MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
یورپی یونین:برطانوی انخلا کا امکان
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
برلن(آن لائن)سابق برطانوی وزیر اعظم جان میجر نے تنبیہ کی ہے کہ اس بات کا ’حقیقی امکان‘ موجود ہے کہ برطانیہ میں آئندہ ہونے والے عوامی ریفرنڈم کے نتیجے میں اس ملک کے یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
غیرملکی خبررساںا دارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی قائم کردہ کونراڈ آڈیناؤر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام برلن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق برطانوی قدامت پسند وزیر اعظم نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ یورپی یونین میں مجموعی طور پر امیگریشن کنٹرول کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
جان میجر کی تقریر کے ان کی ویب سائٹ پر شائع کردہ متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر برطانیہ کے یورپی یونین کا رکن رہنے کے حق میں ہیں تاہم آج برطانیہ میں یورپی یونین کے بارے میں تنقیدی سوچ کافی زیادہ ہو چکی ہے۔
Pakistan news karwan.no
|
 |
|
|
Posts: 2,364
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2013
Location: Pakistan
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
Very nice
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|