BaiKaar MemBer !!
|
|
Posts: 8,871
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender:
|
|
سری لنکن ٹیم پر حملہ، آپ کا ردعمل

لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر منگل کی صبح تقریباً ایک درجن نقاب پوش حملہ آوروں کی فائرنگ میں سری لنکا کے چھ کھلاڑی زخمی اور پنجاب پولیس کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق یہ دورہ انڈیا کی ٹیم نے کرنا تھا لیکن ممبئی حملوں کے نتیجے میں بدلتی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے باعث انڈین ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔
گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر کئی غیر ملکی ٹیمیں پاکسان کے دورے سے انکار کرتی رہی ہیں۔
اس صورتحال پر آپ کیا کہتے ہیں؟ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آپ پاکستان کرکٹ کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں؟
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
|