MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Literature
»
Urdu Literature
»
الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلى الل
Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here !
|
 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
آپ غصہ بھی کرتے ہو لالچ بھی کرتے ہو نفرتیں بھی کرتے ہو مال جمع کرتے ہو اس کی گنتی بھی کرتے ہو دنیا کی آرزو کے پیچھے بھاگے دوڑے پھرتے ہو اور پھر حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی محبت کا نام بھی لیتے ہو یہ سب اتنا مکینیکل نہیں ہے یعنی یہ محبت مشین کی طرح نہیں ہے۔ آپ کا دل کہے اور آپ کی روح کہے کہ
الصلٰوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم
تو یہ درود شریف پڑھا جائے غور سے پڑھا جائے آنسوئوں سے پڑھا جائے۔
بات اتنی ساری ہے کہ آپ سب درود شریف پڑھو اور ہر آدمی حضور پاک صلى الله عليه وسلم سے دعا کر ے کہ یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم اُمت پر رحم فرمائیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انتشار ہو گیا ہے آدمی آدمی سے الگ ہو گیا ہے فرقہ فرقے سے الگ ہو گیا ہے ایک دوسرے سے طبقے الگ الگ ہو گئے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ملت مٹ جائے۔
دعا یہ کرو کہ یارب العالمین ! یا رسول اللہ صلى الله عليه وسلم ! اُمت کو اکٹھا فرمائیں ملت کو اکٹھا فرمائیں ان کو پھر عہدِ رفتہ کی طرف رجوع عطا فرمایا جائے۔ جس طرح آپ صلى الله عليه وسلم پہلے رحمتہ اللعالمین بن کے تشریف لائے ہیں اسی طرح آج آپ صلى الله عليه وسلم کی یاد رحمتہ اللعالمینی کرے تا کہ ہمارے اندر سارے انتشار دور ہو جائیں۔ یہ دعا کیا کرو۔ حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی سب سے بڑی شان یہ ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم غریبوں میں غریب ہیں اور بادشاہوں میں بادشاہ۔ آپ جس انداز سے Approach کرو گے آپ کو حضور پاک صلى الله عليه وسلم کی شان ملے گی محبت سے کروـ دل سے دنیاوی آرزو نکال دو پھر اللہ تعالیٰ اور اللہ کے حبیب صلى الله عليه وسلم آپ پر رحم فرمائیں گے۔
(حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|
Thread Tools |
|
Display Modes |
Threaded Mode
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 09:16 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.