بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link |
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:07 AM

میں نے کہا : ابھی جلد ہی ۔
اس نے دریافت کیا : تم کس جگہ اسلام لائے ؟
میں نے کہا : نجاشی کے پاس اور بتلایا کہ نجاشی بھی مسلمان ہو چکا ہے ۔
عبد نے پوچھا : اس کی قوم نے اس کی بادشاہت کا کیا کیا ؟
میں نے کہا : اسے برقرار رکھا اور اس کی پیروی کی ۔
اس نے کہا : اسقفوں اور راہبوں نے بھی اس کی پیروی کی ؟
میں نے کہا : ہاں ۔
عبد نے کہا : اے عمرو ! دیکھو کیا کہہ رہے ہو کیونکہ آدمی کی کوئی بھی خصلت جھوٹ سے ذیادہ رسوا کن نہیں ؟
میں نے کہا : میں جھوٹ نہیں کہہ رہا ہوں اور نہ ہم اسے حلال سمجھتے ہیں ۔
عبد نے کہا : میں سمجھتا ہوں ، ہرقل کو نجاشی کے اسلام لانے کا علم نہیں ۔
میں نے کہا : کیوں نہیں
عبد نے کہا : تمہیں یہ بات کیسے معلوم ؟
میں نے کہا : نجاشی ہرقل کو خراج ادا کیا کرتا تھا لیکن جب اس نے اسلام قبول کیا ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی تو بولا : خدا کی قسم اب اگر وہ مجھ سےا یک درہم بھی مانگے گا تو میں نہ دفوں گا ۔ اور جب اس کی اطلاع ہرقل کو ہوئی تو اس کے بھائی یناق نے کہا ، کیا تم اپنے غلام کو چھوڑ دو گے کہ وہ تمہیں خراج نہ دے اور تمہارے بجائے ایک دوسرے شخص کا نیا دین اختیار کر لے ؟ ہرقل نے کہا : یہ ایک آدمی ہے جس نے ایک دین کو پسند کیا اور اسے اپنے لیے اختیار کر لیا ۔ اب میں اس کا کیا کر سکتا ہوں؟ خدا کی قسم ! اگر مجھے اپنی بادشاہت کی حرص نہ ہوتی تو میں بھی وہی کرتا جو ا سنے کیا ہے ۔
عبد نے کہا : عمرو ! دیکھو کیا کہہ رہے ہو ؟

 

Sponsored Links
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:08 AM

میں نے کہا : واللہ میں تم سے سچ کہہ رہا ہوں ۔
عبد نے کہا : اچھا مجھے بتاؤ وہ کس بات کا حکم دیتے ہیں اور کس چیز سے منع کرتے ہیں ؟
میں نے کہا : اللہ عزوجل کی اطاعت کا حکم دیتے ہیں اور اس کی نافرمانی سے منع کرتے ہیں ۔ نیکی و صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں اور ظلم و زیادتی ، زناکاری ، شراب نوشی اور پتھر ، بت اور صلیب کی عبادت سے منع کرتے ہیں ۔
عبد نے کہا : یہ کتنی اچھی بات ہے جس کی طرف بلاتے ہیں ۔ اگر میرا بھائی بھی اس بات پر میری متابعت کرتا تو ہم لوگ سوار ہو کر ( چل پڑتے ) یہاں تک کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتے اور ان کی تصدیق کرتے ! لیکن میرا بھائی اپنی بادشاہت کا اس سے کہیں زیادہ حریص ہے کہ اسے چھوڑ کر کسی کا تابع فرمان بن جائے ۔
میں نے کہا : اگر وہ اسلام قبول کرلے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قوم پر اس کی بادشاہت برقرار رکھیں گے ۔ البتہ ان کے مالداروں سے صدقہ لے کر فقیروں پر تقسیم کر دیں گے ۔
عبد نے کہا ؛ یہ تو بڑی اچھی بات ہے ۔ اچھا بتاؤ صدقہ کیا ہے ؟
جواب میں میں نے مختلف اموال کے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرر کئے ہوئے صدقات کی تفصیل بتائی ۔ جب اونٹ کی باری آئی تو وہ بولا : اے عمرو ! ہمارے ان مویشیوں میں سے بھی صدقہ لیا جائے گا جو خود ہی درخت چر لیتے ہیں ۔
میں نے کہا : ہاں ۔

 

(#23)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:08 AM

عبد نے کہا : واللہ میں نہیں سمجھتا کہ میری قوم اپنے ملک کی وسعت اور تعداد کی کثرت کے باوجود اس کو مان لے گی ۔
حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں اس کی ڈیوڑھی میں چند دن ٹھہرا رہا ۔ وہ اپنے بھائی کے پاس جا کر میری ساری باتیں بتاتا رہتا تھا ۔ پھر ایک دن اس نے مجھے بلایا اور میں اندر داخل ہوا ۔ چوبداروں نے میرے بازو پکڑ لیے ۔ اس نے کہا چھوڑ دو ۔ اور مجھے چھوڑ دیا گیا ۔ میں نے بیٹھنا چاہا تو چوبداروں نے مجھے بیٹھنے نہ دیا ۔ میں نے بادشاہ کی طرف دیکھا تو اس نے کہا اپنی بات کہو ، میں نے سر بمہر خط اس کے حوالے کر دیا۔ اس نے مہر توڑ کر خط پرھا ؛ جب پورا خط پڑھ چکا تو اپنے بھائی کے حوالہ کر دیا ۔ بھائی نے بھی اسی طرح پڑھا ۔ مگر میں نے دیکھا کہ اس کا بھائی اس سے زیادہ نرم دل ہے ۔
بادشاہ نے پوچھا : مجھے بتاؤ قریش نے کیا روش اختیار کی ہے ؟
میں نے کہا : سب ان کے اطاعت گزار ہو گئے ہیں ۔ کوئی دین سے رغبت کی بنا پر اور کوئی تلوار سے خوف زدہ ہو کر ۔
بادشاہ نے پوچھا : ان کے ساتھ کون لوگ ہیں ؟
میں نے کہا : سارے لوگ ہیں ۔ انہوں نے اسلام کو برضا و برغبت قبول کر لیا ہے اوراسے تمام دوسری چیزوں پر ترجیح دی ہے ۔ انہیں اللہ کی ہدایت اور اپنی عقل کی رہنمائی سے یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ وہ گمراہ تھے ۔ اب اس علاقہ میں میں نہیں جانتا کہ تمہارے سوا کوئی اور باقی رہ گیا ہے ۔ اور اگر تم نے اسلام قبول نہ کیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نہ کی تو تمہیں سوار روندڈالیں گے ۔ اور تمہاری ہریالی کا صفایا کر دیں گے۔ اس لیے اسلام قبول کرلو ، سلامت رہو گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم کو تمہاری قوم کا حکمران بنا دیں گے۔ تم پر نہ سوار داخل ہوں گے نہ پیادے ۔
بادشاہ نے کہا : مجھے آج چھوڑ دو اور کل پھر آؤ ۔

 

(#24)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:08 AM

اس کے بعد میں اس کے بھائی کے پاس واپس آگیا ۔
اس نے کہا : عمرو ! مجھے امید ہے کہ اگر بادشاہت کی حرص غالب نہ آئی تو وہ اسلام قبول کر لے گا ۔ دوسرے دن پھر بادشاہ کے پاس گیا لیکن اس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس لیے میں اس کے بھائی کے پاس واپس آگیا اور بتلایا کہ بادشاہ تک میری رسائی نہ ہو سکی ۔ بھائی نے مجھے اس کے یہاں پہنچا دیا ۔ اس نے کہا : " میں نے تمہاری دعوت پر غور کیا ۔ اگر میں بادشاہت ایک ایسے آدمی کے حوالے کر دوں جس کے شہسوار یہاں پہنچے بھی نہیں تو میں عرب میں سب سے کمزور سمجھا جاؤں گا اور اگر اس کے شہسوار یہاں پہنچ آئے تو ایسا رن پڑے گا کہ انہیں کبھی اس سے سابقہ نہ پڑا ہوگا "۔
میں نے کہا ؛ اچھا تو میں کل واپس جا رہا ہوں ۔
جب اسے میری واپسی کا یقین ہو گیا تو اس نے بھائی سے خلوت میں بات کی اور بولا : "یہ پیغمبر جن پر غالب آچکا ہے ان کے مقابل ہماری کوئی حیثیت نہیں اور اس نے جس کسی کے پاس بھی پیغام بھیجا ہے اس نے دعوت قبول کر لی ہے ، لہذا دوسرے دن صبح ہی مجھے بلوایا گیا اور بادشاہ اور اس کے بھائی دونوں نے اسلام قبول کر لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی اور صدقہ وصول کرنے اور لوگوں کے درمیان فیصلے کرنے کے لیے مجھے آزاد چھوڑ دیا اور جس کسی نے میری مخالفت کی اس کے خلاف میرے مددگار ثابت ہوئے ۔ (21)
اس واقعے کے سیاق سے معلوم ہوتا ہے کہ بقیہ بادشاہوں کی بہ نسبت ان دونوں کے پاس خط کی روانگی خاصی تاخیر سے عمل میں آئی تھی ۔ غالباً یہ فتح مکہ کے بعد کا واقعہ ہے ۔
-------------------------------------------------
ان خطوط کے ذریعے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعوت روئے زمین کے بیشتر بادشاہوں تک پہنچا دی ۔ اس کے جواب میں کوئی ایمان لایا تو کسی نے کفر کیا ؛ لیکن اتنا ضرور ہوا کہ کفر کرنے والوں کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہو گئی اور ان کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ایک جانی پہچانی چیز بن گیا ۔
(از الرحیق المختوم مصنفہ مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری مرحوم )

 

(#25)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:09 AM

حوالہ جات
(1) صحیح بخاری 872،873/2
(2) رحمۃ اللعالمین 171/1
(3) (رسول اکرم کی سیاسی زندگی مؤلفہ ڈاکٹر حمیداللہ صاحب صفحات 108، 109، 122، 123، 124، 125 ۔ زادالمعاد میں آخری فقرہ "والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ " کے بجائے " اسلم انت " ہے دیکھئے زادالمعاد 3/ 60)
(4) دیکھئے ڈاکٹر حمیداللہ صاحب کی کتاب " حضور اکرم کی سیاسی زندگی 114-108، 131-121
(5) حضرت عیسٰی علیہ السلام کے متعل یہ فقرے ڈاکٹر حمید اللہ صاحب کی اس رائے کی تائید کرتے ہیں کہ ان کا ذکر کردہ خط اصحمہ کے نام تھا۔ واللہ اعلم ۔
(6) زادالمعاد61/3
(7) ابن ہشام 359/2
(8)یہ بات کسی قدر صحیح مسلم کی روایت سے اخذ کی جا سکتی ہے جو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے 99/2
(9)یہ نام علامہ منصور پوری نے رحمۃ اللعالمین 178/1 میں ذکر فرمایا ہے ۔ ڈاکٹرحمیداللہ صاحب نے اس کا نام بنیا مین بتلایا ہے ۔ دیکھیے رسول اکرم کی سیاسی زندگی ص 41
(10)زاد المعاد 61/3 ۔ ماضی قریب میں یہ خط دستیاب ہوا ہے ۔ ڈاکٹر حمیداللہ صاحب نے اس کا جو فوٹو شائع کیا ہے اس میں اور زادالمعاد کی عبارت میں صرف دو حروف کا فرق ہے ۔ زادالمعاد میں ہے " اسلم تسلم۔ اسلم یوتک اللہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ الخ " اور خط میں ہے " فاسلم تسلم یوتک اللہ ۔ ۔ ۔ ۔" اسی طرح زادالمعاد میں ہے " اثم اھل القبط " اور خط میں ہے " اثم القبط " ۔ دیکھئے رسول اکرم کی سیاسی زندگی صفحہ 136، 137
(11) زاد المعاد 61/3

 

(#26)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بادشاہوں اور امراء کے نام نبی اکرم صلی الل - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-14-2012, 03:10 AM

(12) فتح الباری 127/8
(13)محاضرات خضری 147/1 ، فتح الباری 127،128/8 ، نیز دیکھئے رحمۃ اللعالمین
(14) صحیح بخاری 4،5/1
(15)اس وقت قیصر اس بات پر اللہ کا شکر بجالانے کے لئے حمص سے ایلیاء ( بیت المقدس) گیا ہوا تھا کہ اللہ نے اس کے ہاتھوں اہل فارس کو شکست فاش دی ( دیکھئے صحیح مسلم 99/2) اس کی تفصیل یہ ہے کہ فارسیوں نے خسرو پرویز کو قتل کرنے کے بعد رومیوں سے ان کے مقبوضہ علاقوں کی واپسی کی شرط پر صلح کرلی اور وہ صلیب بھی واپس کردی جس کے متعلق نصاریٰ کا عقیدہ ہے کہ اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پھانسی دی گئی تھی ۔ قیصر اس صلح کے بعد صلیب کو اصل جگہ پر نصب کرنے اور اس فتح مبین پر اللہ کا شکر بجا لانے کے لیے 629ء یعنی 7ھ میں ایلیاء ( بیت المقدس) گیا تھا ۔
(16) ابو کبشہ کے بیٹے سے مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے۔ ابو کبشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا یا نانا میں سے کسی کی کنیت تھی، اور کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے رضاعی باپ ( حلیمہ سعدیہ کے شوہر ) کی کنیت تھی ۔ بہر حال ابو کبشہ غیر معروف شخص ہے اور عرب کا دستور تھا کہ جب کسی کی تنقیص کرنی ہوتی تو اسے اس کے آباء و اجداد میں سے کسی غیر معروف شخص کی طرف منسوب کر دیتے ۔
(17) بنو الاصفر ( اصفر کی اولاد ۔ اور اصفر کے معنی زرد ، پیلا ) رومیوں کو بنوالاصفر کہا جاتا ہے۔ کیونکہ روم کے جس بیٹے سے رومیوں کی نسل تھی وہ کسی وجہ سے اصفر ( پیلے ) کے لقب سے مشہور ہو گیا تھا۔
(18)دیکھئے زاد المعاد 122/2 ، حاشیہ تلقیح الفہوم ص 29
(19) زادالمعاد 61،62/3 ۔ یہ خط ماضی قریب میں دستیاب ہوا ہے اور ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے اس کا فوٹو شائع کیا ہے ۔ زادالمعاد کی عبارت اور اس فوٹو والی عبارت میں صرف ایک لفظ کا فرق ( یعنی فوٹو میں ) ہے " لا الہ الا ھو " کے بجائے " لا الہ غیرہ " ہے ۔
(20) زادالمعاد 63/3
(21) زادالمعاد 3/ 63، 62

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
الل, اور, اکرم, صلی, نام, نبی, کے


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
نماز کے بارے میں ارشادات محمد الرسول اللہ ROSE Hadees Shareef 5 07-15-2012 09:19 PM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 3 07-15-2012 09:13 PM
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
اولیاء اللہ کون؟ شیخ توصیف الرحمن الراشدی mcitp-it Other's Ulama Bayans 0 05-30-2012 02:46 PM
~ صومالیہ میں نائٹ کلب کے مالک عبد اللہ کی خا& Shaam Say For Islam 8 04-12-2012 10:39 AM


All times are GMT +5. The time now is 08:23 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2024, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG