Members Poetry Collections !! Share your Poetry Collections Here !! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
آنکھ کی ندیا ،اشک کی نیا ، یاد تمہاری ، چاند کی رات
جھرنا ، جگنو ،ٹم ٹم تارے ، کتنی پیاری چاند کی رات سوکھے پتے ، سرد ہوائیں ، سونی سڑکیں ، میں اور تم شاہ اور ملکہ ہاتھ ہیں تھامے اور درباری ، چاند کی رات ... میرا بچپن ، ڈور پتنگیں ، پکی نیندیں ، کچے گھر چھپن چھپائ ،چھینا جھپٹی ، راج دلاری چاند کی رات تاش کے پتے ، یار ہمارے ، میلی چادر ، گہری چال ، سانس کا حقہ ، بہکی باتیں ، ہم پہ طاری چاند کی رات
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں خدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا وہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں حیات کیا ہے ، خیال و نظر کی مجذوبی خودی کی موت ہے اندیشہ ہائے گونا گوں عجب مزا ہے ، مجھے لذت خودی دے کر وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں ضمیر پاک و نگاہ بلند و مستی شوق نہ مال و دولت قاروں ، نہ فکر افلاطوں سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھے کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شاید کہ آرہی ہے دما دم صدائے ‘کن فیکوں’ علاج آتش رومی کے سوز میں ہے ترا تری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#5)
![]() |
|
|||
|
(#6)
![]() |
|
|||
میں کون ہوں....... کیا ہوں؟
مت پوچھو... مت سمجھو میری جستجو... میری آرزو رنج ہے..... پچھتاوا ہے.... پہاڑوں سے اترتی ہوئی کہر میں لپٹا ہوا پت جھڑ کی زرد لہر میں سمٹا ہوا سوکھے گلابوں کے جیسا میرا چہرہ میری آوارگی.... تیری عاشقی نہیں میری زندگی...... تیری بندگی نہیں میری حثییت.... سراب جانو میری محبت... خواب جانو خوابوں کا حاصل تاریک راتیں بجھے ہوئے دیپ..... اشکوں کی سوغاتیں جب یہ رنگ روپ بکھرنے لگے تیری میٹھی نظر بدلنے لگے میری ہستی کے شعلوں میں تیرا شبنمی وجود جلنے لگے تو با آواز بلند دعا کرنا اے میرے خدا!! وفا کے داغ مٹا دے نفس کا پجاری جلا دے بھوکے بدن کے لبریز پیالوں سے لہوکے دریا بہا دے تم جو چاہو تو مجھے لہو سے آزاد کر دو جلا کر راکھ کر دو حد سے گزرو تو اتنا کرو میری زندہ لاش سنگسار کر دو مگر اے جان تمنا... فصیل جان کے اس پار اک صنم خانہ دیکھنا میرے مقصد، میری منزل کی حدوں میں میرے شوق، میرے جنوں کے دیوتائوں میں اک شکستہ محبت کا بت ندامت سے سرشار دیکھنا اک تھکے ہوئے پجاری کا حقیقت بھرا فسانہ دیکھنا اپنی بےوفا محبت کا اتنا تو بھرم رکھتا ہوں میں مجرم نہیں مگر احساس جرم رکھتا ہوں....! وہ ایک بار بھی مجھے مجرم کہے تو سہی میں اپنے آپ کو ہر جرم کی سزا دوں گا
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#7)
![]() |
|
|||
ڈالی ڈالی پھول ھیں رقصاں، دریا دریا موج ...
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#8)
![]() |
|
|||
جو بے رخی ہے بجا نہیں،یہ ادائیں کیوں؟یہ غرور کیا؟
یہ گریز کس لئے اس قدر،یہ خفا خفا سے حضور کیا؟ تجھے یاد کرنا مذاق تھا،تجھے بھول جانا عذاب ہے یہ سزا ہے جرمِ فراق کی،میرے حافظے کا قصور کیا تیرے ساتھ ہے جو تیری انا،میرے ساتھ میرا نصیب ہے مجھے تجھ سے کیسی شکائیتں،تجھے خود پہ اتنا غرور کیا! کوئی خواب تھا کہ سراب تھا،جو گزر گیا،سو گزر گیا یہ بصیرتوں کا قصور کیوں،یہ بصارتوں کا فتور کیا یہ تمہارا چہرہ کتاب ہے،اسے پڑھ رہا ہوں ورق ورق ذرا بات سادہ لکھا کرو،یہ محاوروں کی سطور کیا دلِ خود پسند صدا نہ دے کہ یہ اک صداؤں کا دشت ہے کہیں کھو گئے ہیں جو بھیڑ میں،ہمیں ڈھونڈنا ہے ضرور کیا؟ سبھی پھول تیرے نصیب میں،سبھی خار میرے حساب میں یہ جزا سزا کا طلسم ہے،میرا تیرا اس میں قصور کیا
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#9)
![]() |
|
|||
وُسعتِ چشم کو اندوہِ بصارت لکھا
میں نے اِک وصل کو اِک ہجر کی حالت لکھا میں نے لکھا کہ صفحۂ دل کبھی خالی نہ ہو اور کبھی خالی ہو بھی تو ملامت لکھا میں نے پرواز لکھی حدِ فلک سے آگے اور بے بال و پری کو بھی نہایت لکھا میں نے دستک کو لکھا کشمکشِ بے خبری جُنبشِ پردہ کو آنے کی اجازت لکھا میں نے خُوشبو کو لکھا دسترسِ گمشدگی رنگ کو فاصلہ رکھنے کی رعایت لکھا زخم لکھنے کےلئے میں نے لکھی ہے غفلت خُون لکھنا تھا مگر میں نے حرارت لکھا حُسنِ گویائی کو لکھنا تھا لکھی سرگوشی شور لکھنا تھا سو آزارِ سماعت لکھا میں نے تعبیر کو تحریر میں آنے نہ دیا خواب لکھتے ہوئے محتاجِ بشارت لکھا کوئی آسان رفاقت نہیں لکھی میں نے قُرب کو جب بھی لکھا جذبِ رقابت لکھا اتنے داؤں سے گزر کر یہ خیال آتا ہے عزمؔ کیا تم نے کبھی حرفِ ندامت لکھا
ایک تیرا ہجر جو بالوں میں سفیدی لایا ایک تیرا عشق جو سینے میں جوان رہتا ہے ![]() And Allah is All Enough For Me (Al-Quran)
|
(#10)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
shaam, yeh, zindagi |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Akhri Shaam .... Dedicated To Shaam Bhai | Zafina | MF Design Poetry | 29 | 07-27-2010 04:34 AM |
Kisi Shaam Gher Bhi Raha Karo (Shaam) | Shaam | Miscellaneous/Mix Poetry | 4 | 07-01-2010 09:35 PM |
Zindagi ki shaam hojaye | Hussain | Miscellaneous/Mix Poetry | 2 | 03-15-2009 04:31 PM |