بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - Page 2 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:05 AM

قیصر شاہ روم کے نام خط :
صحیح بخاری میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں اس گرامی نامہ کی نص مروی ہے ، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرقل شاہ روم کے پاس روانہ فرمایا تھا ۔ وہ مکتوب یہ ہے :
" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے ہرقل عظیم روم کی طرف
اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ۔ تم اسلام لاؤ سالم رہو گے ۔ اسلام لاؤ اللہ تمہیں تمہارا اجر دوبارہ دے گا ۔ اور اگر تم نے رو گردانی کی تو تم پر اریسیوں ( رعایا) کا بھی ( گناہ ) ہوگا ۔ اے اہل کتاب ایک ایسی بات کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان برابر ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پوجیں ، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کریں اور اللہ کے بجائے ہمارا بعض بعض کو رب نہ بنائے ۔ پس اگر لوگ رخ پھیریں تو کہہ دو کہ تم لوگ گواہ رہو ہم مسلمان ہیں " ۔ (14)

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:05 AM

اس گرامی نامہ کو پہنچانے کے لئے دحیہ بن خلیفہ کلبی ( رضی اللہ عنہ ) کا انتخاب ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ یہ خط سربراہ بُصرٰی کے حوالے کردیں اور وہ اسے قیصر کے پاس پہنچا دے گا ۔ اس کے بعد جو کچھ پیش آیا اس کی تفصیل صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ۔ ان کا ارشاد ہے کہ ابو سفیان بن حرب نے ان سے بیان کیا کہ ہرقل نے اس کو قریش کی ایک جماعت سمیت بلوایا ۔ یہ جماعت صلح حدیبیہ کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور کفار قریش کے درمیان طے شدہ عرصہ امن میں ملک شام تجارت کے لئے گئی ہوئی تھی ۔ یہ لوگ ایلیاء ( بیت المقدس ) میں اس کے پاس حاضر ہوئے ۔ (15) ہرقل نے انہیں اپنے دربار میں بلایا ۔ اس وقت اس کے گردا گرد روم کے بڑے بڑے لوگ تھے ۔ پھر اس نے ان کو اور اپنے ترجمان کو بلا کر کہا کہ یہ شخص جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے اس سے تمہارا کون سا آدمی سب سے زیادہ قریبی نسبی تعلق رکھتا ہے ؟ ابو سفیان کا بیان ہے کہ میں نے کہا ‘ میں اس کا سب سے زیادہ قریب النسب ہوں ۔ ہرقل نے کہا ، اسے میرے قریب کردو اور اس کے ساتھیوں کو بھی قریب کرکے اس کی پشت کے پاس بٹھا دو ۔ اس کے بعد ہرقل نے اپنے ترجمان سے کہا میں اس شخص سے اُس آدمی ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کے متعلق سوالات کروں گا ۔ اگر یہ جھوٹ بولے تو تم لوگ اسے جھٹلا دینا ۔ ابو سفیان کہتے ہیں کہ خدا کی قسم اگر جھوٹ بولنے کی بدنامی کا خوف نہ ہوتا تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یقیناً جھوٹ بولتا ۔ ابو سفیان کہتے ہیں اس کے بعد پہلا سوال جو ہرقل نے مجھ سے آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )کے بارے میں کیا وہ یہ تھا کہ تم لوگوں میں اس کا نسب کیسا ہے؟

 

(#3)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:05 AM

میں نے کہا : وہ اونچے نسب والا ہے ۔
ہرقل نے کہا : تو کیا یہ بات اس پہلے بھی تم میں سے کسی نے کہی تھی؟
میں نے کہا : نہیں ۔
ہرقل نے کہا : کیا اس کے باپ دادا میں سے کوئی بادشاہ گزرا ہے؟
میں نے کہا : نہیں ۔
ہرقل نے کہا : اچھا تو بڑے لوگوں نے اس کی پیروی کی ہے یا کمزوروں نے؟
میں نے کہا : بلکہ کمزوروں نے۔
ہرقل نے کہا : یہ لوگ بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں ؟
میں نے کہا : بلکہ بڑھ رہے ہیں ۔
ہرقل نے کہا : کیا اس دین میں داخل ہونے کے بعد کوئی شخص اس دین سے برگشتہ ہوکر مرتد بھی ہوتا ہے ؟
میں نے کہا : نہیں ۔
ہرقل نے کہا : اس نے جو بات کی ہے کیا اسے کہنے سے پہلے تم لوگ اس کو جھوٹ سے مُتہم کرتے تھے ؟
میں نے کہا : نہیں ۔
ہرقل نے کہا : کیا وہ بدعہدی بھی کرتا ہے ؟
میں نے کہا : نہیں ۔ البتہ ہم لوگ اس وقت اس کے ساتھ صلح کی ایک مدت گزار رہے ہیں معلوم نہیں اس میں وہ کیا کرے گا۔ ابو سفیان کہتے ہیں کہ اس فقرے کے سوا مجھے اور کہیں کچھ گھسیڑنے کا موقع نہ ملا ۔
ہرقل نے کہا : کیا تم لوگوں نے اس سے جنگ کی ہے ؟
میں نے کہا : جی ہاں ۔

 

(#4)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:05 AM

ہرقل نے کہا : تو تمہاری اور اس کی جنگ کیسی رہی ؟
میں نے کہا : جنگ ہم دونوں کے درمیان برابر کی چوٹ ہے ۔ وہ ہمیں زک پہنچا لیتا ہے اور ہم اسے زک پہنچا لیتے ہیں ۔
ہرقل نے کہا : وہ تمہیں کن باتوں کا حکم دیتا ہے ؟
میں نے کہا : وہ کہتا ہے صرف اللہ کی عبادت کرو ۔ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو ۔ تمہارے باپ دادا جو کچھ کہتے تھے اسے چھوڑ دو ۔ اور وہ ہمیں نماز ، سچائی ، پرہیز ، پاک دامنی اور قرابت داروں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیتا ہے ۔
اس کے بعد ہرقل نے اپنے ترجمان سے کہا : " تم اس شخص ( ابو سفیان ) سے کہو کہ میں نے تم سے اس شخص کا نسب پوچھا تو تم نے بتایا کہ وہ اونچے نسب کا ہے ، اور دستور یہی ہے کہ پیغمبر اپنی قوم کے اونچے نسب میں بھیجے جاتے ہیں ۔
اور میں نے دریافت کیا کہ کیا یہ بات اس سے پہلے بھی تم میں سے کسی نے کہی تھی ؟ تم نے بتلایا کہ نہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر یہ بات اس سے پہلے کسی اور نے کہی ہوتی تو میں یہ کہتا کہ یہ شخص ایک ایسی بات کی نقالی کر رہا ہے جو اس سے پہلے کہی جا چکی ہے ۔
اور میں نے دریافت کیا کہ کیا اس کے باپ دادوں میں کوئی بادشاہ گزرا ہے ؟ تم نے بتلایا کہ نہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر اس کے باپ دادوں میں کوئی بادشاہ گزرا ہوتا تو میں کہتا کہ یہ شخص اپنے باپ کی بادشاہت کا طالب ہے ۔
اور میں نے یہ دریافت کیا کہ کیا جو بات اس نے کہی ہے اسے کہنے سے پہلے تم لوگ اسے جھوٹ سے متہم کرتے تھے ؟ تو تم نے بتایا کہ نہیں۔ اور میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ لوگوں پر تو جھوٹ نہ بولے اور اللہ پر جھوٹ بولے ۔
میں نے یہ بھی دریافت کیا کہ بڑے لوگ اس کی پیروی کر رہے ہیں یا کمزور ؟ تو تم نے بتایا کہ کمزوروں نے اس کی پیروی کی ہے ، اور حقیقت یہ ہے کہ یہی لوگ پیغمبروں کے پیروکار ہوتے ہیں ۔

 

(#5)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:06 AM

یروی کر رہے ہیں یا کمزور ؟ تو تم نے بتایا کہ کمزوروں نے اس کی پیروی کی ہے ، اور حقیقت یہ ہے کہ یہی لوگ پیغمبروں کے پیروکار ہوتے ہیں ۔
میں نے پوچھا کہ کیا اس دین میں داخل ہونے کے بعد کوئی شخص برگشتہ ہو کر مرتد بھی ہوتا ہے ؟ تو تم نے بتلایا کہ نہیں ، اور حقیقت یہ ہے ایمان کی بشاشت جب دلوں میں گھس جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔
اور میں نے دریافت کیا کہ کیا وہ بدعہدی بھی کرتا ہے ؟ تو تم نے بتلایا کہ نہیں اور پیغمبر ایسے ہی ہوتے ہیں ۔ وہ بدعہدی نہیں کرتے ۔
میں نے یہ بھی پوچھا کہ وہ کن باتوں کا حکم دیتا ہے ؟ تو تم نے بتایا کہ وہ تمہیں اللہ کی عبادت کرنے اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانے کا حکم دیتا ہے ، بت پرستی سے منع کرتا ہے ، اور نماز ، سچائی اور پرہیز گاری و پاک دامنی کا حکم دیتا ہے ۔
تو جو کچھ تم نے بتایا ہے اگر وہ صحیح ہے تو یہ شخص بہت جلد میرے ان دونوں قدموں کی جگہ کا مالک ہو جائے گا ۔ میں جانتا تھا کہ یہ نبی آنے والا ہے لیکن میرا یہ گمان نہ تھا کہ وہ تم سے ہوگا ۔ اگر مجھے یقین ہوتا کہ میں اس کے پاس پہنچ سکوں گا تو اس سے ملاقات کی زحمت اٹھاتا ، اور اگر اس کے پاس ہوتا تو اس کے دونوں پاؤں دھوتا"۔
اس کے بعد ہرقل نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگا کر پڑھا ۔ جب خط پڑھ کر فارغ ہوا تو وہاں آوازیں بلند ہوئیں اوربڑا شور مچا ۔ ہرقل نے ہمارے بارے میں حکم دیا اور ہم باہر کر دئیے گئے ۔ جب ہم لوگ باہر لائے گئے تو میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا ، ابو کبشہ ( 16)کے بیٹے کا معاملہ بڑا زور پکڑ گیا۔ اس سے تو بنواصفر ( رومیوں ) (17) کا بادشاہ ڈرتا ہے ۔ اس کے بعد مجھے برابر یقین رہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین غالب آکر رہے گا یہاں تک کہ اللہ نے میرے اندر اسلام کو جاگزیں کر دیا۔
یہ قیصر پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نامہ مبارک کا وہ اثر تھا جس کا مشاہدہ ابو سفیان نے کیا ۔ اس نامہ مبارک کا ایک اثر یہ بھی ہوا کہ قیصر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس نامہ مبارک کو پہنچانے والے یعنی دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو مال اور پارچہ جات سے نوازا ۔ لیکن حضرت دحیہ یہ تحائف لے کر واپس ہوئے تو حسمٰی میں قبیلہ جذام کے کچھ لوگوں نے ان پر ڈاکہ ڈال کر سب کچھ لوٹ لیا ۔ حضرت دحیہ مدینہ پہنچے تو اپنے گھر کے بجائے سیدھے خدمت نبوی میں حاضر ہوئے اور سارا ماجرا کہہ سنایا ۔ تفصیل سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں پانچ سو صحابہ کرام کی ایک جماعت حُسمٰی روانہ فرمائی ۔ حضرت زید نے قبیلہ جذام پر شب خون مار کر ان کی خاصی تعداد کو قتل کر دیا اور ان کے چوپایوں اور عورتوں کو ہانک لائے ۔ چوپایوں میں ایک ہزار اونٹ اور پانچ ہزار بکریاں تھیں اور قیدیوں میں ایک سو عورتیں اور بچے تھے۔

 

(#6)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:06 AM

چونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قبیلہ جذام میں پہلے سے مصالحت کا عہد چلا آرہا تھا اس لئے اس قبیلہ کے ایک سردار زید بن رفاعہ جذامی ( رضی اللہ عنہ) نے جھٹ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت احتجاج و فریاد کی ۔ زید بن رفاعہ اس قبیلے کے کچھ مزید افراد سمیت پہلے ہی مسلمان ہو چکے تھے اورجب حضرت دحیہ (رضی اللہ عنہ ) پر ڈاکہ پڑا تھا توان کی مدد بھی کی تھی ۔ اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا احتجاج قبول کرتے ہوئے مال غنیمت اور قیدی واپس کر دیئے ۔
عام اہل مغازی نے اس واقعہ کو صلح حدیبیہ سے پہلے بتلایا ہے ۔ مگر یہ فاش غلطی ہے کیونکہ قیصر کے پاس نامہ مبارک کی روانگی صلح حدیبیہ کے بعد عمل میں آئی تھی اسی لیے علامہ ابن قیم نے لکھا ہے کہ یہ واقعہ بلا شبہ حدیبیہ کے بعد کا ہے۔ (18)

منذر بن ساوی کے نام خط :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط منذر بن ساوی حاکم بحرین کے پاس لکھ کر اسے بھی اسلام کی دعوت دی اور اس خط کو حضرت علاء بن الحضرمی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں روانہ فرمایا ۔ جواب میں منذر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا : " امابعد ! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نے آپ کا خط اہل بحرین کو پڑھ کر سنا دیا ۔ بعض لوگوں نے اسلام کو محبت اور پاکیزگی کی نظر سے دیکھا اور اس کے حلقہ بگوش ہو گئے اور بعض نے پسند نہیں کیا ۔ اور میری زمیں میں یہود اور مجوس بھی ہیں لہذا آپ اس بارے میں اپنا حکم صادر فرمائیے "۔ اس کے جواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خط لکھا ۔

 

(#7)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:06 AM

" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
محمد رسول اللہ کی جانب سے منذر بن ساوی کی طرف
تم پر سلام ہو۔ میں تمہارے ساتھ اللہ کی حمد کرتا ہوں جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔
امابعد ! میں تمہیں اللہ عزوجل کی یاد دلاتا ہوں ۔ یاد رہے کہ جو شخص بھلائی اور خیر خواہی کرے گا وہ اپنے ہی لیے بھلائی کرے گا اور جو شخص میرے قاصدوں کی اطاعت اور ان کے حکم کی پیروی کرے اس نے میری اطاعت کی اور جو ان کے ساتھ خیر خواہی کرے اس نے میرے ساتھ خیر خواہی کی اور میرے قاصدوں نے تمہاری اچھی تعریف کی ہے اور میں نے تمہاری قوم کے بارے میں تمہاری سفارش قبول کر لی ہے؛ لہذا مسلمان جس حال پر ایمان لائے ہیں انہیں اس پر چھوڑ دو ۔ اور میں نے خطا کاروں کو معاف کر دیا ہے لہذا ان سے قبول کر لو۔ اور جب تک تم اصلاح کی راہ اختیار کیے رہو گے ہم تمہیں تمہارے عمل سے معزول نہ کریں گے اور جو یہودیت یا مجوسیت پر قائم رہے اس پرجزیہ ہے" ۔ (19)

 

(#8)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:06 AM

ہوذہ بن علی صاحب یمامہ کے نام خط :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوذہ بن علی حاکم یمامہ کے نام حسب ذیل خط لکھا :
" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
محمد رسول اللہ کی طرف سے ہوذہ بن علی کی جانب
اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میرا دین اونٹوں اور گھوڑوں کی رسائی کی آخری حد تک غالب آکر رہے گا لہذا اسلام لاؤ سالم رہو گے اور تمہارے ماتحت جو کچھ ہے اسے تمہارے لیے برقرار رکھوں گا "۔
اس خط کو پہنچانے کے لیے بحیثیت قاصد سلیط بن عمرو عامری رضی اللہ عنہ کا انتخاب فرمایا گیا ۔ حضرت سلیط اس مہر لگے ہوئے خط کو لے کر ہوذہ کے پاس تشریف لے گئے تو اس نے آپ رضی اللہ عنہ کو مہمان بنایا اور مبارک باد دی ۔ حضرت سلیط رضی اللہ عنہ نے اسے خط پڑھ کر سنایا تو اس نے درمیانی قسم کا جواب دیا ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ لکھا : آپ جس چیز کی دعوت دیتے ہیں اس کی بہتری اور عمدگی کا کیا پوچھنا ۔ اور عرب پر میری ہیبت بیٹھی ہوئی ہے ۔ اس لیے کچھ کار پردازی میرے ذمہ کریں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کروں گا ۔ اس نے حضرت سلیط رضی اللہ عنہ کوتحائف بھی دئیے اور ہجر کا بنا ہوا کپڑا بھی دیا ۔ حضرت سلیط رضی اللہ عنہ یہ تحائف لے کر خدمت نبوی میں واپس آئے اور ساری تفصیلات گوش گزار کیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا خط پڑھ کر فرمایا : " اگر وہ زمین کا ایک ٹکڑا بھی مجھ سے طلب کرے گا تو میں اسے نہ دوں گا ۔ وہ خود بھی تباہ ہوگا ، اور جو کچھ اس کے ہاتھ میں ہے وہ بھی تباہ ہوگا"۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ سے واپس تشریف لائے تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے یہ خبر دی کہ ہوذہ کا انتقال ہو چکا ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " سنو ! یمامہ میں ایک کذاب نمودار ہونے والا ہے جو میرے بعد قتل کیا جائے گا ۔ ایک کہنے والے نے کہا ، یا رسول اللہ ! اسے کون قتل کرے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اور تمہارے ساتھی ۔ اور واقعۃً ایسا ہی ہوا ۔ (20)

 

(#9)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:07 AM

حاکم بن ابی شمر غسانی حاکم دمشق کے نام خط:
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےا س کے پاس ذیل کا خط رقم فرمایا۔
" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
محمد رسول اللہ کی طرف سے حارث بن ابی شمر کی طرف
اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ، اور ایمان لائے اور تصدیق کرے ۔ اور میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ اللہ پر ایمان لاؤ جو تنہا ہے ، اور جس کا کوئی شریک نہیں۔ اور تمہارے لیے تمہاری بادشاہت باقی رہے گی " ۔
یہ خط قبیلہ اسد بن خزیمہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی حضرت شجاع بن وہب رضی اللہ عنہ کے بدست روانہ کیا گیا ۔ جب انہوں نے یہ خط حارث کے حوالے کیا تو اس نے کہا : " مجھ سے میری بادشاہت کون چھین سکتا ہے ؟ میں اس پر یلغار کرنے ہی والا ہوں " ۔ اور اسلام نہ لایا ۔

شاہ عمان کے نام خط :
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط شاہ عمان جیفر اور اس کے بھائی عبد کے نام لکھا ۔ ان دونوں کے والد کا نام جلندی تھا ۔ خط کا مضمون یہ تھا ۔

 

(#10)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:07 AM

" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
محمد بن عبداللہ کی جانب سے جلندی کے دونوں صاحبزادوں جیفر اور عبد کے نام
" اس شخص پر سلام جو ہدایت کی پیروی کرے ۔ اما بعد میں تم دونوں کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں ، اسلام لاؤ ، سلامت رہو گے ۔ کیونکہ میں تمام انسانوں کی جانب اللہ کا رسول ہوں ؛ تاکہ جو زندہ ہے اسے انجام کے خطرہ سے آگاہ کردوں اور کافرین پر قول بر حق ہو جائے ۔ اگر تم دونوں اسلام کا اقرار کر لو گے تو تم ہی دونوں کو والی اور حاکم بناؤں گا ۔ اور اگر تم دونوں نے اسلام کا اقرار کرنے سے گریز کیا تو تمہاری بادشاہت ختم ہو جائے گی ۔ تمہاری زمین پر گھوڑوں کی یلغار ہوگی اور تمہاری باد شاہت پر میری نبوت غالب آجائے گی "۔
اس خط کو لے جانے کے لیے ایلچی کی حیثیت سے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ان کا بیان ہے کہ میں روانہ ہو کر عمان پہنچا اور عبد سے ملاقات کی ۔ دونوں بھائیوں میں یہ زیادہ دوراندیش اور نرم خو تھا ۔ میں نے کہا میں تمہارے پاس اور تمہارے بھائی کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایلچی بن کر آیا ہوں ۔ اس نے کہا ، میرا بھائی عمر اور بادشاہت دونوں میں مجھ سے بڑا اور مجھ پر مقدم ہے اس لیے میں تم کو اس کے پاس پہنچا دیتا ہوں کہ وہ تمہارا خط پڑھ لے ۔ اس کے بعد اس نے کہا "اچھا ! تم دعوت کس بات کی دیتے ہو ؟ "
میں نے کہا " ہم ایک اللہ کی طرف بلاتے ہیں ، جو تنہا ہے، جسکا کوئی شریک نہیں ، اور ہم کہتے ہیں کہ اس کے علاوہ جس کی پٌوجا کی جاتی ہے اسے چھوڑ دو اور یہ گواہی دو کہ محمد اللہ کے بندے اور رسول ہیں "۔
عبد نے کہا " اے عمرو ! تم اپنی قوم کے سردار کے صاحبزادے ہو ۔ بتاؤ تمہارے والد نے کیا کیا ؟ کیونکہ ہمارے لیے اس کا طرز عمل لائق اتباع ہوگا "۔
میں نے کہا : " وہ تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر وفات پا گئے لیکن مجھے حسرت ہے کہ کاش انہوں نے اسلام قبول کیا ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی ہوتی ۔ میں خود بھی انہی کی رائے پر تھا لیکن اللہ نے مجھے اسلام کی ہدایت دے دی "۔
عبد نے کہا : تم نے کب ان کی پیروی کی ؟

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
الل, اور, اکرم, صلی, نام, نبی, کے

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نماز کے بارے میں ارشادات محمد الرسول اللہ ROSE Hadees Shareef 5 07-15-2012 09:19 PM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 3 07-15-2012 09:13 PM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی mcitp-it Other's Ulama Bayans 0 05-30-2012 02:46 PM
~ صومالیہ میں نائٹ کلب کے مالک عبد اللہ کی خا& Shaam Say For Islam 8 04-12-2012 10:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 07:27 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG