Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
چکني جلد ۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-02-2010, 09:55 PM
چکني جلد ۔ آئيلي اسکن يہ جلد چکني اور چمکلي ہوتي ہے، يہ جلد اچھي طرح تسليم کي جاتي ہے، ليکن زيادہ چکني ہونے پر کئي بار کئي طرح کے مسائل پيدا ہوتے ھيں، اس لئے اس طرح کي جلد کو خصوصي ديکھ بھال کي ضرورت ہوتي ہے، چکنے غدودوں کي زيادہ سرگرمي کي وجہ سے جلد کي سطح پرچکناہٹ پھيل جاتي ہے، جس کي وجہ سے کيل ، مہاسے ، بليک ھيڈز، داغ دہبے وغيرہ کے مسائل پيدا ہوتے ھيں۔چکني جلد کي ديکھ بھال ۔ چہرے کو دن بھر ميں دو تين بار پاني سے اچھي طرح صاف کريں۔ رات کو سوتے وقت ميک اپ کو اچھي طرح سے اتارديں۔ دن بھر ميں آٹھ سے دس گلاس پاني ضرور پئيں، جسم کي تازگي کو برقرار رکھتا ہے۔ ہفتے ميں دو بار چہرے پر بھاپ ليں، جس سے مسام اچھي طرح کھل جائيں۔ ہفتے ميں ايک بار چہرے پر ابٹن لگائيں، جس سے جلد کو غذائيت فراہم ہو۔ تيل مصالحے دار اور چربي دار خورني چيزوں کا زيادہ استعمال نہ کريں۔ چہرے پر گہرا ميک اپ نہ کريں، گہرا ميک اپ جلد کے مساموں کو بند کرديتا ہے، جس سے خلئيوں کو ہوا اور روشني نہيں مل پاتي۔ چکني جلد کيلئے نسخے۔ ايک چمچہ شہد، آدھا چمچہ ليموں کا رس، ملا کر چہرے پر لگائيں، پندرہ بيس منٹ کے بعد چہرے کو منرل واٹر سے دھو ليں، شہد اور ليموں کے عناصر جلد کي چکنائي کو اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں، ان ميں پائے جانے والے عناصرسوڈيم، پوٹاشيم، سڑک ايسيڈ، فاسفورک ايسڈ، سکروز، گلوکوز، فرکٹوز وغيرہ چکنے غدودوں کي سرگرمي کو بھي روکتے ھيں۔ تلسي کے تازہ پتوں کا پيسٹ دو چمچہ، عرق گلاب ايک چمچہ ان کو ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پاني سے دھو ڈاليں، تلسي کا يہ پيسٹ اچھي قسم کا بليچ ہے، يہ جلد کي گہرائي تک جا کر صفائي کرتا ہے، يہ پيسٹ مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے صاف کرتا ہے اور چکنے غدودوں کے سرگرم اثرات کو کم کرتا ہے، عرق گلاب سکن ٹانک ہے اس پيسٹ کو روزانہ استعمال کرنے سے جلد کي چکانائي کم ہوجاتي ہے۔ دو مٹھي پاپ کارن (بھني ھوئي مکئي) آدھ کپ دودھ ميں پندرہ منٹ تک بھگونے کے لئے رکھ ديں، اس کے بعد اچھي طرح سے مسل کر سخت حصے کو نکال ديں، اب پيسٹ کو چہرے اور گلے پر لگائيں، پندرہ منٹ کے بعد چہرے اور گلے کو پاني سے صاف کريں، پاپ کارن مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے نکال ديتے ھيں اور جلد کي چکانائي کو بھي ختم کرتے ھيں، دودھ کي کلينرز خاصيت جلد کو گہرائي تک جا کر صاف کرتي ہے اور جلد کو غذائيت فراہم کرتي ہے، اس نسخے کو ہفتہ ميں دوبار کرنے سے جلد کي چکنائي کم ہوجاتي ہے۔ ايک انڈے کي سفيدی ميں ايک چمچہ دودھ ملا کر اچھي طرح پھينٹ ليں، اسے سارے چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرے کو پاني سے اچھي طرح دھو ڈاليں، انڈے کي سفيدي ميں پائے جانے والے عناصر جلد کي چکنائي کو اچھي طرح صاف کرديتے ھيں، اس ميں پائے جانے وال سليلينئيم نامي عنصر پورز کو ٹائيٹ کرتا ہے اور فري ريڈکلز کو دور کرتا ہے، يہ ريشوں کودوبارہ بنانے ميں بھي کافي مفيد ہوتا ہے، انڈہ جلد کي صيح پرورش بھي کرتا ہے ۔ انڈے کي زردي خشک جلد ( ڈرائي اسکن ) کے لئے بھي مفيد ہوتي ہے۔
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona** q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga'' or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''***** |
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: چکني جلد ۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-13-2010, 12:53 PM
|
(#3)
|
|
||||
Re: چکني جلد ۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
05-11-2010, 06:47 PM
|
(#4)
|
|
|||
Re: چکني جلد ۔ -
>>
Show Printable Version
Email this Page
07-05-2011, 11:53 PM
|
Bookmarks |
Tags |
جلد, چکني, ۔ |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
حضرت خديجہ تاريخ کے آئينہ ميں | ROSE | Quran | 4 | 07-04-2012 03:44 PM |
بو سعيد الخدري رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ک | ROSE | Hadees Shareef | 7 | 02-10-2012 10:51 PM |
عام جلد کي ديکھ بھال | ROSE | Beauty Tips | 8 | 07-06-2011 12:18 AM |
ملي جلي جلد۔ | ROSE | Beauty Tips | 5 | 07-05-2011 11:53 PM |
6 ستمبر کے دہشت گردوں کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | Mr Champ | Hamara Pakistan | 4 | 12-03-2010 03:27 PM |