آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام کی - Page 3 - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Say For Islam » آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام کی
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#21)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:06 AM

غسل کا مسنون طریقہ*



واش روم میں داخل ہونے کی دعا ( جو پہلے شیئر کی گئی ہے ) پڑھ کر غسل خانے میں داخل ہوں اور دیگر ضروریات سے فارغ ہونے کے بعد غسل کی ابتدا ہاتھ دھونے سے کریں۔۔۔

سب سے پہلے دونوں ہاتھ کلائیوں تک تین مرتبہ دھوئیں۔۔۔
بدن پر کہیں ناپاکی لگی ہو تو اس کو اچھی طرح مل کر دھوئیں۔۔۔ پھر استنجا کے مقامات کو دھوئیں خواہ ناپاکی لگی ہو یا نہیں۔۔۔
پھر سنت کے مطابق مکمل وضو کریں۔۔۔ اگر غسل کا پانی نیچے پاؤں میں اکٹھا ہو رہا ہو تو اس وقت پاؤں نہ دھوئیں۔ بعد میں علیحدہ ہو کر دھو لیں۔۔۔

پہلے دائیں کندھے پر پانی ڈالیں پھر بائیں کندھے پر۔۔۔ اور سر پر پانی ڈال کر پورے بدن پر بہائیں۔۔۔ اور کوشش کریں کہ تین دفعہ پورے بدن پر پانی بہہ جائے۔آج کل شاورز کی مدد سے یہ کام آسانی سے اور جلدی ہو جاتا ہے۔۔ ہاتھوں سے بدن کو مل کر دھوئیں۔۔۔

غسل کے بعد بدن کو کپڑے سے پونچھنا بھی ثابت ہے اور نہ پونچھنا بھی ، لہٰذا جو صورت بھی اختیار کریں ، سنت پر عمل کرنے کی نیت کر لیں۔۔۔

اسی غسل سے نماز ادا فرما سکتے ہیں۔ نیا وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔


.....

 

Sponsored Links
(#22)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:06 AM

*وضو کرنے کے آداب اور سنتیں *




صحیح بخاری و مسلم میں آقا علیہ الصلاہ والسلام کا فرمان ہے کہ قیامت کے دن میری امت اس طرح لائی جائے گی کہ اس کے اعضاء آثار وضو سے چمکتے ہوں گے۔ تو جس سے ہو سکے اپنی چمک زیادہ کرے۔۔۔ یعنی وہ اعضاء جو وضو میں دھوئے جاتے ہیں قیامت کے دن چمک رہے ہوں گے اور اسی سے پہچان لیا جائے گا کہ یہ امت محمدی کے لوگ ہیں۔ تو جس سے ہو سکے ہمیشہ باوضو رہ کر یا ہمیشہ اچھی طرح وضو کر کے اپنی چمک بڑھائے۔۔۔
ایک دوسرے ارشاد کے مطابق جب مسلمان بندہ وضو کرتا ہے تو جس جس عضو کو دھوتا جاتا ہے اس کے گناہ گرتے جاتے ہیں۔۔۔ جب کلی کرتا ہے منہ کے گناہ گر جاتے ہیں۔ جب ناک میں پانی ڈال کر صاف کرتا ہے ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں۔ جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ پلکوں کے بھی نکل جاتے ہیں۔ جب ہاتھ دھوتا ہے ہاتھوں کے گناہ گر جاتے ہیں۔یہاں تک کہ کانوں سے بھی نکل جاتے ہیں۔ اور جب پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ ناخنوں سے بھی۔۔۔ سبحان اللہ۔

وضو کے چار فرائض ہیں۔۔۔
١- چہرے کا دھونا: چہرہ دھونے سے مراد ہے کہ لمبائی میں پیشانی کے شروع سے لے کر ، جہاں سے عام طور پر بال اگتے ہیں ، ٹھوڑی تک۔ اور چوڑائی میں ایک کان سے دوسرے کان تک چہرہ ہے۔ اس حد کے اندر جلد کے ہر حصہ پر ایک مرتبہ پانی بہانا فرض ہے۔۔۔


٢- دونوں ہاتھوں کا دھونا: اس حکم میں کہنیاں بھی داخل ھیں۔۔۔ یعنی کہنیوں سے لے کر انگلیوں کے ناخنوں تک کوئی جگہ ذرہ بھر دھلنے سے رہ جائے گی تو وضو نہ ہو گا۔۔۔

٣- سر کا مسح کرنا: فقہ حنفی کے مطابق چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے۔۔۔ مسح کے لئے ہاتھ پانی سے تر ہونا چاہیئے۔۔۔

٤- دونوں پاؤں دھونا: اس میں ٹخنے بھی شامل ہیں۔ کہ ٹخنوں سمیت پاؤں کے ہر حصے کو ایک مرتبہ دھونا فرض ہے۔۔۔

دھونے کی تعریف

کسی عضو کے دھونے سے مراد یہ ہے کہ عضو کے ہر حصے پر کم از کم دو بوند پانی بہہ جائے۔۔۔ بھیگ جانے یا تیل کی طرح پانی چپڑ لینے یا ایک آدھ بوند بہہ جانے کو دھونا نہیں کہتے۔ اس طرح کرنے سے نہ وضو ہوتا ہے نہ غسل۔۔۔ اور اس میں بدن کے بعض حصوں کی خاص احتیاط کرنی پڑتی ہے۔ جس کی کچھ تفصیل غسل کے بیان میں گزر چکی ہے۔۔۔

وضو کا مسنون طریقہ

سب سے پہلے تو وضو کا ثواب پانے اور احکامات الٰہیہ بجا لانے کے لئے وضو کرنے کی نیت کرے۔۔۔ اور نیت دل کے مضبوط ارادے کا نام ہے۔۔۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم یا بسم اللہ والحمدللہ العظیم علٰی دین الاسلام پڑھ کر وضو کرنا شروع کرے۔۔۔ دونوں ہاتھ پہنچوں تک یعنی کلائیوں تک تین مرتبہ دھوئے۔۔۔
مسواک کرے۔ اگر مسواک دستیاب نہ ہو تو انگلی سے دانتوں کو ملے۔۔۔
پھر تین مرتبہ دائیں ہتھیلی میں پانی لے کر کلی کرے کہ ہر بار منہ کے ہر حصے پر پانی بہہ جائے۔ اور روزہ نہ ہو تو غرغرہ بھی کرے۔۔۔
پھر تین مرتبہ دائیں ہتھیلی میں پانی لے کر ناک میں چڑھائے کہ جہاں تک نرم حصہ ہے وہاں تک پانی پہنچ جائے۔ اور ہر مرتبہ بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑے تا کہ صاف ہو جائے۔۔۔
تین مرتبہ چہرے کو دھوئیں اور اسلامی بھائی داڑھی کا خلال بھی کریں۔۔۔ خلال کا طریقہ یہ ہے کہ ہتھیلی میں پانی لے کر ٹھوڑی کے پاس تالو میں ڈالے اور انگلیوں کو گردن کی طرف سے داڑھی میں داخل کر کے سامنے سے نکالے۔۔۔ہاتھ اور پاؤں دھوتے وقت ان کی انگلیوں کا بھی خلال کرے۔۔
پھر کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ تین تین مرتبہ دھوئے۔۔۔ پہلے دایاں پھر بایاں۔۔۔ پھر پورے سر کا ایک مرتبہ مسح کرے اور شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے کانوں کا مسح کرے۔۔۔ سر کا مسح کرنے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو پانی سے تر کر کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے سوا باقی انگلیوں کے سرے دوسرے ہاتھ کی تینوں انگلیوں سے ملائے اور پیشانی کے بالوں پر رکھ کر گدی کی طرف اس طرح لے جائے کہ ہتھیلیاں سر سے جدا رہیں۔ وہاں سے ہتھیلیوں سے سر کی سائیڈز کا مسح کرتے ہوئے واپس لائے۔۔۔ شہادت کی انگلی سے کان کے اندرونی حصے کا مسح کرے اور انگوٹھوں کے پیٹ سے کانوں کے پچھلے حصے کا مسح نیچے سے اوپر کی طرف لے جاتے ہوئے کرے۔۔۔ اب انگلیوں کی پشت سے گردن کا مسح کرے۔۔۔ حلق کا مسح کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔
پہلے دایاں پھر بایاں پاؤں تین تین مرتبہ ٹخنوں سمیت دھوئے اور انگلیوں کا خلال اس طرح کرے کہ دایاں پاؤں دھوتے وقت چھنگلیا کی طرف سے انگوٹھے کی طرف خلال کرے اور بایاں پاؤں دھوتے وقت انگوٹھے سے چھنگلیا کی طرف خلال کرتا جائے۔۔دونوں پاؤں بائیں ہاتھ سے دھوئیں گے اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال بائیں ہاتھ کی چھنگلیا سے کریں گے۔۔۔ ۔
تمام اعضاء کو اچھی طرح مل کر دھوئے۔ اعضاء کو مسلسل اور ترتیب وار دھوتا جائے۔ اگر اعضاء سے پانی کی بوندیں ٹپک رہی ہوں تو ان کو پونچھ لے تا کہ بوندیں کپڑوں یا بدن پر نہ ٹپکیں۔ خاص طور پر جب مسجد میں جانا ہو۔۔۔


وضو کے بعد کلمہ شہادت اشھد ان لا الٰہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ پڑھ کر یہ دعا پڑھیں۔۔۔


اللھم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطھرین۔۔۔


اے اللہ تو مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں اور خوب پاکی حاصل کرنے والوں میں شامل فرما۔۔۔

اس دعا کے بارے میں ملا علی قاری نے شرح مشکوٰہ شریف میں فرمایا ہے کہ وضو ظاہری طہارت ہے۔ اس دعا سے باطنی طہارت کی درخواست پیش کی گئی ہے کہ اے اللہ جو ہمارے اختیار میں تھی وہ ہم کر چکے ہیں۔ اب تو اپنی رحمت سے ہمارے باطن کو بھی پاک فرما دے۔۔۔

.....

 

(#23)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:07 AM

*گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے کی سنتیں *



آقا علیہ الصلاہ والسلام نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت اللہ کا ذکر کرے تو شیطان(اپنے ساتھیوں سے )کہتا ہے :اب تم اس گھر میں نہ رہ سکتے ہو اور نہ تمہارے لیے یہاں پر کچھ کھانے کو ہے۔۔۔ سبحان اللہ۔
ان مواقع کے لئے تفصیلی دعائیں تعلیم فرمائی گئی ہیں لیکن یہاں ہم مختصرا شیئر کرتے ہیں تاکہ آسانی سے یاد رہیں اور اللہ عزوجل کا ذکر بھی ہو جائے اور سنت پر عمل کرنے کا ثواب بھی مل جائے۔۔۔

گھر میں داخل ہونے کی دعا:۔


بسم اللہ ولجنا ، وبسم اللہ خرجنا ، وعلی اللہ ربنا توکلنا۔۔۔
اللہ کے نام کے ساتھ ہم داخل ہوئے،اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے،اور اپنے پروردگار پر ہم نے توکل کیا۔۔۔

گھر والوں کو سلام کہنا:۔


اللہ عزوجل نے سورہ النور میں فرمایا ہے’’پس جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے گھر والوں کو سلام کہا کرو،(یہ سلام) اللہ تعالی کی طرف سے نازل شدہ دعائے خیر ہے جو بابرکت اورپاکیزہ ہے۔‘‘ (النور:61)

تو جب بھی گھر میں داخل ہوں۔ بلند آواز سے سب کو السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کہنا چاہیئے۔ اور اگر گھر میں کوئی موجود نہ ہو تو نماز والا سلام کہے۔۔۔

السلام علیک ایھاالنبی ورحمت اللہ وبرکاتہ ، السلام علینا وعلٰی عباداللہ الصالحین۔۔۔

اگر کسی دوسرے کے گھر میں جا رہے ہوں تو السلام علیکم کہہ کر اجازت طلب کریں۔ اور اگر گھر میں سے کوئی پوچھے کہ کون ہے تو جواب میں ، میں ہوں، یا ، دروازہ کھولیں، نہ کہیں بلکہ اپنا نام بتائیں۔۔۔ اگر داخلے کی اجازت نہ ملے تو بغیر برا منائے واپس چلے جائیں۔ ہو سکتا ہے کسی مجبوری کی وجہ سے صاحب خانہ نے اجازت نہ دی ہو۔۔۔

اللہ عزوجل قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔۔۔

وان قیل لکم ارجعو، فارجعو، ھو ازکٰی لکم۔۔۔
اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ کہ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ ہے۔۔۔

ڈور بیل بجا کر دروازے کے بالکل سامنے کھڑے نہ ہوں۔ بلکہ تھوڑا دائیں یا بائیں ہٹ کر کھڑے ہوں تاکہ دروازہ کھلنے پر آپ کی نظر سیدھی اندر نہ پڑے۔۔۔ سبحان اللہ۔

گھر سے نکلنے کی دعا:۔


...بسم اللہ توکلت علی اللہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ
اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیا اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ کچھ کرنے کی ۔۔۔
اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ انسان جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے :تجھے اللہ کافی ہے اور تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے اور تیری راہنمائی کردی گئی ہے۔۔۔

.....

 

(#24)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:07 AM

* بازار میں داخل ہونے کی دعا *


شاپنگ کرنے جائیں اور اجروثواب کی بوریاں بھر کے لائیں۔۔۔


حضور علیہ الصلاہ والسلام کا فرمان فرحت نشان ہے کہ جو کوئی بازار میں داخل ہوتے وقت مندرجہ ذیل کلمہ پڑھ لے تو اللہ عزوجل اس کے نامئہ اعمال میں دس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں اور دس لاکھ گناہ مٹا دیتے ہیں اور دس لاکھ درجات بلند فرما دیتے ہیں اور جنت میں اس کے لئے ایک محل بنا دیا جاتا ہے۔۔۔ سبحان اللہ۔
آج کل گھر سے باہر نکلتے ہی مارکیٹس شروع ہو جاتی ہیں۔ مارکیٹ میں داخل ہوتے وقت کی یہ دعا ضرور پڑھ لینی چاہیئے۔۔۔

لا الٰہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ ، لہ الملک ولہ الحمد، یحی و یمیت وھو حی لا یموت بیدہ الخیر، وھو علٰی کل شییء قدیر۔۔۔
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، تمام ملک بھی اسی کا ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں، وہی زندگی دیتا ہےاور وہی موت دیتا ہے اور وہ خود ہمیشہ سے زندہ ہے اور اس کے لئے مرنا نہیں، اسی کے ہاتھ میں ہر طرح کی خیر و خوبی ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔۔۔

سبحان اللہ۔۔۔ ثواب کا اتنا بڑا خزانہ حاصل کرنے کا اتنا آسان طریقہ آقا علیہ الصلاہ والسلام نے ہمیں عطا فرما دیا ہے۔۔۔ صرف ایک کلمہ اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کا پڑھ لینے سے لاکھوں نیکیاں حاصل، لاکھوں گناہ معاف، لاکھوں درجات بلند اور جنت میں ایک محل کی بشارت۔۔۔۔ سبحان اللہ وبحمدہ۔

ہم تو مائل بہ کرم ہیں ، کوئی سائل ہی نہیں۔۔۔

.....

 

(#25)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:07 AM


* مسجد میں آنے جانے کی سنتیں *



جب نماز وغیرہ کے لئے مسجد کی طرف انا ہو تو آرام سے وقار کے ساتھ چل کر جانا چاہیئے۔ جلدی پہنچنے کے لئے دوڑتے ہوئے جانا صحیح نہیں۔۔۔
مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دایاں پاؤں اندر رکھیں۔ اور یہ دعا پڑھیں۔۔۔

بسم اللہ والصلاہ والسلام علٰی رسول اللہ۔ اللٰھم افتح لی ابواب رحمتک۔۔۔

اس دعا میں آپ نے تین سنتوں پر عمل کر لیا۔۔۔ ایک بسم اللہ پڑھنا، دوسرا آقا علیہ الصلاہ والسلام کو درود و سلام کا نذرانہ پیش کرنا، اور تیسرا دعا مانگنا کہ اے اللہ مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔۔۔

اور ساتھ ہی اعتکاف کی نیت بھی کر لیں کہ جب تک مسجد میں رہیں گے اعتکاف کا ثواب بھی ملتا رہے گا۔۔۔

نویت سنت الاعتکاف۔۔۔

مسجد سے نکلتے وقت پہلے بایاں پاؤں باہر نکالیں اور یہ دعا پڑھیں۔۔۔


بسم اللہ والصلاہ والسلام علٰی رسول اللہ۔ اللٰھم انی اسئلک من فضلک۔

اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔۔۔

.....

 

(#26)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:08 AM


بیماری، علاج اور عیادت کی سنتیں


جب کوئی بیمار ہو جائے تو دوا لینا اور علاج کرانا آقا علیہ الصلاہ والسلام کی سنت ہے اور جب نیت یہی ہوگی تو دوا لینے پر بھی اجر و ثواب ملے گا۔ مگر شفاء کے لئے نظر اللہ تعالٰی کے لطف و کرم پر ہی رہنی چاہیئے کہ دوا و علاج تو صرف اسباب و ذرائع ہیں۔ شفاء عطا کرنا اسی قادر مطلق کے ہاتھ میں ہے۔ جس کو چاہتا ہے اور جب چاہتا ہے صحت عطا فرماتا ہے۔۔۔

کلونجی اور شہد کے ساتھ علاج کرنا سنت مصطفٰے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔۔۔ آپ کے ارشاد کے مطابق اللہ تعالٰی نے ان دونوں چیزوں میں شفا رکھی ہے۔ اور ان دونوں کی تعریف میں بہت سی احادیث آئی ہیں۔۔۔

علاج کے دوران نقصان پہنچانے والی چیزوں سے پرہیز کرنے کے ارشادات بھی موجود ہیں۔۔۔

اپنے بیمار بھائی کی عیادت کے لئے جانا سنت ہے۔۔۔ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ

عودوالمریض۔۔۔ مریض کی عیادت کیا کرو۔۔۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں بیمار ہوا تو مدنی آقا علیہ الصلاہ والسلام میری عیادت کے لئے تشریف لائے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔

جب بیمار کی عیادت کے لئے جائیں تو وہاں زیادہ دیر نہیں بیٹھنا چاہیئے۔ اور بیمار پرسی کر کے جلد لوٹ آنا چاہیئے کہ ہو سکتا ہے زیادہ دیر بیٹھنے سے مریض رنجیدہ ہو یا اس کے گھر والوں کے کام میں خلل پڑے۔۔۔

بیمار کو تسلی دینا اور خوشگوار باتوں کے ذریعے اس کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے۔۔۔ کوئی ڈر یا خوف پیدا کرنے والی بات بیمار سے نہیں کہنی چاہیئے۔۔۔

جب کسی مریض کی عیادت فرمائیں تو یوں کہیں۔۔۔

لا باس ، طھور ان شاءاللہ۔۔۔ غم کی کوئی بات نہیں۔ ان شاءاللہ یہ بیماری گناہوں سے پاک کر دینے والی ہے۔۔۔

پھر اس کی شفایابی کے لئے سات بار یہ دعا پڑھیں۔۔۔

اسئل اللہ العظیم ، رب العرش العظیم، ان یشفیک۔۔۔

میں اللہ عزوجل سے سوال کرتا ہوں جو عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ آپ کو شفا عطا فرمائے۔۔۔

آقا علیہ الصلاہ والسلام نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس دعا کے سات مرتبہ پڑھنے سے مریض کو شفاء ہوگی۔ ہاں اگر اس کی موت ہی آ گئی ہو تو دوسری بات ہے۔۔۔

.....

 

(#27)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:08 AM


ماکولات رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم
شہنشاہ دو جہاں صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کھانے۔۔۔



آقا علیہ الصلاہ والسلام نے مختلف مواقع پر جو کھانے تناول فرمائے ہیں ان کے اسماء اس غرض سے ذکر کئے دیتے ہیں کہ جب ہم
ان میں سے کوئی چیز کھائیں تو ایک لمحے کے لئے اس نوالے کو ہاتھ میں پکڑ کر محبت سے دیکھیں اور یہ سوچیں کہ یہ چیز میرے
آقا و مولا علیہ الصلاہ والسلام نے بھی تناول فرمائی ہے تو میں اپنے نبی کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اس کو کھاتا ہوں۔۔۔ یہ چیزیں
عام طور پر ہم اپنی زندگی میں کھاتے پیتے رہتے ہیں۔ لیکن کم از کم ایک دفعہ سنت نبوی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سمجھ کر کھائیں
گے تو اس میں برکت بھی ہو گی، نور بھی ہو گا اور راحت بھی ملے گی۔ ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔ اور ہمیشہ سنت کی نیت سے
کھائیں تو کیا ہی بات ہے۔۔۔

اسماء الطعام مسنونہ


شہنشاہ دو جہاں صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختلف مواقع پر مندرجہ ذیل کھانے تناول فرمائے ہیں۔۔۔


اونٹ ، گائے ، بھیڑ ، بکری، دنبہ ، مرغ ، خرگوش ، نیل گائے ، اور پرندوں کا گوشت۔۔۔

مچھلی ، تر کھجوریں ، کچی اور نیم پختہ کھجوریں ، ہر قسم کی کھجوریں ، خشک چھوارے ، جو کی روٹی ، گندم کی روٹی ، روٹی پر کھجوریں
رکھ کر ، دونوں کو ملا کر کھانا۔۔۔

سرکے کے ساتھ روٹی کھانا ، شوربے میں روٹی بھگو کر کھانا ، جس کو ثرید کہتے ہیں۔۔۔

دھوپ میں سکھایا گیا گوشت ، بھنا ہوا گوشت ، سالن کے ساتھ پکا ہوا گوشت ، شانے کا گوشت، دستی کا گوشت، پٹھ یعنی کمر کا
گوشت ، جسم کے اگلے حصے کا گوشت ، دل ، کلیجی ، سرخاب کا گوشت۔۔۔

گیہوں کا حریرہ ، جو کے آٹے میں زیتون کا تیل ، کالی مرچیں اور دیگر مصالحہ ڈال دیا گیا ہو اور جو آٹا اور چقندر ملا کر پکایا گیا ہو۔۔۔

زیتون کے تیل سے روٹی لگا کر کھانا ، گھی سے روٹی کو چپڑ کر کھانا ، پنیر ، چھوارے اور گھی کو ملا کر بنا ہوا کھانا، جو کی روٹی کبھی
سالن کے ساتھ ، کبھی پانی کے ساتھ ، کدو کے ساتھ، پنیر اور مکھن اور چھوارے کے ساتھ کھانا۔۔۔

اسی طرح خربوزہ ، تربوز ، کھیرا ، ککڑی کھجوروں کے ساتھ ملا کر کھانا۔۔۔

آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہد مرغوب تھا۔ نیم گرم پانی میں شہد ملا کر نوش فرماتے تھے۔۔۔

آپ علیہ الصلاہ والسلام کو کھرچن اچھی معلوم ہوتی تھی۔۔۔ ہمارے خیال میں کھرچن سے مراد وہ غذا ہے جو پکنے کے دوران
برتن کے پیندے سے لگ کر کرسپی ہو جاتی ہے۔ جیسے چاول وغیرہ برتن کے پیندے کے ساتھ لگ جاتے ہیں۔۔۔ واللہ
ورسولہ اعلم۔۔۔

 

(#28)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:08 AM




جن کھانے کی چیزوں کے آپ نے فوائد بیان فرمائے ہیں یا تعریف کی ہے۔

سنترہ ، (اورنج) ، پیاز ، لہسن ، (کچا پیاز یا لہسن کھا کر مسجد میں جانا منع ہے) کلونجی ، رائی ، میتھی ، سونٹھ ( ادرک) ، روغن زیتون ، سناء مکی ، گھی کے برتن میں ڈال کر اور ہلا کر چاٹنا ، سیب چربی ، ایلوہ ، عود ہندی ، پیلو کے درخت کا پھل اور بیر وغیرہ۔۔۔


دو جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا
اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

 

(#29)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:08 AM

انگلیوں پر تسبیح گننا


قیامت کے دن زبان پر مہر لگا کر اعضاء کو بولنے کی طاقت عطا کی جائے گی تا کہ وہ انسان کے اعمال کی گواہی دیں۔۔۔ تو ہاتھوں
اور پاؤں سے جو اچھے یا برے اعمال کئے گئے ہوں گے۔ یہ اعضاء قیامت کے دن ان اعمال کی گواہی دیں گے۔ بلکہ زمین کی وہ
جگہ بھی گواہی دے گی۔ جس پر کوئی عمل کیا گیا ہو۔۔۔

تو جو تسبیحات ہم نماز کے بعد یا دیگر اوقات میں اپنی انگلیوں پر شمار کرتے ہیں۔ ہماری انگلیاں قیامت کے دن اللہ عزوجل کی اس
حمدوثنا کی گواہی دیں گے۔۔۔ اور کتنے خوش نصیب ہوں گے وہ لوگ۔ جن کے اعضاء قیامت کے دن مالک یوم الدین کی
عدالت میں گواہیاں دے رہے ہوں گے کہ اے رب عظیم ۔ اس شخص نے دنیا میں ہمیں تیری حمدوثنا اور بھلائی کے کاموں
میں لگائے رکھا۔۔۔

بہت سے لوگوں کو انگلیوں پر تسبیح پڑھتے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ اس کو سنت سمجھ کر کرتے ہیں۔۔۔ اگر ہم اس کو
سنت سمجھ کر کریں تو سنت پر عمل کا ثواب بھی پائیں گے اور اس کی برکتیں بھی بڑھ جائیں گی۔۔۔

سنن ابوداؤد شریف میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دائیں
ہاتھ کی انگلیوں پر تسبیح پڑھتے دیکھا۔۔۔

یُسیرہ جو ایک مہاجر صحابیہ ہیں، روایت کرتی ہیں کہ رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم عورتوں پر لازم ہے کہ
اللہ عزوجل کی تسبیح و تہلیل و تقدیس کرتی رہو اور اس سے کبھی غفلت نہ کرو۔ ورنہ رحمت خداوندی تم کو فراموش کر دے
گی۔ اور انگلیوں سے گنا کرو کیونکہ (قیامت کے دن) ان سے بھی سوال کیا جائے گا۔ اور انہیں زبان عطا کی جائے گی۔۔۔

۔۔۔

 

(#30)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام ک&# - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-15-2012, 12:09 AM

لباس سے متعلق سنّتیں


آقا علیہ الصلاۃ والسلام کرتے کو پسند فرماتے تھے۔۔۔ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کرتے کی آستینیں ہاتھوں کے پہنچوں تک ہوتی تھیں۔ کرتے کا گلا سینے کی طرف ہوتا تھا اور اتنا فراخ کہ کھلا ہوا ہونے کے وقت ایک صحابی نے ہاتھ ڈال کر پشت کی جانب مہر نبوت کو برکت کے لئے ہاتھ لگایا تھا۔۔۔

آپ کا کرتا ٹخنوں سے اوپر نصف پنڈلی تک ہوتا تھا۔۔۔
پائجامہ (شلوار) ستر اچھی طرح ڈھانپنے کی وجہ سے آپ کو پسند آیا لیکن عمر بھر تہبند ہی استعمال فرماتے رہے۔۔۔

آپ کا لباس چادر، لنگی، کرتہ اور عمامہ ہوتا تھا۔۔۔دھاری دار چادر پسند فرماتے تھے۔ عمامہ کے نیچے ٹوپی رکھتے تھے۔ اور کبھی صرف ٹوپی پہنتے اور کبھی صرف عمامہ شریف باندھ لیتے۔۔۔ عمامہ کا شملہ کبھی ہوتا کبھی نہ ہوتا۔ شملہ کمر کی جانب ہوتا تھا۔۔۔

آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبا بھی پہنی ہے۔۔۔ آپ کی چادر مبارک کا طول چھ ہاتھ اور عرض تین ہاتھ ایک بالشت تھا۔ اور تہبند کا طول چار ہاتھ اور ایک بالشت اور عرض دو ہاتھ ایک بالشت آیا ہے۔۔۔ تہبند نصف پنڈلی تک ہوتا تھا۔۔۔ چادر کا رنگ سرخ دھاری دار سبز اور سیاہ رنگ کی اونی چادر بوٹے والی اور بغیر بوٹے والی استعمال فرمائی ہے۔۔۔ شاہ روم نے پوستین جس ریشم کی شبخاف تھی بھیجی تھی۔ آپ نے اس کوپہنا ہے۔۔۔ بعض روایات میں پائجامہ کا خریدنا اور پہننا بھی آیا ہے۔۔۔

سوتی کپڑا زیادہ استعمال فرماتے تھے۔ قیمتی کپڑا بھی استعمال فرمایا ہے۔۔۔ آپ کا تکیہ چمڑے کا تھا۔ جس کےاندر کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔۔۔سفید لباس آپ علیہ الصلاۃ والسلام کو پسند تھا۔۔۔

عورتوں کے پردہ کی چادر اتنی لمبی ہوتی تھی کہ ایک بالشت بلکہ ایک ہاتھ زمین پر گھسٹتی چلتی تھی۔۔۔
جب لباس زیب تن فرماتے ۔یا نعلین شریف پہنتے تو پہلے داہنی طرف سے پہننا شروع فرماتے۔ اور جب لباس یا جوتا مبارک اتارتے تو پہلے بائیں طرف سے اتارنا شروع فرماتے تھے۔۔۔

کپڑا جب تک پیوند لگانے کے قابل ہوتا ۔ اس کو ردی نہ فرماتے تھے۔۔۔
مرد کو پاجامہ ، شلوار ، تہبند وغیرہ ٹخنوں سے اوپر رکھنا چاہیئے۔۔۔
سردار دو عالم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن سیاہ عمامہ شریف باندھے ہوئے تھے۔۔۔کپڑے کی سفید ٹوپی اوڑھتے تھے جو سر کے ساتھ لگی ہوتی تھی۔۔ آپ نے چپل، جوتے اور چمڑے کے موزے پہنے ہیں۔۔۔

نیا کپڑا پہننے کی دعا۔۔۔

الحمدللہ الذی کسانی ھٰذالثوب۔ ورزقنیہہ من غیر حول منی ولا قوۃ۔۔۔


تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور اسے میرے نصیب میں کیا۔بغیر میری طاقت و قوت کے۔۔۔

اگر عربی میں کوئی دعا یاد نہ ہو۔ تو میرے بہن بھائیوں ۔ جس طرح بھی آپ اللہ عزوجل کا شکر ادا کرسکیں ضرور کیا کریں کہ سنت بہرحال اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنا ہے۔۔۔

اللہ سبحانہ وتعالٰی آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی سنتوں پر عمل کرنا ہمارے لئے آسان فرمائے۔۔۔ آمین۔۔۔

نقش قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

۔۔۔۔۔

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
رسول, علیہ, کی

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
پانی اور بھاپ کا استعمال ۔۔۔۔۔۔۔۔ ROSE Health & Care 6 05-31-2013 09:36 PM
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ  Mazhar Quran 10 07-06-2012 08:27 PM
دعاوں کا اثر ھے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ life Ashaar's 15 09-20-2011 02:42 PM
روزہ ۔ ۔۔ ایک عظیم الشان عبادت ROSE Ramdan Ul Mubarak 0 07-29-2011 07:43 PM
نہ دل میں بھروسا۔۔۔۔ Shaam Ghamgheen/Sad shayari 1 05-28-2011 03:35 AM


All times are GMT +5. The time now is 09:18 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG