Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
خلیفہ سلیمان بن عبد الملک کا بھائی خلیفہ ہشام بن عبد الملک بن مروان بیت اللہ شریف کے حج کو آیا- طواف کے دوراں میں اس کی نگاہ زاہد و متقی اور عالم ربانی سالم بن عبداللہ بن عمر رض پر پڑی جو اپنا جوتا ہاتھ میں اٹھائے ہوئے خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے- ان کے اوپر ایک کپڑا اور ایک عمامہ تھا جس کی قیمت 13 درھم سے زیادہ نہیں تھی- خلیفہ ہشام نے کہا: "کوئی حاجت ہو تو فرمائے"- سالم بن عبداللہ رض نے کہا: " مجھے اللہ سے شرم آرہی ہےکہ میں اس کے گھر میں ہوتے ہوئے کسی اور کے سامنے دست سوال دراز کروں"- یہ سننا تھا کہ خلیفہ کے چہرے کا رنگ سرخ ہونے لگا- اس نے سالم بن عبداللہ رض کے جواب میں اپنی سبکی محسوس کی- جب سالم بن عبداللہ حرم شریف سے باہر نکلے تو وہ بھی ان کے پیچھے ہی حرم سے نکل پڑا اور راستہ میں ان کے سامنے آکر کہنے لگا: " اب تو آپ بیت اللہ سے باہر نکل چکے ہیں ، کوئی حاجت ہو تو فرمائيں (بندہ حاضر ہے)"- سالم بن عبداللہ گویا ہوئے: " آپ کی مراد دنیاوی حاجت سے ہے یا اخروی حاجت سے؟!"- خلیفہ ہشام نے جواب دیا: "اخروی حاجت کو پورا کرنا تو میرے بس میں نہیں؛ البتہ دنیاوی ضرورت پوری کرسکتا ہوں؛ فرمائيں- سالم بن عبداللہ کہنے لگے: " میں نے دنیا تو اس سے بھی نہیں مانگی ہے جس کی یہ ملکیت ہے- پھر بھلا میں اس شخص سے دنیا کیوں طلب کرسکتا ہوں جس کا وہ خود مالک نہیں؟!"- ایہ کہ کر اپنے گھر کی طرف چل دیے اور ہشام بن عبدالملک اپنا سا منہ لے کر رہ گی
|
Sponsored Links |
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آرہی, اللہ, سے, شرم, مجھے, ہے |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
پھر مرے شہر سے گزرا ہے وہ بادل کی طر | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 11-22-2011 09:09 AM |
پھر مرے شہر سے گزرا ہے وہ بادل کی طرح | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 4 | 09-14-2011 08:41 PM |
وہ سب گزرے ہوئے لمحے مجھ کو یاد آتے ہیں | life | Urdu Writing Poetry | 3 | 08-12-2011 04:24 AM |
زخم یہ وصل کے مرہم سے بھی شاید نہ بھرے | life | Urdu Writing Poetry | 4 | 08-01-2011 02:28 AM |
.ایک میلہ ہے جو ہر شام ادھر لگتا ہے | Shaam | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 06-01-2011 01:23 PM |