Miscellaneous/Mix Poetry !! All Miscellaneous/Mix poetry share here !! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
|
|
|||
بے پردہ ہر ڈگر ہیں حسینوں کی ٹولیاں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-23-2017, 09:25 AM
بے پردہ ہر ڈگر ہیں حسینوں کی ٹولیاں ہر راہ مشتبہ تو مقامات مشتبہ اس شہر دل فگار کے دن رات مشتبہ بازی گری ہے ایسی یہ چاروں طرف یہاں لگنے لگی ہیں ساری کرامات مشتبہ جو فائدے کی بات کرے تجھ سے اب ترے وہ شخص مشتبہ ہے مدارات مشتبہ بدلے ہے بات بات میں مطلب ہزار ہا ہر لفظ مشتبہ ہے خیالات مشتبہ لوگوں کی بات چھوڑو کہ اوڑھے نقاب ہیں ہیں آئینہ میں خود کی شبیہات مشتبہ بے پردہ ہر ڈگر ہیں حسینوں کی ٹولیاں کیسے نہ آئیں دل میں خرافات مشتبہ گالی گلوچ عام ہے محفل میں چار سو اور اس پہ طرہ یہ کہ اشارات مشتبہ ناحق کی راہ چل پڑے اشراف سب یہاں حاکم کے اپنے سارے مفادات مشتبہ خائن کو چھوڑ دیجئے قاضی کو لیجئے اپنوں پہ کر رہا ہے عنایات مشتبہ اپنے قبیح عیب چھپانے کے واسطے نادان کر رہے ہیں سماوات مشتبہ کوئی بتا دے ہم کو بھی اچھا برا یہاں ہم کو لگے ہے اپنی ہی بس ذات مشتبہ ہم کو نہیں گلہ کہ نہ ہم سرخرو ہوئے چن چن کئے گئے تھے سوالات مشتبہ اور مڑ کے زندگی سے جو پوچھوں سوال میں ہر بار ہی ملے ہیں جوابات مشتبہ اس دورِ بے لحاظ سے شکوہ نہ کیجئے خود عشق کی ہیں ساری روایات مشتبہ لکھا پڑھوں جو اپنا تو مجھ کو یقین ہو خود سوچ میں مری ہیں تضادات مشتبہ سمجھو نہ سب کے ساتھ کو ابرک محبتیں سب ڈھونڈتے ہیں تجھ میں کوئی بات مشتبہ
|
Sponsored Links |
|
(#2)
|
|
|||
Re: بے پردہ ہر ڈگر ہیں حسینوں کی ٹولیاں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
03-28-2017, 11:51 PM
|
(#3)
|
|
|||
Re: بے پردہ ہر ڈگر ہیں حسینوں کی ٹولیاں -
>>
Show Printable Version
Email this Page
04-28-2017, 03:40 PM
|
Bookmarks |
Tags |
بے, پردہ, ڈگر, کی, ہر, ہیں |
|
|
Similar Threads | ||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
جن لوگوں کے بال نہیں ہیں وہ یہ وڈیو ضرور دیک | AhmadBilal | Health & Care | 0 | 07-26-2013 12:46 PM |
بیماریاں اس لیے پھیل رہی ہیں کہ لوگ ہاتھ نہ | ROSE | Health & Care | 4 | 05-31-2013 10:05 PM |
جنت میں شہیدوں کی روحیں سبز رنگ کے پرندوں ک | ROSE | Hadees Shareef | 4 | 02-13-2013 06:36 PM |
تیرے بغیر میں تیری طرح سے زندہ ہوں یہ حوصلہ | ROSE | Ashaar's | 14 | 12-01-2011 10:20 PM |
وہی آہٹیں درو بام پر وہی رتجگوں کے عذاب ہی | ROSE | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 09-09-2011 10:58 PM |