Hadees Shareef !!!!Share Hadeesein here!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا عورتیں مسجد میں جا سکتی ہیں؟ عورتوں کا مسجد جانا جائز ہے لیکن افضل نہیں ہے۔ حضرت ام حمید رضی اللہ عنہا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں ھاضر ہوئیں اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ساتھ نماز باجماعت پڑھنا چاہتی ہوں آپ صلی اللہ علیہو سلم نے فرمایا کہ مجھے معلوم ہے کہ تم میرے ساتھ نماز پڑھنا پسند کرتی ہو لیکن تیرا اپنے گھر کی کوٹھڑی میں نماز پڑھنا گھر کے صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور اپنے گھر کے صحن میں نماز پڑھنا اپنی دار میں نامز پڑھنے سے بہتر ہے اور اپنی دار میں نماز پڑھنا اپنے محلے کی مسجد میںنماز پڑھنے سے بہتر ہے اور محلے کی مسجد میں نامز پڑھنا میری مسجد "نبوی" میں پڑھنے سے بہتر ہے اس ارشاد کو سن کر ام حمید رضی اللہ عنہا نے اپنے گھر کے اندرونی حصی میں نماز کی جگہ بنائی اور آخر وقت تک وہیں نماز پڑھتی رہیں الترغیب والترھیب . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں نماز پڑھنے والوں کی صفوں کے بارے میں فرمایا: ''مَردوں کی سب سے بہتر صف وہ ہے جو سب سے پہلی ہے اور سب سے بدتر صف وہ ہے جو کہ آخری ہے (کیونکہ یہ عورتوں کے نزدیک ہے)' اور عورتوں کی بہترین صف سب سے آخری صف ہے اور بدترین صف سب سے پہلی صف ہے (کیونکہ یہ مَردوں کے نزدیک ہے)۔'' رواہ مسلم' کتاب الصلاة' باب تسویة الصفوف واقامتھا وفضل الاول فالاول منھا۔۔ اور ترمذی شریف جلد 1 .. . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عورتیں اُن نمازوں کے لیے مسجد میں آتی تھیں جو کہ اندھیرے میں ہوتی ہیں' مثلاً فجر' مغرب اور عشاء۔ آپۖ کی حدیث ہے: ''(اپنی) عورتوں کو رات کے اوقات میں نماز کے لیے نکلنے کی اجاز ت دو۔'' رواہ مسلم' کتاب الصلاة' باب خروج النساء الی المساجد اذا لم یترتب علیہ فتنة۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عورتیں جب نماز کے لیے آتی تھیں تو مکمل حجاب کے ساتھ آتی تھیں۔ حضرت عائشہ سے مروی ایک روایت کے الفاظ ہیں: ''عورتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز میں حاضر ہوتی تھیں اِس حال میں کہ انہوں نے اپنے سارے جسم کو اچھی طرح اپنی چادروں میں لپیٹا ہوتا تھا' پھر وہ نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھروں کو جاتیں' اور ان کو اندھیرے کی وجہ سے کوئی بھی پہچان نہ سکتا تھا۔'' رواہ البخاری' کتاب مواقیت الصلاة' باب وقت الفجر۔ یعنی اتنا اندھیرا ہوتا تھا کہ یہ بھی پتا نہیں چلتا تھا کہ عورت جا رہی ہے یا مرد۔ . اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے زمانے میں مسجد میں عورتوں کے داخل ہونے کے لیے الگ دروازہ مقرر کر دیا تھا۔ حضرت عبداللہ بن عمرسے روایت ہے کہ رسول اللہۖ نے فرمایا: ''کاش کہ ہم مسجد کا یہ دروازہ عورتوں کے لیے مخصوص کر دیں!'' امام نافع جو کہ حضرت عبداللہ بن عمرکے شاگرد ہیں' فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر وفات تک اُس دروازے سے مسجد نبوی ۖمیں کبھی بھی داخل نہ ہوئے۔'' سنن ابی داود' کتاب الصلاة' باب فی اعتزال النساء فی المساجد عن الرجال۔
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
female, jana, masjid |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Tu Ne Mere Jana Kabhi Nae Jana .. !! | Sami | Share Your Favourite Videos | 1 | 11-21-2012 03:11 AM |
Male Female... | )*¤° ąℓɨƶą ąhʍ€ď °¤*( | GupShup | 620 | 05-11-2012 04:33 PM |
Female Glasses | (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) | Fashion Gallery | 18 | 01-17-2012 07:00 PM |
Tera Jana Dil Ke Armano Ka Lut Jana | (¯*♥¤»ƙɧՄՏɧՅԾԾ«¤♥*¯) | Share Your Favourite Videos | 7 | 06-27-2011 10:33 AM |
jana tou kalejey me kantey se chubho jana... | Deewana | Miscellaneous/Mix Poetry | 3 | 09-18-2010 05:04 PM |