|
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
|
بہلول دانا ہارون الرشید کے زمانہ میں ایک مجذوب صفت بزرگ تھے ۔ ایک مرتبہ قبرستان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے پوچھا :
بہلول ! یہاں کیا کر رہے ہو ؟
کہنے لگے : ایسے لوگوں کے پاس ہوں کہ ان کی صحبت مجھے تکلیف نہیں دیتی اور اگر ان سے دور رہوں تو یہ میری غیبت نہیں کرتے ۔
پوچھنے والے نے دوبارہ کہا کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے ، اس میں کمی کی دعا کریں ۔
کہنے لگے کہ اللہ کی قسم ! مجھے تو کوئی پرواہ نہیں ، چاہے گندم کے ایک دانے کی قیمت ایک دینار ہی کیوں نہ ہوجائے ۔ اسلئے کہ اللہ پاک کا ہم پر بھی حق ہے کہ ہم اس کے حکم کے مطابق اس کی عبادت کریں اور اللہ پر ہمارا یہ حق ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ہمیں رزق دے ، جب رزق کی ذمہ داری اللہ پاک نے لی ہے تو مجھے فکر کرنے کی کچھ ضرورت نہیں
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 02:42 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.