Miscellaneous If you can't seem to find the right section to post? Share it all here! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
باربی ڈال پچاس سال کی ہوگئی
![]() ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں نوے فیصد بچیوں کے پاس کم از کم ایک باربی ڈال ضرور ہے دنیا کے مقبول ترین کھلونوں میں شامل باربی ڈال آج اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے۔ باربی ڈال اور اس کے ساتھ ملنے والے ملبوسات اور زیورات وغیرہ مارکیٹوں کا اہم حصہ ہیں۔ کروڑوں باربی ڈال دنیا بھر میں بیچی گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں نوے فیصد بچیوں کے پاس کم از کم ایک باربی ڈال ضرور ہے۔ باربی کی مقبولیت اور خوبصورتی کے باوجود اس گڑیا کے بارے میں کئی تنازعے اٹھے ہیں۔ تنقید کاروں کا کہنا ہے کہ پتلی دبلی اور اچھی جسامت والی گڑیا ایک غلط تاثر دے رہی ہے کہ لڑکیوں کو اسی طرح ہونا چاہیے۔ باربی کی پچاسویں سالگرہ پر دنیا بھر میں تقریبات منائی جائیں گی اور چین کے شہر شنگھائی میں پہلا باربی سٹور بھی کھل رہا ہے۔ باربی ملیسنٹ رابرٹس کو پہلی بار انیس سو انسٹھ میں نیو یارک کے کھلونے کے میلے میں پیش کیا گیا تھا۔ اس گڑیا کا نام اس کے تخلیق کار روتھ ہینڈلر کی بیٹی باربرا کے نام پر رکھا گیا تھا۔ روتھ ہینڈلر اپنی بیٹی کو گڑیا اور دیگر کھلونوں کے ساتھ کھیلتا دیکھتے تھے اور ان کو خیال آیا کہ امریکہ میں ایک ایسی گریا کی کمی ہے جو نوجوان لڑکی کی نمائندگی کر سکے۔ باربی نے مختلف پیشے اپنائے جن میں خلاباز، جمناسٹ، فضائی میزبان، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی سفیر اور فارمولا ون ڈرائیور شامل ہیں۔ سب سے پہلی باربی ڈال نے سفید اور سیاہ تیراکی کا لباس اور اونچی ہیل کے جوتے پہن رکھے تھے۔ پہلے ہی سال تین لاکھ سے زائد باربی ڈال فروخت ہوئیں اس وقت اس کی قیمت تین ڈالر تھی۔ باربی نے مختلف پیشے اپنائے جن میں خلاباز، جمناسٹ، فضائی میزبان، اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کی سفیر اور فارمولا ون ڈرائیور شامل ہیں۔ باربی صاحب جائیداد ہوگئی، اس کے پاس گاڑی بھی آگئی اور یہاں تک کہ ان کی محبت کین نامی دوست کے ساتھ ہوگئی۔ اگرچہ باربی نے شادی کے لباس میں ماڈلنگ کی ہوئی ہے لیکن انہوں نے شادی نہیں کی۔ اور سنہ دو ہزار چار میں ایک سرکاری پریس کانفرنس میں باربی اور کین کی دوستی ختم ہونے کا اعلان کیا گیا۔
’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔، |
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
سال, پچاس, ڈال, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
بہتر سال پرانی کار تیس لاکھ پاؤنڈ میں نیلا | -|A|- | Car & Bikes | 9 | 05-26-2013 10:43 PM |
تصویروں میں:سری لنکا بمقابلہ پاکستان | -|A|- | Cricket Images | 19 | 08-21-2011 04:13 AM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
آئی فون پروگرام کا نو سالہ خالق | -|A|- | Computer and Information Technology | 5 | 01-28-2011 11:39 AM |
لاہور ٹیسٹ کے لئے بیس کھلاڑی | -|A|- | Sports | 5 | 03-01-2009 11:28 AM |