MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
سبزی منڈی دھماکہ:پولیس رپورٹس مسترد
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
اسلام آباد( آن لائن) سانحہ سبزی منڈی سے متعلق پولیس کی تمام ابتدائی رپورٹس مسترد کر دی گئیں۔ تین روز گزرنے کے باوجود وفاقی پولیس کو سبزی منڈی کی تحقیقات میں پسپائی کا سامنا رہا جس کے باعث وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ایک روز پہلے سے طے شدہ پریس کانفرنس عین موقع پر ملتوی کر دی گئی۔
اے آئی جی آپریشن سمیت آپریشنل زون کی پولیس سانحہ اسلام آباد کچہری کے بعد سبزی منڈی دھماکے کے واقعہ میں بھی پیشہ ورانہ طور پر ابھی تک ہر لحاظ سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔
سبزی منڈی بم دھماکے کو تین روز گزرنے کے باوجود وفاقی پولیس کو ابھی تک واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ہوئی۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق سانحہ سبزی منڈی پولیس کے حوالے سے وفاقی پولیس کی جانب سے ابھی تک پیش کی گئیں ابتدائی رپورٹس کو وزارت داخلہ نے مسترد کر دیا ہے اور پولیس کو جلد از جلد اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھا کر شفاف تحقیقات کے ذریعے ملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے اس حوالے سے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی پولیس کی ناقص کاکردگی اور سبزی منڈی بم دھماکے سے متعلق تحقیقات میں ناکامی کے باعث وفاقی وزیر داخلہ کی جمعہ کی شام پہلے سے طے شدہ پریس کانفرنس بھی عین موقع پر ملتوی کرنی پڑی۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اس حوالے سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث کرداروں کو جلد از جلد بے نقاب کر کے تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا جائے۔
Pakistan news karwan.no
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 02:56 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.