہ ہدایت کا محض اس بنا پر انکار کر رہے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل سے اپنے جس بندے ۱۱۲* کو چاہا نوازا۔ لہذا یہ غضب در غضب کے مستحق ہوئے اور کافروں کے لیے سخت رسوا کن عذاب ہے۔

 

(#18)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:05 AM

۹۱۔۔۔ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے س پر ایمان لاؤ تو وہ کہتے ہیں ہم اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں جو ہم پر نازل ہوئی ہے اس کے علاوہ جو کچھ نازل ہوا ہے اس کا وہ انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ حق ہے اور جو کچھ ان کے پاس موجود ہے اس کی ۱۱۳* وہ تصدیق کرتا ہے۔ ان سے کہو پھر تم اللہ کے پیغمبروں کو اس سے پہلے کیوں قتل کرتے رہے اگر تم مومن ۱۱۴* ہو؟


۹۲۔۔۔ تمہارے پاس موسیٰ کھلی کھلی نشانیاں لے آئے تھے پھر بھی تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کے معبود بنا لیا اور تم ظلم ڈھانے والے بنے۔


۹۳۔۔۔ اور یاد کرو جب ہم نے طور کو تمہارے اوپر اٹھا کر تم سے پختہ عہد لیا تھا اور حکم دیا تھا کہ جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے اس کو مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو اور سنو۔ انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور ان کے کفر کے سبب بچھڑے کی پرستش ان کے دلوں میں ر بس گئی۔ ان سے کہو اگر تم مومن ہو تو تمہارا ایمان تم کو کیسی بری حرکتوں کا حکم دیتا ہے۔


۹۴۔۔۔ ان سے کہو اگر آخرت کا گھر تمام لوگوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے لیے مخصوص ہے تو موت کی تمنا کرو اگر تم (اپنے دعوے میں)سچے ہو۔


۹۵۔۔۔ مگر انہوں نے جو کچھ آگے بھیجا ہے اس کی وجہ سے وہ ہر گز اس کی تمنا نہ کریں گے۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

 

(#19)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:06 AM

نازل کی ہیں اور ان کا انکار وہی لوگ کرتے ہیں جو فاسق ہیں ۱۱۸*


۱۰۰۔۔۔ کیا ان کی یہ روش نہیں رہی ہے کہ جب کبھی انہوں نے کوئی عہد کیا ان کے ایک نہ ایک گروہ نے اسے ضرور اٹھا کر پھینک دیا حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے۔


۱۰۱۔۔۔ اور جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے ایک رسول اس (کتاب) کی تصدیق کرتا ہوا آیا جو ان کے پاس موجود ہے تو ان اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے اللہ کی تاب کو اس طرح پس پشت ڈال دیا کہ گویا وہ جانتے ہی نہیں۔


۱۰۲۔۔۔ اور ان چیزوں کے پیچھے پڑ گئے جو شیاطین سلیمان کی حکومت کی طرف منسوب کر کے پڑھتے پڑھاتے ۱۱۹* تھے۔ حالانکہ سلیمان نے کفر نہیں کیا بلکہ شیطانوں نے کفر کیا جو لوگوں کو جادو ۱۲۰* سکھاتے تھے اور بابل میں دو فرشتوں ہاروت و ماروت پر (جادو) نازل نہیں یا گیا تھا اور وہ کسی کو سکھاتے نہ تھے جب تک کہ اس کو متنبہ نہ کرتے کہ ہم تو آزمائش کے لیے ہیں لہذا تم کفر میں نہیں پڑنا۔ پھر بھی یہ لوگ ان سے وہ چیز سیکھتے جس سے میاں بیوی میں جدائی ڈال دیں ۱۲۱* حالانکہ وہ اذن الٰہی کے بغیر کسی کو بھی اس کے ذریعہ نقصان نہیں پہنچاسکتے تھے۔ مگر وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو خود ان کے حق میں نفع بخش نہیں تھی بلکہ نقصان دہ تھی اور انہیں معلوم تھا کہ جس نے اسے خریدا اس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔ کیا ہی بری ہے وہ چیز جس کے بدلہ انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا کاش کہ وہ جان لیتے۔

 

(#20)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: دعوت القرآن/سورۃ 2:البقرۃ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2011, 04:07 AM

۱۰۳۔۔۔ اگر وہ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو اللہ کے ہاں اس کا جو بدلہ ملتا وہ کہیں بہتر تھا۔ کاش انہیں علم ہوتا۔


۱۰۴۔۔۔ اے ایمان لانے والو! ’’رعنا ‘‘۱۲۲* نہ کہا کرو بلکہ ’’اُنْظرنا‘‘ کہا کرو اور توجہ سے سنا کرو۔ رہے کافر تو ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔


۱۰۵۔۔۔ جن لوگوں نے کفر کیا خواہ وہ اہل کتاب ہو یا مشرک نہیں چاہتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی خیر نازل ہو لیکن اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے خاص کرتا ہے اللہ بڑے فضل والا ہے۔


۱۰۶۔۔۔ ہم جس حکم کو منسوخ کر دیتے ہیں یا بھلا دیتے تو اس سے بہتر یا اس کے مانند دوسرا حکم لے آتے ہیں ۱۲۳* کیا تمہیں معلوم کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
دعوت

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے life Quran 6 08-13-2012 02:26 AM
دعوت القرآن/سورۃ 1:الفاتحۃ life Quran 7 08-13-2012 02:23 AM
سورۃ الملک کی تلاوت عذاب قبر سے بچاتی ہے ROSE Quran 4 07-06-2012 08:38 PM
تلاوتِ قرآن کریم اور علامہ اقبال ayaz_sb Quran 6 07-06-2012 08:37 PM
ابو ھریرۃ رضي الله عنه سے روایت ہے ROSE Islamic Issues And Topics 5 04-30-2010 07:34 PM


All times are GMT +5. The time now is 04:01 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG