Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() آئیں۔۔۔ پیارے رسول علیہ الصلاہ والسلام کی پیاری سنتیں زندہ کریں۔۔۔ السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ۔۔۔ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جس نے اس وقت میری سنت کو مضبوطی سے تھاما جب میری امت فساد میں مبتلا ہو چکی ہو گی تو اس کے لئے سو شہیدوں کے برابر ثواب ہے۔ ۔( أخرجه امام أبونعيم في حلية الأولياء، امام البيهقي في کتاب الزهد الکبير، والديلمي في مسند الفردوس، والمنذري في الترغيب والترهيب، والمزي في تهذيب الکمال،و امام الذهبي في ميزان الاعتدال)۔ حضرت کثیر بن عبد اللہ مزنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک دین (یا فرمایا : اسلام) کی ابتداء غریبوں سے ہوئی اور غریبوں میں ہی لوٹے گا جس طرح کہ اس کا آغاز ہوا تھا، سو غریبوں کو مبارک ہو۔ عرض کیا گیا : یا رسول اللہ! غرباء کون ہیں؟ فرمایا : وہ لوگ جو میری سنتوں کو زندہ کرتے اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کو ان کی تعلیم دیتے ہیں۔ ۔(امام بیہقی فی کتاب الزھد ، والامام سیوطی فی مفتاح الجنہ)۔ آج کا دور، جس میں فتنے اس قدر پھیل چکے ہیں کہ دین پر چلنا مشکل معلوم ہوتا ہے. پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کو چھوڑا جا رہا ہے. سنتوں پر عمل کرنے والوں کو کمتر سمجھا جاتا ہے. مختلف طریقوں سے سنتوں سے بیزاری پھیلائی جا رہی ہے. اور گستاخیاں کی جا رہی ہیں. ایک مسلمان ہونے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کے امتی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر مضبوطی سے عمل پیرا ہو کر سنتوں کو زندہ کرنے والے بن جائیں۔ یہ تھریڈ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں کوشش کریں گے کہ آقا علیہ الصلاہ والسلام کی چھوٹی چھوٹی گراں قدر سنتوں کا تذکرہ مختصر طور پر کرتے جائیں تا کہ جب بھی ہم یہ تھریڈ کھولیں، تمام سنتیں ہماری نظر سے گزر کر ہمارے ذہن میں تازہ ہوتی رہیں اور ہم اپنا محاسبہ خود کرتے رہیں کہ کون کون سی سنتیں ہم اپنا چکے ہیں اور کس سنت پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی عمل کی توفیق دے اور ہمارے اعمال کو اپنی اور اپنے حبیب صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے لئے خالص کر دے۔۔۔آمین۔ * نیند سے بیداری * نیند سے بیدار ہونے کے بعد دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ چہرے پر پھیریں تاکہ نیند کا خمار دور ہو۔ اور یہ دعا پڑھیں۔۔۔ الحمد للہ الذی احیانا بعد ما أماتنا والیہ النشور۔۔۔ سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت کے بعد زندگی بخشی اور ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔۔۔ .....
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
رسول, علیہ, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
پانی اور بھاپ کا استعمال ۔۔۔۔۔۔۔۔ | ROSE | Health & Care | 6 | 05-31-2013 09:36 PM |
اللہ تعالیٰ کا آخری کلام اور ہدایت ۔۔سورۃ | Mazhar | Quran | 10 | 07-06-2012 08:27 PM |
دعاوں کا اثر ھے یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | life | Ashaar's | 15 | 09-20-2011 02:42 PM |
روزہ ۔ ۔۔ ایک عظیم الشان عبادت | ROSE | Ramdan Ul Mubarak | 0 | 07-29-2011 07:43 PM |
نہ دل میں بھروسا۔۔۔۔ | Shaam | Ghamgheen/Sad shayari | 1 | 05-28-2011 03:35 AM |